رمضان المبارک:فرزندان توحید نے خشوع وخضوع کے ساتھ پہلے عشرہ کو کیا مکمل

 حیدرآباد //ماہ رمضان المبارک کے پہلے رحمت کے عشرہ کا اختتام ہوگیا۔شہرحیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے علاوہ چوک کی مسجد،دیگر مساجد کے علاوہ فنکشن ہالس اور دیگر مقامات پر تین پاروں کی تلاوت ہوئی۔ فرزندان توحید نے خشوع وخضوع کے ساتھ اس پہلے دہے کو مکمل کیا۔ مکہ مسجد میں حافظ وقاری مولانا محمد رضوان قریشی نے نماز تراویح کی امامت کی جبکہ شاہی مسجد باغ عامہ میں مولاناحافظ محمد بن عبدالرحمن الحمومی نے امامت کی۔اس پہلے دہے کی تکمیل کے ساتھ ہی مساجد میں رقت انگیز دعائیں بھی کی گئیں جس میں اشکبار ہوکر مصلیوں نے اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔جامع مسجد چوک میں حافظ مرتضی علی صوفی نے تین پاروں کا ختم کیا۔اس موقع پر اسلام کی سربلندی،عالم اسلام کے مسلمانوں کے جان ومال کے تحفظ بالخصوص عراق، شام،فلسطین، مائنمار کے مظلوم مسلمانوں کی حفاظت،مسلمانوں کے عروج، ترقی،استعماری، طاغوتی طاقتوں کی سا

دیکھتا ہوں دیدی بنگال میں ریلی ہونے دیتی ہیں کہ نہیں: مودی

مئو// وزیر اعظم نریندر مودنے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ممتا دیدی مجھے وزیر اعظم نہیں مانتی ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کو وزیر اعظم مانتی ہیں۔مسٹر مودی نے یہاں بھٹولی میں گھوسی لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمانی ہری نارائن راج بھر کے حمایت میں بی جے پی وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہن جی(محترمہ مایاوتی) نے مغربی بنگال کے حوالے سے مجھ پر نشانہ سادھا ہے اور الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی وہاں اترپردیش، بہار اور پروانچل کے لوگوں پر نشانہ سادھ رہی ہیں اور انہیں باہری بتا رہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ ایک بار انتخابی تشہیر کے لئے بی جے پی کی جانب سے کوچ بہار میں ایک اسٹیج بنایا گیا تھا جہاں ترنمول کانگریس نے اپنا منچ بنا دیاتھا۔ یہ جمہوریت مخالف کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ‘‘ میں بہت دن سے دیکھ رہا ہوں اور ملک

مودی کے دل سے نفرت کو ختم کرنا اہم ہدف: راہل گاندھی

کشی نگر//کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں موجود نفرت اور غصے کو نکالنا ان کا اہم ہدف ہے ۔لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں کشی نگر کے مجھولی بازار میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں نفرت ہے ، غصہ ہے ۔ ہمار کا م اس نفرت کو مٹانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی کی فصل بیما اسکیم میں چوکیدار نے کسانوں سے ہزاروں کروڑوں روپئے لوٹے ہیں۔ یہ فصل بیما اسکیم نہیں ‘گھپلہ یوجنا ’ہے ۔ کانگریس نے کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اقتدار میں آنے پر کسانوں اور ضرورت مندوں کو ‘نیائے ’اسکیم کے تحت انصاف دیا جائے گا۔کانگریس صدر نے کہا کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں مسٹر مودی نے دعوی کیا تھا کہ وہ دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے ۔ بیرون ملک

صادق آباد، نجی بینک میں دھماکا، 16 افراد زخمی

اسلام آباد// پاکستان کے مشرقی صوبہ کے صادق آباد شہرمیں ایک بینک میں جمعرات کو ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں 16 افراد زخمی ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دھماکہ ایک نجی بجی بینک میں ہوا جس میں بینک اسٹاف، ملازمین سمیت 24 افراد تھے ۔ یہ بینک کے ایل پی روڈ پر واقع ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولس اور بچاؤ ٹیموں نے جائے واقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔روزنامہ اخبار دی ڈان کے مطابق دھماکے سے بینک کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور پولس نے سارے علاقے کی ناکہ بندی کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔یو این آئی  

تازہ ترین