تازہ ترین

یوگی اور مایاوتی کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی

 نئی دہلی// الیکشن کمیشن نے متنازعہ تقریروں کے ذریعہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ اور سابق وزیر اعلی اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی پر بالترتیب 72 اور 48گھنٹے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے ۔کمیشن نے ان دونوں لیڈروں کو 16 اپریل کی صبح چھ بجے سے انہیں انتخابی مہم میں حصہ لینے ’ جلسہ عام کرنے ’ روڈ شو منعقد کرنے ’ میڈیا کے سامنے بیان دینے اور انٹرویو دینے وغیرہ پر پابندی لگائی ہے ۔کمیشن نے یوگی ادتیہ ناتھ کو نو اپریل کو میرٹھ میں قابل اعتراض اور متنازعہ تقریر کرنے کے معاملے میں نوٹس جاری کیا تھا جب کہ مایاوتی کو دیوبند میں سات اپریل کو اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں نوٹس جاری کیا تھا۔کمیشن نے ان دونوں لیڈروں کی تقریر وں کی ویڈیو ریکارڈنگ دیکھنے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی یہ قدم اٹ

کانگریس کے ذہن میں ہار کا ڈربیٹھ گیا :شاہ

کوڈینار//بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے آج کہا کہ کانگریس کے ذہن میں ہار کا ڈر بیٹھ جانے کی وجہ سے وہ ابھی سے ای وی ایم کا بہانا بنانے لگی ہے ۔مسٹر شاہ نے گجرات کے کوڈینار میں آج ایک انتخابی جلسے میں کہا کہ ابھی ایک مرحلہ کی ہی ووٹنگ ہوئی ہے ابھی سے کانگریس ای وی ایم کا بہانابنانے لگی ہے ۔وہ ہار کو پہچان گئی ہے اور اسی لئے کہہ رہی ہے کہ بی جے پی ای وی ایم کی وجہ سے ہی جیتے گی۔تین ریاستوں مدھیہ پردیش ،راجستھان اور چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات میں بھی ای وی ایم کا استعمال ہوا تھا اور کانگریس وہاں جیتی تھی۔اگر ای وی ایم میں خرابی ہے تو کانگریس نے وہاں اپنی حکومتوں کو حلف کیوں دلایا۔جہاں وہ جیت جائے وہاں تو ای وی ایم اچھی ہیں پر جب ہار ہو تو ای وی ایم بری ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو پتہ نہیں ہے کہ اسے کیا کرنا چاہئے ۔ابھی حال ہی میں رافیل سے متعلق ایک فیصلے پر پارٹی کے صدر را

وزیراعظم کے پاس اشتہار کیلئے پیسے کہاں سے آتے ہیں:راہل

آگرہ//کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے اشتہار میں عوامی کی گاڑھی کمائی کو پیسہ لگا ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور سڑکوں پر وزیر اعظم مودی کے اشتہاری مواد کی بہتا ت ہے ان کے پاس اس کے لئے پیسہ کہاں سے آتا ہے ؟کیا وہ اپنے جیب سے خرچ کرتے ہیں ۔فتح پور سیکری میں ریاستی کانگریس صدر و پارٹی امیدوار راج ببر کی حمایت میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ٹیلی ویژن ریڈیو کے علاوہ سڑک پر جہاں بھی نظر ڈالئے مسٹر مودی کے اشتہار کے ہورڈنگ لگے دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ‘‘ آج کل ٹیلی ویژن تو مودی جی کو دکھائی دیتے ہیں،ریڈیو کھولو تو وہاں مودی جی کا تذکرہ ہے یہاں تک سڑکوں پر بھی مودی کے اشتہار کا کافی سامان موجود ہے ۔ آخر یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے ؟’’۔انہوں نے کہا کہ‘‘ ٹی وی پر

راہل کی ناکامی کے بعد

نئی دہلی// کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے وارانسی سے انتخاب لڑنے اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا کے کانگریس میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ایک نئی کتاب شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلے سے ہی معلوم تھا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی ناکامی کے بعد مسز پرینکا گاندھی سے کانگریس کو زندہ کرنے کے لئے کہا جائے گا.  دائیں بازو مصنف سمیت بھسین کی نئی کتاب -‘دی نیو ایج کاریہ کرتا -فرام پوسٹنگ پوسٹرس آن دی وال ٹو پوسٹنگ آن دی وال’ کے مطابق‘‘آج کی تاریخ میں ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا اگلا صدر کون ھوگا لیکن یہ مکمل طور پراور یقین ہے کہ راہل گاندھی کی ناکامی کے بعد پرینکا گاندھی کو سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے بلایا جائے گا’’۔  بھسین نے کہا‘‘بی جے پی کا عروج اور کانگریس کا زوال لازمی