تازہ ترین

حیدرآباد: رمضان المبارک کے عظیم الشان اور رْوح پروراجتماعات

 حیدرآباد//شہرحیدرآباد کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں رمضان کے عظیم الشان اور رْوح پرور اجتماعات دیکھے جارہے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید تراویح، شب خوانی، ذکر واذکار، توبہ، استغفار،قرآن خوانی، نمازوں کی ادائیگی اور درس قرآن کی مجالس میں مصروف ہیں۔ علمائے کرام کی جانب سے بابرکت ماہ صیام کی رحمتوں، برکتوں، سعادتوں اور فضیلتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جارہی ہے۔ شہر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے علاوہ دیگر اہم مساجد جیسے شاہی مسجد باغ عامہ، یکمنار کی مسجد، مالاکنٹہ کی مسجد اور دیگر مساجد میں نماز تراویح کے دلکش مناظر دیکھے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی مصلیوں سے مساجد کی رونق بڑھ گئی ہے۔شہر کی مساجد کو روشنیوں سے منور کیاگیا ہے اور لوگ خشوع وخضوع کے ساتھ عبادات کر رہے ہیں۔مساجد میں افطار کا بھی اہتمام کیاجارہا ہے۔فضائل رمضان پر خطابات،خصوصی وظائف ،دعاوں اور تہجد کا سلسلہ بھی

سحری کے وقت اسپتالوں کا کیوں رخ کرتاہے نوجوانوں قافلہ

 حیدرآباد//روزانہ سحری سے پہلے نوجوانوں کا قافلہ نکل پڑتا ہے۔ان کی منزل سرکاری اسپتال ہیں اورمقصد بالکل نیک و قابل ستائش ہے۔ان نوجوانوں نے اس ماہ مقدس کے دوران اپنی معمولات کے علاوہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لئے سحری کاانتظام کرنا اپنا مقصد بنالیا ہے کیونکہ رمضان المبارک مقدس،بابرکت اور نیکیوں والا ماہ ہے،اس ماہ مقدس میں کسی کے لئے افطار یا سحری کاانتظام کرنا بڑی نیکی کا کام ہے۔ایسے ہی نیکی کے کام میں حیدرآباد کے قلعہ گولکنڈہ کے نوجوان لگے ہوئے ہیں۔ان کی اس مساعی کی کافی ستائش کی جارہی ہے۔یہ نوجوان اپنے طور پرسرکاری اسپتالوں کے مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لئے مفت میں سحری کا انتظام کررہے ہیں کیونکہ اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کو سحر کیلئے کافی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ان افرادکی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے ان نوجوانوں نے یہ بیٹرہ اٹھایا۔نوجو

۔5 برسوں میں صرف پرچار ہوا کام نہیں : پرینکا

 رتلام // کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں ملک میں صرف پرچار ہوا، کام نہیں۔محترمہ واڈرا نے آج مدھیہ پردیش کے رتلام پارلیمانی حلقے سے پارٹی کے امیدوار کانتی لال بھوریا کی حمایت میں یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ، یہ بات کہی ۔ اس دوران وزیر اعلی کمل ناتھ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران، ہر پارٹی کے لیڈر ان چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں، جن سے عوام کو مطلب ہوتاہے لیکن 2014 میں دوسری روایت شروع ہوئی۔ صرف پرچار ہوا ، کام بالکل نہیں ہوا۔ ایسی باتیں ہوئیں جن سے عوام کو محسوس ہوکہ 70 سال میں ملک میں کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پرچار اور حقیقت میں فرق ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو مجاہدہ کرنے والے بتاتے ہیں ، مجاہدہ غرور کو

بی جے پی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں اقلیتوں و دلتوں اور قبائلیوں کی لنچنگ کی گئی :ممتا بنرجی

کلکتہ//وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ووٹروں سے مودی اور بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے جمہوری نظام کے تحفظ کیلئے مودی کا اقتدار سے بے دخل ہونا ضروری ہے ۔ممتا بنرجی نے گزشتہ پانچ سالوں میں مودی نے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔سندر بن علاقے کے نامخانہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چوکیدار کو ملک کے وزیرا عظم کے طور پر منتخب کریں گے تو ملک کا جمہوری نظام خستہ حالی کا شکار ہوجائے گا۔اس لیے بی جے پی کو بھی ایک بھی ووٹ نہ دیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے لنچنگ کے ذریعہ اقلیتوں اور قبائلیوں اور صحافیوں کی پٹائی کی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔اور اگر سی پی ایم اور کانگریس کو ایک بھی ووٹ جائے گا تو اس سے بی جے پی مضبوط ہوگی۔نوٹ بندی کو لے کر ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے ملک میں تین کروڑ نوجو

لوک سبھا پولنگ کے اوقات میں تبدیلی کی عرضی خارج

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے لوک سبھا انتخابات کی پولنگ کا وقت صبح سات بجے کے بجائے صبح پانچ بجے کرنے کی عرضی پیر کو خارج کردی ۔وکیل محمد نظام پاشا نے رمضان المبارک کے مدنظر سپریم کورٹ میں لوک انتخابات کا پولنگ کا وقت صبح سات بجے کی جگہ صبح پانچ بجے کیے جانے کے لیے عرضی دائر کی تھی ۔پہلے یہ عرضی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ کے سامنے پیش کی گئی تھی ۔چیف جسٹس نے عرضی کو انتخابی کمیشن کوبھیجتے ہوئے اس پر مناسب حکم دینے کی ہدایت دی تھی ۔اتخابی کمیشن نے پولنگ کے اوقات میں تبدیلی کی عرضی کو منظو رنہیں کیا۔اس کے بعد عرضی گزار نے پھر سپریم کورٹ میں اپنی عرضی دائر کی ۔ جسٹس اندربنرجی اور جسٹس سنجیوکھنہ کی تعطیلی ڈویژن بنچ کا ماننا تھاکہ یہ معاملہ انتخابی کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے ۔اس کے بعد بنچ نے پولنگ کے اقات میں تبدیلی کرنے کی عرضی خارج کردی ۔ واضح رہے کہ سترہویں لوک سبھا کے لیے کل سات مرحلوں م

امریکی بحریہ کے چیف آف نول آپریشن ایڈمرل جون مائیکل ریچرڈسن کا دورہ ہند

 نئی دہلی// امریکی بحریہ کے چیف آف نول آپریشن ایڈمرل جون مائیکل ریچرڈسن ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ 12 مئی سے 14 مئی 2019  تک جاری رہے گا۔ ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران ایڈمرل  جون مائیکل ریچرڈسن ہندوستان اور امریکہ کی بحریہ کے درمیان  دوفریقی بحری تعلقات  کو مزید مستحکم کرنے  اور بحری  مہمات  کے نئے مواقع  کی تلاش پر گفتگو کریں گے۔  ایڈمرل جون ایم  ریچرڈسن نے  اپنے دورے کے پہلے روز  سی او ایس سی کے چیئر مین  ایڈمرل سنیل لانبہ  اور چیف آف دی نول اسٹاف سے گفگتو کی۔ اس کیساتھ ہی انہوں نے سکریٹری دفاع ، وائس  چیف آف آر می اسٹاف  ، چیف آف دی ایئر اسٹاف ، سی او ایس سی  کے  چیئر مین کے  انٹگریٹیڈ  ڈیفینس اسٹاف  اور نیشنل سکیورٹی  کونسل  کے سکریٹریٹ