تازہ ترین

زراعت اور پچھڑے شعبوں پر بھی دھیان دینا چاہئے :گڈکری

 نئی دہلی// سڑک ونقل وحمل کے وزیر نتن گڈکری نے صنعتی گھرانوں سے ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لئے صنعتی شعبوں کی ترقی کے ساتھ ہی زراعت اور پچھڑے علاقوں میں ترقی کے لئے کام کرنے کی درخواست کی ہے ۔مسٹر گڈکری نے جمعہ کو یہاں ہندوستانی صنعتی تنظیم (سی آئی آئی) کی قومی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے صنعتی ترقی بہت ضروری ہے لیکن ہماری بڑی آبادی زراعت پر منحصر ہے اس لئے زرعی شعبہ میں کیسے ترقی دی جاسکتی ہے اس کے لئے بھی صنعتی گھرانوں کو کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ پچھڑے علاقوں کی ترقی بھی سب کی ذمہ داری ہے اس لئے اس طرف بھی دھیان مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش نئی تکنیک کے استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے اس کے لئے ٹریننگ مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ صنعتی گھرانے اس کام میں آگے آئیں گے تو حکومت

ڈاکٹروں کا ہڑتال چوتھے دن جاری،69ڈاکٹروں نے استعفیٰ سونپا

کلکتہ //مریض کی موت کے بعد جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا چوتھے دن بھی جاری ہے ،اس کی وجہ سے اسپتالوں میں صورت حال خراب ہوتی جارہی ہے ،کئی مریضوں کی حالت نازک بن گئی ہے وہیں اس معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے بنگا ل حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے دوسری جانب آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتال کے 69ڈاکٹروں نے ممتا بنرجی سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے ۔ ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دیے جانے کی وجہ سے ممتا بنرجی سے ڈاکٹرناراض ہیں۔خیال رہے کہ جونیئر ڈاکٹروں کے ہڑتال کو ملک گیر سطح پر حمایت مل رہی ہے ،ایمس اور دیگر ریاستوں کے ڈاکٹر نے علامتی ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ممتا بنرجی نے کل دوپہر ایک بجے ایس ایس کے ایم اسپتال کا دورہ کیا تھا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مریضوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال پر

بہار میں چمکی بخار سے مرنے والے بچوں کی تعداد 63 ہوئی

مظفر پور  ( یواین آئی ) بہار میں چمکی بخار (ایکیوٹ اینسفیلائٹس سنڈروم۔ اے ای ایس ) سے اب تک 63 بچوںکی موت ہو چکی ہے۔ مظفر پور سے سول سرجن ڈاکٹر سیلیش پرساد سنگھ نے آج یہاں بتایاکہ ضلع کے شری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال ( ایس کے ایم سی ایچ ) میں اس بیماری کا علاج کرا رہے 52 اور کیجریوال اسپتال میں 11بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس بیماری سے متاثر ایس کے ایم سی ایچ میں داخل 68 بچوں میں نو کی حالت نازک ہے جبکہ کیجریوال اسپتال میں نو میں سے پانچ بچوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان دنوں اسپتال میں مختلف اضلاع سے آئے بچوں کا علاج چل رہا ہے۔ مسٹر سنگھ نے بتا یا کہ اس بیماری کی روک تھام اور اس کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے دیہی علاقوںمیں لا?ڈ اسپیکر کے توسط سے جہاں تشہیر کی جارہی ہے وہیں گھر۔ گھر جاکر احتیاط برتنے کیلئے پمفلٹ

دھننجے منڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر روک

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے سرکاری زمین کی مبینہ غیر قانونی خریداری کے معاملے میں مہاراشٹر کے کونسلر دھننجے منڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر جمعہ کو روک لگا دی۔جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس اجے رستوگی کی تعطیلاتی بینچ نے بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کے ساتھ ہی مہاراشٹر حکومت اور دیگر شکایت کنندہ کو نوٹس بھی جاری کئے۔ہائی کورٹ نے راجابھاؤ کی درخواست پر مہاراشٹر پولیس کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا گذشتہ 11 جون کو حکم دیا تھا جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔یہ معاملہ ریاست کے ضلع بیڑ کے امباجوگئی تحصیل واقع پوس گاؤں میں سرکاری زمین کی خریداری میں دھوکہ دہی سے منسلک ہے۔

جے ڈی یو تین طلاق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کرے گا

پٹنہ// قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی اہم حلیف اور بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) تین طلاق بل کی لوک سبھا اور راجیہ سبھامیں مخالفت کرے گا۔جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار حکومت میں وزیر صنعت شیام رجک نے آج یہاں کہاکہ ان کی پارٹی تین طلاق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کرے گی ۔ جے ڈی یو نے پہلے بھی حکومت کی ایسی کوششوں کی مخالفت کی تھی اور آئندہ بھی اس کی مخالفت کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جے ڈی یو کی مخالفت کی وجہ سے ہی اس سے متعلق بل راجیہ سبھا میں نہیں آیا تھا۔ مسٹر رجک نے کہاکہ تین طلاق بل کو لیکر جے ڈی یو کی رائے پہلے سے ہی واضح ہے ۔ پارٹی کا واضح طور سے ماننا ہے کہ یہ سماج سے منسلک معاملہ ہے ۔ اس لئے اس معاملے میں کوئی فیصلہ لینے کا حق متعلقہ سماج کو ہے ۔ اس معاملے کو اقلیتی سماج پر ہی چھوڑ دینا چاہئے ۔  جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری نے دعویٰ کیاکہ پارٹی کے

راہل کی نوجوانوں سے خون کے عطیہ کی اپیل

نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے خون کے عطیہ کے دن کے موقع پر دوسروں کو زندگی دینے کے لیے خون ڈونیٹ کرنے والے لوگوں کو مبارک باد دی ہے اور نوجوانوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں خون عطیہ کرنے کی درخواست کی ۔ مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا،‘‘ آ پکا بلڈ ڈونیشن ضرورت مندوں کے لیے نئی زندگی ہے ۔بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن کے موقع پر خون عطیہ کرنے والے آپ سبھی کو مبارک باد۔ ’’ انھوں نے زیادہ سے زیادہ خون ڈونیٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا،‘‘نوجوان دوستوں سے گزارش ہے کہ جب بھی موقع ملے وہ خون کاعطیہ ضرورکریں ۔’’یواین آئی