تازہ ترین

ای وی ایم مکمل طور پر محفوظ ہیں: الیکشن کمیشن

 نئی دہلی// الیکشن کمیشن نے اتر پردیش اور بہار کے بعض مقامات پرای وی ایم کی دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد اور مکمل طور پر غلط بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم مکمل پر ہر طرح سے محفوظ ہیں اور اس کی حفاظت کے مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ پیر سے سوشل میڈیا پر ان دونوں ریاستوں کے بعض مقامات پر ای وی ایم کو تبدیل کرنے کی رپورٹیں آ رہی ہیں. ان رپورٹوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یہ وضاحت دی ہے ۔کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے متعلقہ حکام نے اتر پردیش کے غازی پور، ڈومریا گنج، جھانسی اور چندولی اور بہار کے سارن میں ای وی ایم کی دھاندلی کی شکایات کی تحقیقات کی اور پتہ چلا کہ وہ اسٹرانگ روم میں مکمل طور محفوظ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غازی پور، ڈومریاگنج، جھانسی اور چندولی کے رٹرننگ افسران نے ای وی ایم کو محفوظ رکھے جانے کے بارے میں اپنی رپورٹ ریاست کے چیف الیکشن حکام

الیکشن کمیشن کا تنازعہ ختم

نئی دہلی//الیکشن کمشنر اشوک لواسا کے اعتراضات پر پیدا ہوئے تنازعہ کو حل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں تمام اراکین کے بیان درج کئے جائیں گے ۔ کمیشن نے مسٹر لواسا کے اعتراضات اور میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے پیش نظر منگل کو اپنی اہم میٹنگ بلائی تھی جس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ کے علاوہ الیکشن کمشنر مسٹر لواسا اور سشیل چندر نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ مسٹر لواسا نے مسٹر اروڑہ کو گزشتہ دنوں خط لکھ کر اس بات پر اعتراض کیا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں فیصلہ دیتے وقت ان کے اعتراضات کو در ج نہیں کیا جا رہا ہے ۔ اس کے پیش نظر مسٹر لواسا نے کمیشن کی میٹنگ میں شرکت نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ خبر جب میڈیا میں آئی تو کمیشن نے 21مئی کو اس معاملہ پر میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمی

صد فیصد وی وی پیٹ کی توثیق سے متعلق عرضی خارج

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے صد فیصدووٹرس ویریفکیشن پیپرس آڈٹ ٹریل(وی وی پیٹ)کی توثیق کی ہدایت دینے سے متعلق عرضی منگل کو خارج کردی۔ جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی تعطیلی بینچ نے چنئی میں واقع گروپ ٹیک فار آل کی عرضی خارج کردی۔ جسٹس مشرا نے تبصرہ کیا کہ یہ عرضی بے وجہ دائر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘جب ایک بڑی بینچ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ،توایسی عرضیوں کی سماعت تعطیلی بینچ کے ذریعہ کئے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔’’ انہوں نے کہا،‘‘اس عرضی میں کیا ہے ؟اس میں کوئی دم نہیں ہے ۔ہم عرضی خارج کرتے ہیں۔’’یواین آئی  

پرانا شہر حیدرآباد میں رمضان میں ہوٹلوں پرپردے کی روایات بدل گئی

حیدرآباد //وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ روایات اور رواج بھی بدلنے لگے ہیں۔جو نئی روایات اوررواج کے پاسدار ہیں، وہ پرانی روایات پر قدغن لگارہے ہیں۔شہر حیدرآباد اب رواج اور روایات کو بدلنے والا شہر بن گیا ہے کیونکہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ پرانے اقدار کو نئی نسل بدل رہی ہے اورنئے اقدار کو گلے لگارہی ہے ۔پرانا شہر حیدرآباد کا کئی برسوں سے یہ کلچر تھا کہ یہاں ماہ مقدس رمضان المبارک کے موقع پر روزہ داروں کے احترام اور غیر روزہ دارافراد کے کھلے عام کھانے پینے سے بچنے کے لئے ہوٹلوں پر پردے ڈال دیئے جاتے تھے ۔یہ کلچر اب تبدیل ہوگیا ہے ۔اب پرانا شہر میں کسی بھی ہوٹل میں رمضان کے دوران پردہ لگا ہوا نظر نہیں آتا اور دوپہر کے اوقات میں بھی غیر روزہ دار، ان ہوٹلوں میں مزہ سے کھلے عام کھاتے پیتے ہیں۔ وہ روزہ دار کا احترا م بھی نہیں کرنا چاہتے ۔اس طرح شہر کی اس قدیم روایت سے انحراف کیاجارہا ہے ۔پرانا ش

اُردو یونیورسٹی میں یومِ انسداد دہشت گردی کا انعقاد

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ انسداد دہشت گردی کے موقع پر آج ایک تقریب کا سمینار ہال’ شعبہ ترسیل عامہ و صحافت میں اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ’ اساتذہ و دیگر اہل کاروں نے دہشت گردی کی بیخ کنی کا عہد لیا۔ اس موقع پر ایک مباحثے کا اہتمام بھی کیا گیا جس کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹرانیس اعظمی، مشیر اعلیٰ، مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت نے کہا کہ آج تک کسی بھی مسئلہ کا دہشت گردی یا تشدد سے حل نہیں ہوا ہے ۔ بات چیت، ایک دوسرے کے تئیں احترام، محبت اور خلوص یہی وہ راستے ہیں جس سے سماج میں امن قائم کیا جاسکتا ہے ۔ مسٹرمعراج احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ترسیل عامہ و صحافت نے اس موقع پر سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ٹکنالوجی اور کمپیوٹر کو فروغ دینے والا شخص بتایا۔ 

ایگزٹ پول اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کا ہتھیار: پرینکاگاندھی

نئی دہلی//کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے انتخابات کے بعد سروے (ایگزٹ پول) کو اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کی سازش قرار د ہوئے اسے پارٹی کارکنوں سے ہمت اور پولنگ مراکز پر قریبی نظر رکھنے کی اپیل کی ہے ۔مسز پرینکا گاندھی نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج صرف اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کے لیے پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں،اسلئے اس طرح کے پرچار اور افواہوں پر توجہ دینے کی بجائے محتاط اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے . انہوں نے کہا‘‘پیارے کارکنوں، بہنوں اور بھائیوں، افواھوں اور ایگزٹ پول سے ہمت مت ھاریئے ۔ یہ آپ کا حوصلہ توڑنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں. اس دوران آپ کی مستعدی اور چوکسی اور بھی اہم ہوجاتی ہے . اسٹرانگ روم اور ووٹوں کی گنتی مراکز میں ڈٹے رہئے اور چوکنا رہیے . ہمیں پوری امید ہے کہ آپکی اور ہماری محنت پھل لائے گی’’۔قابل

ایگزٹ پول اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کا ہتھیار: پرینکاگاندھی

نئی دہلی//کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے انتخابات کے بعد سروے (ایگزٹ پول) کو اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کی سازش قرار د ہوئے اسے پارٹی کارکنوں سے ہمت اور پولنگ مراکز پر قریبی نظر رکھنے کی اپیل کی ہے ۔مسز پرینکا گاندھی نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج صرف اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کے لیے پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں،اسلئے اس طرح کے پرچار اور افواہوں پر توجہ دینے کی بجائے محتاط اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے . انہوں نے کہا‘‘پیارے کارکنوں، بہنوں اور بھائیوں، افواھوں اور ایگزٹ پول سے ہمت مت ھاریئے ۔ یہ آپ کا حوصلہ توڑنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں. اس دوران آپ کی مستعدی اور چوکسی اور بھی اہم ہوجاتی ہے . اسٹرانگ روم اور ووٹوں کی گنتی مراکز میں ڈٹے رہئے اور چوکنا رہیے . ہمیں پوری امید ہے کہ آپکی اور ہماری محنت پھل لائے گی’’۔قابل

تازہ ترین