تازہ ترین

مہا ملاٹیوں کی حکومت ملک کے سیکورٹی کو خطرے میں ڈالے گی: مودی

 سونبھدر//وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہاملاوٹی لوگوں کی حکومت ملک کے سیکورٹی کو خطر میں ڈال دیتی ہے ۔ لہذا ملک کے وقار کو بلند کرنے کے لئے ایک مضبوط حکومت کے انتخاب کی ضرورت ہے ،آپ کا ایک ایک ووٹ مضبوط حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادار کرے گا۔جو ملک کا وقار اس اونچائی پر لے جائے گا جس کا ہندوستان ہمیشہ سے حق دار رہا ہے ۔سونبھدر میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ایس پی۔ بی ایس پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یادو کیجئے تیسرے محاذ کی جب ملک میں حکومت تھی اس وقت سماج وادی پارٹی وزارت میں شامل تھی۔تب انہوں نے ہمارے ملک کا کیا حال کیا تھا۔ انہوں نے ہمارے ملک کے پورے خفیہ نظام کو دیمک لگا دیا تھا۔اور اس کا خامیازہ ملک کو لمبے عرصے تک جھیلنا پڑا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے نیوکلیر تجربہ کو یاد کرتے ہوئے

مودی کو نفرت سے نہیں ہرایا جاسکتا:راہل

شجالپور//کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے نفرت نہیں کرتے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے دیواس پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والے شجالپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اس رائے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل بھی موجود تھے ۔مسٹر گاندھی نے اپنے تقریبا 25 منٹ کی تقریر کے آخر میں کہا کہ مسٹر مودی بھلے ہی ان سے (مسٹر گاندھی سے ) کتنی بھی نفرت کر لیں۔ ان کے خاندان والوں کے بارے میں بولیں۔ لیکن وہ مسٹر مودی سے نفرت نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے فلسفیانہ انداز میں کہا کہ نفرت کو نفرت نہیں کاٹ سکتی ہے ۔ نفرت کے ساتھ مسٹر مودی کو نہیں ہرایا جاسکتا ہے ۔ مسٹر مودی کو صرف پیار سے ہرایا جاسکتا ہے ۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ جتنی مرتبہ آپ (مسٹر مودی) نفرت کریں گے اتنی ہی مرتبہ وہ جھپی دیں گے

پرینکا کا15 مئی کو وارانسی میں روڈ شو

 وارانسی// کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا 15 مئی کو اترپردیش کے وارانسی پارلیمانی حلقے سے پارٹی امیدوار اجئے رائے کے حمایت میں روڈ شو کر کے عوام سے ووٹ مانگیں گی۔کانگریس کے وارانسی ڈویژن کے ترجمان شیلندر سنگھ نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ محترمہ واڈرا وارنسی دورے کی اطلاع ملنے کے بعد ضروری تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ لیکن روڈ شو کے لئے روٹ کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے ۔اس بارے میں جلد ہی فیصلہ کیاجائے گا۔وہیں باوثوق ذرائع کی مانیں تو محترمہ واڈرا کا روڈ شو بی ایچ یو کے مین گیٹ کے نزدیک واقع مدن موہن مالویہ کی مورتی سے شروع ہوگا اور اسی ، بھدینی، سونارپورا، گودولیا چوراہا ہوتے ہوئے شری کاشی وشو انتھ مندر کے پاس اختتام پذیر ہوگا۔ روڈ شو شام تین بجے کے بعد شروع ہوگا۔  

مودی صرف جھوٹ پھیلا رہے ہیں: چدمبرم

نئی دہلی// کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی سچ بولنے کے بجائے صر ف جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور مخالفین کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔مسٹر چدمبرم نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا کہ مسٹر مودی ملک کے عوام کو اصلیت نہیں بتا رہے ہیں اور نہ ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے اچھے دنوں کے وعدے کا کیا ہوا۔نہ ہی وہ ملک کی معیشت کی حالت پر کچھ بول رہے ہیں۔ وہ صرف جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور مخالفین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مایوسی کی فہرست میں ایک اور سچ جڑ گیا ہے ۔ مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کی شرح فروری 2019میں منفی رہی ہے ۔ یہی سلسلہ مارچ میں بھی جاری رہا۔ مودی کے پاس اچھے دن کے وعدے اور معیشت کے بارے میں بات کہنے کے لئے ابھی کچھ وقت ہے ۔ میرااندازہ ہے وہ نہیں بولیں گے ۔سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ مسٹر مودی جھوٹ پھیلانے اور مخالفین کو گالی دینے م

خواتین کمیشن نے مودی پر سدھو کے بیان کو خواتین مخالف قرار دیا

نئی دہلی// قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے وزیر اعظم نریندر مودی کا موازنہ ‘نئی دلہن’ سے کرنے والے کانگریس کے سینئر لیڈر اور پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ان کے خواتین مخالف ذہنیت اجاگر ہوتی ہے ۔ محترمہ شرما نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ مسٹر سدھو کا یہ بیان ان کی عورت مخالف ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے اور وہ خواتین کو صرف روٹی بنانے والی کے طور پر ہی دیکھتے ہیں۔ اس کی سخت مذمت کی جانی چاہئے ۔ محترمہ شرما نے کہا، ‘‘قابل مذمت ہے ۔خواتین کے تئیں ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے ۔ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ خواتین صرف روٹی بنانے اور چوڑیاں کھنکانے کے لئے ہے ؟ ایک طرف ہندوستانی خواتین ہر میدان میں نئی [؟][؟]نئی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور مسٹر سدھو ان کو صرف اپنے دلہن مخالف چشمے سے دیکھتے ہیں۔کانگریسی لیڈر نے اندور می