تازہ ترین

پاکستان میں ٹرین حادثہ ،18 افراد ہلاک، 70 زخمی

اسلام آباد// پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں مسافر ٹرین ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کم از کم 18 مسافر ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ کی شکار ٹرین کے ڈرائیور عبد الخالق کا کہنا ہے کہ مجھے سگنل گرین ملا لیکن آگے دوسری ٹرین کھڑی تھی، مگر ایمرجنسی بریک نے کام نہیں کیا۔پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس چار بج کر 45 منٹ پر ولہار سٹیشن صادق آباد کے ٹریک پر پہلے سے موجود پارسل ایکپریس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں الٹ گئیں اور کئی مسافر ان میں پھنس گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے اور ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو کا آپریشن شروع کر دیا۔ اب تک 20 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ 75 سے زائد زخمیوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن مکمل

عازمین حج کی مشکلات دور کرنے کیلئے ’موبائل ایپ متعارف

لکھنو// عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ایک موبائل ایپ متعارف کی گئی ہے جو عازمین حج کی اہم ضروریات کا خیال رکھے گی اور ساتھ ہی مشکل وقت میں ان کی رہنمائی کرے گی۔ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری راہل گپتا نے میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل جنرل آف انڈیا نے ’انڈین حاجی انفارمیشن سسٹم‘ نامی ایپ لانچ کیا ہے۔ اس سے عازمین حج کو کافی فائدہ ہوگا۔ لائٹ سے لے کر دیگر چھوٹی سے چھوٹی معلومات بھی اس ایپ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مدینہ سے منیٰ کے درمیان اپنی لوکیشن جاننی ہو یا پھر اپنی کسی پریشانی کے لئے خدام سے رابطہ کرنا ہو، اس ایپ سے یہ سب کچھ آسانی سے ہو سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے عازمین حج ہندوستانی دفتر برائے حج سے براہ راست رابطہ کیا جا سکے گا۔ ایپ میں موجود ایمرجنسی ٹول فری نمبر 8002477786 پر کال کر کے اپنی پریشانی درج کرا سکتے ہیں۔اس ایپ

کسانوں کی قابل رحم حالت کیلئے سابق حکومتیں ذمہ دار: راجناتھ

نئی دہلی// لوک سبھا میں نائب لیڈر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کسانو ں کے قابل رحم حالت کیلئے سابقہ حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جمعرات کو کہاکہ گزشتہ پانچ برس میں ملک میں کسان۔خودکشی کے معاملات کم ہوئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے وزیرمملکت پرشوتم روپالا نے 9جولائی کو ایک ضمنی سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ 2015میں کسان۔ خودکشی کے معاملات بڑھے تھے جبکہ اس کے بعد کے اعداد و شمار حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔کانگریس کے رکن راہل گاندھی کے آج ایوان میں کیرالہ کے کسانوں کا معاملہ اٹھائے جانے پر وزیر دفاع نے اپنے جواب میں کہا کہ جہاں تک کسانوں کی حالت کا سوال ہے ، سال دو سال یا چار پانچ سال کے اندر ہی کسانوں کی قابل رحم حالت نہیں ہوئی ہے ۔ طویل عرصہ تک جنہوں نے حکومت چلائی ہے وہی لوگ اس کے لئے ذمہ دار ہیں۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہاکہ جب سے مودی حکومت

کمسن لڑکی کی آبروریزی اور قتل کے قصوروار کو پھانسی کی سزا

بھوپال// مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کی ایک خصوصی عدالت نے کمسن لڑکی کی آبروریزی اور قتل کے مجرم کو آج پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔خصوصی جج کمودنی پٹیل نے راجدھانی بھوپال کے کملا نگر تھانہ علاقے میں کچھ وقت قبل ہونے والے اس واقعہ کے ملزم وشنو کو قصوروار قرار دیا تھا ۔ سزا کے لئے آج کا دن مقرر کیا تھا ۔عدالت نے مجرم وشنو کو پھانسی کی سزاسنائی۔کملا نگر علاقے کے ایک جھگی بستی میں رہنے والی نو سالہ لڑکی سے تقریباً ایک ماہ قبل وشنو بامورے نے آبروریزی کی تھی اوربعد میں اس کا قتل کرکے اس کی لاش کو نالے کے کنارے پھینک دیا تھا۔ واقعے کے بعد، پولیس نے لڑکی کی لاش برآمد کی اور وشنو کو ضلع کھنڈواسے گرفتار کیا۔ پولیس انتظامیہ نے اس معاملے میں مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالت میں چالان پیش کردیا تھا۔یو این آئی  

ارکین اسمبلی توڑنے کی کوشش جمہوریت کو شرمسار کرنے والی: مایاوتی

لکھنؤ// بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے کرناٹک اور گوا میں بی جے پی پر اراکین اسمبلی کو دولت و طاقت کی بنیاد پر توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز میں حکمراں جماعت کی یہ حرکت جمہوریت کو شرمسار کرنے والاہے ۔بی ایس پی سپریمو نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘‘ بی جے پی نے ای وی ایم کا غلط استعمال اور دولت و پاور کا استعمال کر کے مرکزی حکومت میں دوبارہ واپسی کرلی ہے لیکن 2018۔19 میں ملک میں ہوئے سبھی اسمبلی انتخابات میں شکست کھانے والی بی جے پی اب کسی بھی طرح سے غیر بی جے پی حکومتوں کی گرانے میں لگی ہوئی ہے جس کا بی ایس پی سخت لفظو ں میں تنقید کرتی ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں دل بدل قانون میں سختی لائی جائے ۔یواین آئی۔