تازہ ترین

چندریان2مشن اپریل۔مئی میں لانچ کیا جائے گا:اسرو

بنگالورو//ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو ) چندریان 2-مشن کو حتمی شکل دے رہا ہے جو خلائی گاڑی کو اپنے ساتھ لے جائے گا۔ اس کو جاریہ سال اپریل یا مئی میں چھوڑا جائے گا۔ بنگالورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرو کے صدرنشین کے سیون نے کہا کہ اس کو چھوڑنے میں قدرے تاخیر ہوئی کیونکہ ایجنسی بعض تجربات مکمل نہیں کرسکے ۔ پی ایس ایل وی گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے اس سٹلائٹ کو اپریل کے آخری ہفتہ میں چھوڑا جائے گا جو لینڈر اینڈ روور (خلائی گاڑی ) کو چاند میں چھوڑنے کا بہتر مرحلہ ہے ۔ اس مشن کے آغاز کے لئے ونڈو موزوں وقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چندریان 2-’2017یا18میں چھوڑا جانے والا تھا تاہم دو مرتبہ اس کو ملتوی کیا گیا۔ ایجنسی نے اس کو جنوری میں چھوڑنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جنوری میں اس کو چھوڑا جانے والا تھا تاہم اسرو کے سرکردہ عہدیدار نے کہا کہ اپریل کے اواخر میں اس کو چھوڑا جائے گا۔ ڈاکٹرسیون

آلوک ورماکا استعفیٰ، نیا عہدہ سنبھالنے سے انکار

نئی دہلی//مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے گئے مسٹر آلوک ورما نے فائر بریگیڈ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کرتے ہوئے آج استعفیٰ دے دیا۔ سی بی آئی ڈائریکٹر کی انتخابی کمیٹی نے بدھ کی رات ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے انہیں فائربریگیڈ سروس ، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا تھا۔  مسٹر ورما نے نئی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا اور عملہ جات وزارت کے سکریٹری کو مرسلہ استعفیٰ کہا کہ انہیں آج سے ہی سبکدوش مانا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیٹی نے فیصلے کرنے سے قبل سینٹرل ویجلینس کمیشن کی رپورٹ پر اپنا موقف رکھنے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر عدالتی عمل میں مداخلت کی گئی تھی اور پورے عمل کو الٹ دیا گیا جس سے انہیں سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹایاجاسکے ۔  مرکزی تفتیشی ا

ناگیشور راؤ نے سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھالا

نئی دہلی//انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر مسٹر آلوک ورما کے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ نے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔  سی بی آئی کی جانب سے آج یہاں دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر راؤ نے کل رات نو بجے چارج سنبھالا۔ غور طلب ہے کہ تقرری امور کی کابینہ کمیٹی نے کل مسٹر ورما کو ریٹائرمنٹ تک سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ کی فائر سروس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے جبکہ انڈین پولیس سروس کے 1986 بیچ کے افسر مسٹر راؤ کو اگلے حکم تک سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لئے کہا ہے ۔ مسٹر راؤفی الحال تحقیقاتی ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہیں۔یو این آئی   

دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹرفلم کے خلاف کلکتہ میں احتجاج

کلکتہ //دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر فلم آج کلکتہ کے کئی سینما میں ریلیز ہوگیا تاہم آج مختلف علاقوں میں کانگریس ورکروں نے جم کر ہنگامہ آرائی کی۔ یوتھ کانگریس کے ورکروں کے احتجاج کی وجہ سے کلکتہ میں فلم اسکریننگ کا پروگرام رد کردیا گیا ہے ۔یہ فلم سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے میڈیا صلاح کار سنجے باروکی کتاب پر مبنی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سٹرل کلکتہ میں واقع چاندنی چوک کے ہند سنیما ہال میں فلم کی اسکریننگ ہونی تھی مگر بڑی تعداد میں کانگریسیوں کے احتجاج کی وجہ سے اس پروگرام کو رد کردیا گیا۔سینئر پولس اہلکار نے بتایا کہ کلکتہ میں سیکورٹی کے پیش نظر فلم اسکریننگ کو رد کردیا گیا ہے ۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے فلم کا اگلا شو دکھایا جائے گا یا نہیں۔ بنگال یوتھ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلم میں کانگریس اور گاندھی خاندان کی توہین کی گئی اور غلط حقائق کو پیش کیا گیا ہے ۔بنگال یوتھ کانگریس کے صد

ڈی ایم کے پارٹی کبھی بی جے پی سے اتحاد نہیں کرے گی: اسٹالن

چنئی،//وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کے مقصد سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ساتھ شامل ہونے کی پیش کش کے دوران تمل ناڈو میں اپوزیشن ڈراوڑ متنر کژگم (ڈی ایم کے ) نے جمعہ کو بی جے پی سے کسی بھی طرح کے تال میل کے امکان کو واضح طور پر خارج کردیا۔ ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ‘‘میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ڈی ایم کے کبھی بھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی’’۔ مسٹر اسٹالن نے وزیراعظم نریندر مودی کی پانچ ضلعوں کے بی جے پی بوتھ کارکنوں کے ساتھ جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران کی گئی اس رائے کو ‘حیرت انگیز’ اور ‘عجیب وغریب’ قرار دیا ہے جس میں انہوںنے کہا تھا کہ پارٹی 20 سال پہلے آنجہانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی جانب سے دکھائی گئی سیاسی ثقافت کو اپنارہی ہے ا

سی بی آئی کے وقار کو مودی حکومت نے مجروح کردیا:ممتا بنرجی

کلکتہ //وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سی بی آئی کا سیاسی استعمال کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے اپنے مفادات کیلئے جانچ ایجنسی سی بی آئی کے وقار کو مجروح کردیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کی برطرفی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مسلسل سی بی آئی کا غلط استعمال کررہی ہے اور یہ سب سیاسی فائدے کیلئے کیا گیا ہے ۔بی جے پی نے سی بی آئی کے وقار کو مکمل طور پر مجروح کردیا ہے ۔خیال رہے کہ آلوک ورما نے آج استعفیٰ دیدیا ہے ۔یو این آئی

تازہ ترین