تازہ ترین

ایٹمی ہتھیار کے حامی ملک

اسلام آباد//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامی ملکوں کو اپنے تنازعہ کو آپسی بات چیت سے سلجھانا چاہئے اور فوجی متبادل اس کا حل نہیں ہے ۔مسٹر خان نے اسپوتنک کو دئے ایک انٹرویو میں کہاکہ کسی بھی تنازعہ کو آپسی بات چیت سے سلجھانا چاہئے اور فوجی متبادل اس کا کوئی حل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا‘‘آئیے ،ہم اپنے سبھی اختلافات کو آپسی بات چیت سے سلجھائیں اور حقیقت میں ان اختلافات کوحل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے ۔ایسا کوئی بھی راستہ نہیں ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامی ملک اپنے اخلافات کو حل کرنے کے لئے فوجی متبادل کا ہی استعمال کریں اور یہ پاگل پن ہے ۔’’ان کا اشارہ پڑوسی ملک ہندوستان کی طرف تھا۔واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے میجرجنرل آصف غفور نے مارچ میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حقیقی جنگ کو روکنے کے لئے پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو مخالفت کرنے

بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں دائر

نئی دہلی//الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )سے کرائے 2019کے لوک سبھا انتخابات کو منسوخ کرنے اور اسے بیلٹ پیپر سے ازسرنو کرائے جانے کی ہدایت دینے سے متعلق ایک نئی عرضی آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ۔وکیل منوہر لال شرما نے عرضی دائر کرکے اس معاملہ کی جلد ازجلد سماعت کرنے اور عام انتخابات کو پھر سے بیلٹ پیپر سے کرائے جانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے ۔مسٹر شرما نے عرضی کے توسط سے دعوی کیاہے کہ عوامی نمائندگی قانون کے تحت انتخابات صرف بیلٹ پیپر سے ہی کرائے جاسکتے ہیں ۔اس لیے حال ہی میں اختتام پزیر ہوئے لوک سبھا انتخابات کو منسوخ کیاجاناچاہئے ۔واضح رہے کہ مختلف اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ای وی ایم کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں ،حالانکہ کمیشن کی طرف سے بار بار ای وی ایم میں گڑ بڑ کے کسی بھی اندیشہ کو مسترد کیاجاتارہاہے ۔یواین آئی  

عمران خان کی حکومت جلد ختم ہوجائے گی:نواز شریف

  لاہور// بدعنوانی کے معاملے میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات کو کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جلد ہی ختم ہوجائے گی۔مسٹر نواز شریف نے جمعرات کو ان سے ملنے گئے لوگوں سے کہا کہ وہ کوئی پیشین گوئی کرنے والے تو نہیں ہیں لیکن وہ جانتے ہیں کہ مسٹر عمران خان کی حکومت کا گرنا طے ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہ بہن علیمہ خان کے خلاف پختہ الزام ہے اور وہ اس کے لئے ذمہ دار ہوں گے ۔ وزیراعظم پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر شریف نے کہا کہ ‘‘عمران خان ایک ایسے کھلاڑی ہیں جسے جلد ہی شائقین اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے ۔’’ان کا بنی گالہ رہائش گاہ بدعنوانی کا مرکز ہے اور عمران کو اس کے لئے شرم آنی چاہئے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ہم عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئے تھے اور عمران خان کے پاس یہ ن

می ٹو:تنوشری جنسی ہراسانی معاملہ میں کوئی ثبوت نہیں

ممبئی// ممبئی میں [؟]می ٹو[؟]کے ایک معاملہ میں ممبئی پولیس نے حیرت انگیز طورپر اداکارہ تنوشری دتاکی جنسی ہراسانی کے سلسلہ میں کیس کو بند کرنے کے لیے عداکت میں رپورٹ پیش کردی ہے ،جس میں تنوشری نے اداکارنانا پاٹیکر پر الزام عائد کیا تھا ،لیکن اعلیٰ پولیس ذرائع کے مطابق اس الزام پر تحقیقات میں پاٹیکر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔محکمہ پولیس کے ترجمان ڈپٹی پولیس کمشنر منجو ناتھ شنگھے نے کہا کہ ہم نے عدالت میں اس معاملہ میں ‘بی سمیری رپورٹ’پیش کردی ہے ۔دراصل پولیس کوتحقیقات کے دوران کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے اور اسی وجہ سے مزید تحقیقات ممکن نہیں ہے ۔تنوشری کے وکیل نتین ساتپوتے نے کہا کہ مذکورہ معاملہ میں پولیس کی کارروائی کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔اگر پولیس عدالی میں بی یا سی کلاسیفکیش رپورٹ پیش کرتی ہے تواس کا آخری ہونا ممکن نہیں ہے ،ہم عدالت میں اس کی مخالفت کریں گے ۔ا