تازہ ترین

آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ

 کہا میری جدوجہد حق کے لئے ،خیرات کے لئے نہیں  نئی دہلی//نریندر مودی زیر قیادت بی جے پی حکومت کے خلاف جدوجہد کی کوشش کے طور پر آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو نے دارالحکومت میں احتجاج اور ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔ مسٹرنائیڈو جو آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دینے کے مطالبہ کو مرکز کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد مودی کے ساتھ لڑائی کے موڈ میں ہیں’ این ڈی اے حکومت کے خلاف پیر کو صبح 8بجے سے دہلی کے آندھرابھون میں احتجاج کا آغازکیا۔ اس ایک روزہ احتجاج کو انصاف کے لئے احتجاج کا نام دیا گیا ہے ۔مسٹرچندرابابو نائیڈو صبح راج گھاٹ پہنچے اور وہاں خراج کی پیشکشی کے بعد آندھراپردیش بھون گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکرکے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور اس احتجاج کا آغاز کردیا۔چندرابابونائیڈو اے پی سے ناانصافی کے خلاف بطور احتجاج سیاہ شرٹ پہنے ہوئے

قومی اقلیتی کمیشن ’اقلیت‘لفظ کی تشریح کرے :سپریم کورٹ

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے قومی اقلیتی کمیشن کو تین ماہ کے اندر لفظ ‘اقلیت’ کی ازسر نو تشریح کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت عظمی نے قومی اقلیتی کمیشن سے لفظ ‘اقلیت’ کی تشریح اس لئے کرنے کو کہا ہے تاکہ اقلیتی فرقہ کے افراد کو حکومت کی فلاحی و بہبودی اسکیموں کا فائدہ مل سکے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے آج بی جے پی کے سینئر لیڈر اورسینئر وکیل اشونی اپادھیائے کو اقلیتی کمیشن کے پاس دوبارہ اپنی درخواست پیش کرنے کے لئے کہا تاکہ تین ماہ کے اندر قومی اقلیتی کمیشن اس سلسلے میں فیصلہ کرسکے ۔بی جے پی لیڈر نے سپریم کورٹ سے اقلیت کی تشریح کرنے اور ریاستی سطح پر ان کی شناخت کے لئے ایک رہنما خطوط جاری کرنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر اپادھیائے نے اپنی عرضی میں کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں ہندووں کی تعداد صرف دو سے آٹھ فیصد ہے ۔ا س کے باوجود انہیں اکثریتی زمرے میں شامل کیا جاتا

ویلن کے طورہندی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنانے والے پران کی سالگرہ آج

ممبئی//مشہور اداکار پران نے پچاس اور ستر کی دہائی کے درمیان فلم انڈسٹری میں بطور ویلن اپنی الگ شناخت بنائی ،وہ واحد ایسے اداکار تھے جنہوں نے اکیلے ہی فلم انڈسٹری میں منفی کردار اداکئے اور اس شعبہ میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔جس فلم میں پران ہوتے اسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ لگ جایا کرتی تھی۔ان کے ذریعہ ادا کئے گئے ہر رول کو دیکھ ایسا لگتا ہے کہ وہ رول صرف پران ہی ادا کرسکتے تھے ۔اس دور میں جب ہیرو اور ہیروئن کی اہمیت بہت زیادہ ہوا کرتی تھی ایسے میں پران ایک ایسے اداکار بن کر ابھرے جنہوں نے ویلن کے رول کو بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل بنادیا جتنے کہ مرکزی کردار میں ہیرو اور ہیروئن ہوا کرتے تھے ۔فلم انڈسٹری میں ویلن کا دوسرا نام پران بن کر ابھرا۔فلم انڈسٹری کے مشہور ویلن پران کے پردے پر آتے ہی ان کے مداحوں کی زبان پر ان کے مکالمے آنے لگتے تھے ۔پران کے ذریعہ ادا کئے گئے ہر کردار کی یہ خص

حکومت نے بجٹ کو انتخابی ہتھیار بناکر پیش کیا ہے :اپوزیشن

نئی دہلی//اپوزیشن جماعتوں نے عبوری بجٹ کو حکومت کا انتخابی بجٹ قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس کی نیت درست ہوتی تو اس بجٹ کے مقبول اعلانات کو گزشتہ پانچ بجٹ میں شامل کیا جا سکتا تھا۔ لوک سبھا میں پیر کو سال 2019-20 کے لئے عارضی بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے اناڈی ایم کے کے تھمبي دورائي نے کہا کہ بجٹ میں اعلانات بہت کئے گئے ہیں لیکن حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران ان مسائل پر توجہ نہیں دی ہے جن کے ذریعے اس بجٹ کو مقبول بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اب تک پانچ بجٹ پیش کئے ہیں لیکن کسی کو اس طرح مقبول بنانے کا کام نہیں ہوا ہے ۔ اس میں کئے گئے اعلانات کا مطلب ہے کہ انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بجٹ کو تیار گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں یقینی طور پر بہتر ی کے اقدامات کئے ہیں لیکن سچائی بالکل اس کے برعکس ہے ۔ ملک میں بے روزگاری چوٹی کی سطح پر ہے اور مودی حکومت م

تازہ ترین