۔300 سیٹ جیتے گی بی جے پی: شاہ

 نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے مغربی بنگال میں منگل کو ان کے روڈ شو کے دوران تشدد کے لئے ریاست میں حکمراں ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کی پارٹی اپنے طور پر 300 سیٹوں کا اعدادوشمار پار کرے گی اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی اقتدار میں واپسی ہو گی۔مسٹر شاہ نے بدھ کو یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ‘‘اب تک انتخابات کے چھ مرحلے ختم ہو چکے ہیں۔ تمام چھ مراحل میں مغربی بنگال کے علاوہ کہیں بھی تشدد نہیں ہوا۔ میں (ریاست کی وزیر اعلی) ممتا بنرجی کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو صرف 42 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہیں اور بی جے پی ملک کی تمام ریاستوں میں انتخابات لڑ رہی ہے ۔ بنگال میں ہر مرحلے میں تشدد کے واقعات ہوئے ۔ دوسری کسی بھی ریاست میں تشدد کے واقعات نہیں ہوئے . اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ تشدد ترنمول ک

مغربی بنگال میں تشدد کا سبب بی جے پی:کانگریس

نئی دہلی//کانگریس نے مغربی بنگال میں منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران ہوئے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہو ئے بی جے پی کو اس کا سبب بتایا اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مسٹر شاہ نے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی شاہ کی جوڑی ملک کے ثقافتی تنوع اور وفاقی ڈھانچے پر حملہ کررہی ہے۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے ملک کے تقریباَہر ریاست میں ثقافتی تنوع کو نشانہ بنایا ہے اور وفاقی ڈھانچے کو منہدم کرنے کی کوشش کی ہے۔مغربی بنگال کے تشدے کے دوران عظیم مصلح اور مفکر ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کے ہر علاقے میں اسی طرح سے عظیم لوگوں کی توہین کی ہے۔ مسٹر شام کی ٹی

محکمہ موسمیات کے مطابق 6جون کو آئیگا مانسون

نئی دہلی //محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال جنوب مغربی مانسون 6جون کو کیرالہ کے ساحل پر پہنچے گا۔محکمہ نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں کہا،‘‘ اعدادوشمار کے مطابق یہ اشارے مل رہے ہیں کہ اس سال مانسون کے کیرالہ پہنچنے میں تھوڑی تاخیر ہوگی ۔جنوب۔مغربی مانسون کے 6جون کو کیرالہ پہنچنے کا امکان ہے ۔[؟]اس نے کہاکہ اس میں چاردن آگے پیچھے ہوسکتاہے ۔سال 2005سے 2018کے درمیان صرف ایک بار 2015میں ایساہواہے جب محکمہ موسمیات نے مانسون کی آمد کی جو پیش گوئی کی ہے مانسون کی اصل آمد اس سے بہت زیادہ آگے پیچھے رہی ہے ۔مانسون کے کیرالہ پہنچنے کی عام طورپر تاریخ یکم جون ہوتی ہے ۔اس سے قبل موسم کی پیش گوئی کرنے والی نجی کمپنی اسکائی میٹ نے منگل کو کہاتھا کہ مانسون 4جون کو کیرالہ پہنچے گا ۔اس نے اس میں دودن آگے پیچھے ہونے کی گنجائش رکھی تھی ۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 18اور 19مئی کے درمیان مانسون کے

مساجد میں اسلام کی سربلندی او رعالم اسلام کے لئے دعائیں کی گئیں

حیدرآباد //ماہ رمضان المبارک کے پہلے رحمت کے دہے کا اختتام ہوگیا۔شہر کی تاریخی مکہ مسجد کے علاوہ چوک کی مسجد،دیگر مساجد کے علاوہ فنکشن ہالس اور دیگر مقامات پر تین پاروں کی تلاوت ہوئی۔فرزندان توحید نے خشوع وخضوع کے ساتھ اس پہلے دہے کو مکمل کیا۔مکہ مسجد میں حافظ وقاری مولانا محمد رضوان قریشی نے نماز تراویح کی امامت کی جبکہ شاہی مسجد باغ عامہ میں مولاناحافظ محمد بن عبدالرحمن الحمومی نے امامت کی۔اس پہلے دہے کی تکمیل کے ساتھ ہی مساجد میں رقت انگیز دعائیں بھی کی گئیں جس میں اشکبار ہوکر مصلیوں نے اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔جامع مسجد چوک میں حافظ مرتضی علی صوفی نے تین پاروں کا ختم کیا۔اس موقع پر اسلام کی سربلندی،عالم اسلام کے مسلمانوں کے جان ومال کے تحفظ بالخصوص عراق، شام،فلسطین، مائنمار کے مظلوم مسلمانوں کی حفاظت،مسلمانوں کے عروج، ترقی،استعماری، طاغوتی طاقتوں کی سازشوں، ریشہ دوانیوں

تازہ ترین