تازہ ترین

مودی نے الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں ملادیا: کانگریس

 نئی دہلی// کانگریس نے وزیر اعظم نریندرمودی پر تمام آئینی اداروں کے وقار کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے رکن اشوک لواسا کا انکشاف اس بات کاثبوت ہے کہ کمیشن بھی مودی کے ہاتھوں کٹھ پتلی ہے ۔ کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ کمیشن کی میٹنگوں میں مسٹرلواسا کے شامل نہیں ہونے کی وجہ ظاہر ہونے سے اس باوقار ادارہ کاوقار خاک میں مل گیا ہے ۔ انہوں نے اسے کمیشن کی تاریخ کا سیاہ دن اور جمہوریت کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انکشاف سے واضح ہوگیا ہے کہ الیکشن کمیشن مسٹر مودی کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہے ۔ مسٹر سرجے والا نے مسٹر لواسا کے انکشاف سے متعلق ایک خبر ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر لواسا نے کمیشن کی میٹنگوں میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا کو چار مئی کو خط لکھ کرشکایت کی تھی ک

کمیشن کے اندرونی معاملات پر تنازعہ بدقسمتی: الیکشن کمیشن

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کو بار بار کلین چٹ دئے جانے کے معاملے پر الیکشن کمشنر اشوک لواسا کی ناراضگی اور کمیشن کے اجلاسوں میں شامل نہ ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹو ں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تناظر میں اپنے اندرونی معاملات پر میڈیا میں اٹھنے والا تنازعہ بدقسمتی کی بات ہے ۔  چیف الیکشن کمشنر کے دفتر کا کہنا ہے کہ جب کمیشن ساتویں اور آخری مرحلے کی پولنگ کی تیاری میں مصروف ہے اور اس نے اب تک تمام مراحل پرامن اور شفاف طریقے سے انجام دیے ہیں تو میڈیا کے ایک حصے میں کمیشن کے اندرونی کام کاج پرتنازعہ کھڑا کرنا ناپسندیدہ ہے ۔  کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے تمام اراکین بالکل ایک جیسے نہیں ہوتے اور ماضی میں بھی ان کی رائے بہت سے معاملات میں الگ الگ رہی ہے اور ہونی بھی چاہیے لیکن ہم کمیشن کے قوانین اور ہدایات کے دائرے م

عمرخیام کو گوگل کا ڈوڈل پر خاص انداز میں خراج عقیدت

ممبئی// فارسی کے مشہور شاعر،ریاضی داں اور ماہرجغرافیہ وفلکیات عمر خیام کو گوگل ڈوڈل کے ذریعہ ایک خاص انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ،جن کا آج یوم پیدائش ہے ، 18مئی 1048کو عمر خیام پیدا ہوئے ،عمر خیام کا پورا نام ابوالفتح عمر خیام بن ابراہیم نیشا پوری ہے ۔ عمر خیام کے بارے میں متعدد سوانح نگاروں نے اس کا سال پیدائش 408 ھ یا 410 ھ لکھی ہے اور سال وفات کے متعلق بھی کوئی فیصلہ کن بات نہیں کی گئی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق انہوں نے 526ھ میں وفات پائی۔ عمر خیام علم ہیت اور علم ریاضی کا بہت بڑے فاضل تھے ۔ ان علوم کے علاوہ شعرو سخن میں بھی ان کا پایا بہت بلند ہے جبکہ ان کے علم وفضل کا اعتراف اہل ایران سے بڑھ کر اہل یورپ نے کیا۔ عمر خیام نیشاپوری علوم و فنون کی تحصیل کے بعد ترکستان چلے گئے جہاںفلسفہ میں بوعلی کا ہمسر اور مذہبی علوم میں امام فن تھا۔ علوم نجوم کا تو وہ ماہر مانا گیا تھا۔ بادشاہ وق

لاہور سے کراچی آنے والی ٹرین جناح ایکسپریس میں آتشزدگی

کراچی// لاہور سے کراچی آنے والی جناح ایکسپریس میں آتشزدگی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی جناح ایکسپریس میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد ٹرین سے دھوئیں اْٹھنا شروع ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ٹرین میں آگ بْجھانے والے آلات موجود نہیں ہیں۔ مسافر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بْجھانے میں مصروف ہیں۔ ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔ حادثے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔  

مودی کا دعوی صحیح ہواتو بنے گی تاریخ

نئی دہلی //مرکز میں واضح اکثریت کے ساتھ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کی پھر سے حکومت بننے کی وزیراعظم نریندرمودی کی بات صحیح ثابت ہوتی ہے تو یہ لوک سبھا انتخاب تاریخ رقم کرے گا ۔ مسٹر مودی نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ انکی حکوت واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آرہی ہے اور ایسا طویل عرصہ کے بعد ہونے جارہاہے ۔سترہویں لوک سبھا کی انتخابی مہم ختم ہونے سے عین قبل انکا یہ دعوی صحیح ثابت ہواتو 1971کے انتخابات کے بعد پہلی بار ایسا ہوگا جب کوئی پارٹی اور وزیراعظم مسلسل دوسری بار واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیگا ۔اس کے علاوہ مسٹرمودی کے نام ایک اور ریکارڈ درج ہوگا ۔وہ پانچ سال کی میعاد پوری کرکے مسلسل دوسری بار وزیراعظم کے عہدے پر پہنچنے والے تیسرے لیڈر ہونگے ۔ ابھی تک ہوئے سترہ لوک سبھا انتخابات پر نظر ڈالی جائے تو پہلے تین انتخابات تک ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کی قی