تازہ ترین

آندھی سے پنڈال گرنے کے سبب 14 عقیدتمندوں کی موت

 باڑمیر// راجستھان میں ضلع باڑمیر کے بالوترا قصبے میں واقع جسول میں کتھا کے دوران آج اچانک موسم میں آئی تبدیلی کے بعد پنڈال گرنے سے 14 عقیدت مندوں کی موت ہوگئی اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق جسول میں ماتا رانی بھٹیانی جی کی کتھا چل رہی تھی اس موقع پر وہاں بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے ۔ اس دوران اچانک موسم میں آئی تبدیلی آنے کے سبب آندھی کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی۔تیز آندھی اور بارش کے دوران پنڈال گر نے سے وہاں کرنٹ پھیل گیا۔ حادثے میں تقریباً پندرہ عقیدت مندوں کی موت ہوگئی نیز پچاس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ کر بچاؤ اور راحت کا کام شروع کردیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ناہٹا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔یو این آئی  

بی جے پی لیڈروں کا شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر رہنماؤں نے اتوار کو بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا‘‘ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی قربانی کے دن پر یاد کرتا ہوں۔ ایک سچے محب وطن اور قوم پرست ڈاکٹر مکھرجی نے ہندوستان کی اتحاد اور سالمیت کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی’’۔وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر لکھا‘‘ایک مضبوط اور متحد ہندوستان کے لئے آنجہانی مکھرجی کا جنون ہمیں مسلسل حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کی خدمت کرنے کی طاقت دیتا ہے ’’۔دریں اثنا، مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ نے بھی ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کی ہے ۔مسٹر شاہ اور پارٹی کے ایگزیکٹیو صدر جے پی نڈا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ڈاکٹر مکھرجی کو گلہائے عق

ایک ملک ایک انتخاب بی جے پی کا فریب،بیلٹ پیپر سے ہوں انتخابات: مایاوتی

لکھنؤ//لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت میں گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ ایک ملک۔ایک انتخاب کا فارمولہ بی جے پی کا بار بار انتخابات میں گڑبڑی کر نے کی زحمت سے بچنے کی کوشش ہے ۔اس طرح سے وہ ایک ہی سازش میں سارے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی۔  بی ایس پی سپریمو کی جانب سے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے کئے گئے ۔ پارٹی نے سینئر لیڈر و امروہہ سے رکن پارلیمان کنور دانش علی کو لوک سبھا میں پارٹی کا لیڈر منتخب کیا تووہیں محترمہ مایاوتی کے بھائی آنند کمار کو پارتی کا قومی نائب صدر تو بھتیجے آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد جاری اپنے بیان میں محترمہ مایاوتی نے کہا کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے ای وی ایم کے ذریعہ جمہوریت اور عوامی فیصلے کو ہائی جیک کرن

ایئر انڈیا کا پائلٹ پرس چرانے کے الزام میں معطل

 نئی دہلی// سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا نے سڈنی ہوائی اڈے پر ایک ڈیوٹی فری دکان سے پرس چرانے کے الزام میں ایک سینئر پائلٹ اور علاقائی ڈائریکٹر کیپٹن روہت بھسین کو معطل کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مسٹر بھسین سنیچر کے روز آسٹریلیا کے سڈنی سے دلی آنے والی پرواز اے آئی 301 میں پائلٹ تھے ۔ ان پر الزام ہے کہ سڈنی ہوائی اڈے پر پرواز کے لئے جانے سے قبل انہوں نے وہاں کی ایک ڈیوٹی فری دکان سے پرس چرالیا۔ اس کے بارے میں ایئر انڈیا کے آسٹریلیا خطے کے منتظم نے ایئر لائن ہیڈکوارٹر کو جانکاری دی جس کے بعد پائلٹ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان سے لائسنس اور کمپنی کا ان شناختی کارڈ واپس کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ایئر انڈیا کے کسی بھی دفتر میں اجازت کے بغیر ان کے داخلے پر پابند لگادی گئی ہے ۔ ایئر انڈیا کے ترجمان دھننجے کمار نے ایک بیان میں کہا کہ ‘&ls

مظفرپور میں 100بسترکے اسپتا ل کا ڈیزائن تیار :ہرش وردھن

 نئی دہلی //صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاہے کہ دماغی بخار کے قہر کاسامنا کررہے بہار کے مظفر پور میں 100بستروں کے اسپتال کیلیے جگہ اور اسکے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہاں وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ مٰں بہار میں دماغی بخار کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کے جائزے کے بعد کہا کہ یہ اسپتال مرکز ی اسکیم کے تحت بنایاجائیگا۔انھوں نے کہاکہ دماغی بخار کی وجہ سے سنیچر کو ایک اور مریض کی موت ہوگئی اور ایک نئے مریض کو اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ابھی کرشنا میڈیکل اسپتال میں 84مریضوں کا علاج جاری ہے جن میں سے چار کی حالت سنگین ہے اور ان پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔وزیرصحت نے کہاکہ مرکز کی ٹیم پچھلے ایک ہفتہ سے مظفر پور میں خیمہ زن ہے۔ریاست اور ضلع انتظامیہ کی مدد سے یہ ٹیم لوگوں میں بیداری پیدا کررہی ہے اور پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں سہول

بلڈ کینسر کے مریضوں کی عمر میں اضافہ: ماہرین

پریاگ راج//ڈاکٹروں کا دعوی ہے کہ شعبہ ادویہ میں نئی ایجادات کی بدولت بلڈ کینسر کے کرانک مائیلائڈ لکیمیا(سی ایم ایل) نامی بیماری سے لڑنے والے مریضوں کے عمر میں اضافہ ہوا ہے ۔الہ آباد میڈیکل اسوسی ایشن کے بینر تلے اتوار کو منعقد ایک ورکشاپ میں ملیٹری اسپتال کے کلینکل ہمیٹالوجی ڈپارٹمنٹ کے صلاح کار کمانڈنٹ ڈاکٹر ستیہ رنجن داس اور کملا نہرو اسپتال میں کینسر کے ماہر ڈاکٹر رادھا رانی نے خون کی خرابی، اس کی پہچان اور حل کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر داس نے بتایا کہ وقت پر اگر خون سے متعلق بیماریوں کی پہچان ہوجائے تو اس کا علاج کامیاب رہتا ہے ۔ علا ج میں روکاوٹیں اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب خون میں انفکشن ہوجاتا ہے ۔ اگر مریض ایسی دواؤں کا استعمال کرتا ہے جس میں دھات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو وہ کینسر کی وجہ بن سکتا ہے ۔ موجودہ دور میں وقت پر اگر کینسر کی شناخت ہوجاتی ہے تو کیموتھریپ