تازہ ترین

مودی ملک مخالف کام کررہے ہیں:راہل

 کنور// کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس کو ملک مخالفین کا حامی قرار دینے سے متعلق الزام پر بدھ کے روز جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسٹر مودی ہی ہیں جو ملک مخالف کام کر کے ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں تین بڑے مسائل ہیں، تباہ معیشت اور بے روزگاری، کسانوں کی خود کشی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بدعنوانی۔ مسٹر راہل گاندھی نے شمالی مالابار کے مشترکہ جمہوری مورچہ (یوڈییف) کے رہنماؤں کے ساتھ یہاں منعقد ہ جلسے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں دعوی کیا کہ کانگریس اور اس کے اتحادی اس الیکشن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور مرکز میں اگلی حکومت قایم کریں گے ۔ انہوں نے مسٹر مودی کے کانگریس پر ملک مخالفین کا حامی ھونے کے الزام پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ وزیر اعظم (مسٹر مودی) ہی ہیں جو قو

مودی امیروں کے وزیر اعظم ہیں :اکھلیش

کانپور دیہات//سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہاکہ‘ سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کے نعرے بلند کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی صرف ایک فیصدی امیروں کے مفاد ات کا تحفظ کرنے والے وزیر اعظم ہیں جبکہ باقی کو صر ف وہ وعدوں سے ہی مطمئن رکھتے ہیں۔مسٹریادو نے رسول آباد میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی عوام کے سامنے کہتے ہیں کہ مودی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی پالیسی پر عمل پیرا پے لیکن حقیقت تو کچھ اور ہے ۔ وہ صرف ایک فیصدی امیروں کے وزیر اعظم ہیں اور انہیں کی مفادات کی تکمیل کے لئے اپنے پانچ سالہ میعاد کار میں کام کیا ہے ۔ جبکہ سابقہ لوک سبھا انتخابات میں عوام سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے سینکڑوں وعدے کئے تھے اور ان میں سے ایک پر بھی کام نہیں کیا گیا ہے ۔قنوج سے امیدوار ڈمپل یادو اور بی ایس پی جنر ل سکریٹری ستیش چندر مشرا کی موجودگی

محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری جانبدارانہ:چدمبرم

نئی دہلی//کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبر م نے تمل ناڈو کے تھوتھوکڑی لوک سبھا سیٹ سے دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے ) امیدوار ایم کنی موئی کے گھراور دفتر میں منگل کے روز محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری کو جانبدارانہ قرا ردیا ہے ۔مسٹر چدمبرم نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا‘‘ خبر یہ ہے کہ ان کے (محترمہ کنی موئی)رہائش گاہ پر چھاپے ماری کے دوران کچھ بھی نہیں ملا۔’’ انہوں نے انکم ٹیکس افسران پر جانبدارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ‘‘یہ کیسے ممکن ہے کہ صرف اپوزیشن لیڈروں کے بارے میں ہی (انکم ٹیکس افسران) خفیہ معلومات حاصل کررہے ہیں۔’’انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں 2019کے پارلیمانی انتخابات کا اہم معاملہ انکم ٹیکس محکمہ کا جانبدرانہ رویہ ہے ۔’’خیال رہے کہ الیکشن افسران نے منگل کو تمل ناڈو کے ٹوٹی کورین میں واقع محترمہ

ووٹ کے ہتھیار سے ’گالی گروہ‘ کی مڈبھیڑ: مختار نقوی

 ممبئی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بدھ کے روز اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'گالی گروہ' کے ارکان کی 'ووٹ کے ہتھیار' سے ' مڈبھیڑ' ضروری ہے ۔ مسٹر مختار نقوی نے یہاں مالاڈکے ملواني میں شمالی ممبئی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار گوپال شیٹی کی حمایت میں منعقد ہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ، ملک کے اعزاز، خوشحالی، ہمہ جہت ترقی اور تحفظ کے مضبوط عزم کے ساتھ کام کر نے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف 'گلیوں کے موالیوں' کی طرح ' بدکلامی کا مسابقہ ' کررہے ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ "یہی وجہ ہے کہ 'جاگیردارانہ غرور' کے نشے میں چور لوگ ملک کے گاؤں و غریب، کسان اور نوجوانوں کے سروکار کے لئے وقف مسٹر نریندر مودی کی کامیابی کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان 'جاگیردارانہ سوچ&#