تازہ ترین

مڈل سکول کیری کی حالت ابتر،2014سے مرمت نہ ہوسکی

  پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی حد متارکہ کے قریب واقع گاوں کیرنی کے گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے جو اسکول میں زیر تعلیم 97ویں کمسن طلبا ء کے لئے بہت خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے۔یہ اسکول جس میںزیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچے پڑھتے ہیں تاہم عمارت کی شکستہ حالت کی وجہ سے بچوں کا مستقبل اور ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول کی عمارت کی حالت انتہائی خراب ہے اور مرمت نہ ہونے کے باعث عمارت مخدوش ہوچکی ہے۔سکول ہیڈ ماسٹر فرید حسین شاہ نے بتایا کہ 2014میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اسکول کی عمارت زمین میں 4فٹ دھنس گئی تھی،اس دوران عمارت کا اگلا حصے کے لینٹر کے نیچے سے پیلر ٹوٹ گئے تھے جس کے بعد انہوں نے لکڑیوں سے اس لینٹر کو روک رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں پچھلے سال110طالب علم داخل تھے لیکن اس بار صرف 97ویں ہیں جس کی اصل وجہ ع

راجوری : 1745 انفرادی اور 147 کمیونٹی بنکرتیا رہو نگے

 راجوری//سرحدی ضلع راجوری میںمالی برس 2018-19 کے دوران دستیاب 24452.52 لاکھ روپے میں سے اب تک 23900.59 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ سال 2019-20 کیلئے 19893.55 لاکھ روپے کا مالی منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ حد متارکہ کے قریب لوگوں کیلئے  1745 انفرادی اور 147 کمیونٹی بنکرتیا ر کئے جائے گئے ۔ان خیالات کا اظہار ضلع حکام نے ریاستی گورنر کے مشیروں کو ترقیاتی پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے کیا ۔ گورنر کے مشیروں کے وجے کمار ، کے کے شرما اور کے سکندن کی جانب سے منعقدہ جائزہ میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو ، ڈپٹی کمشنر راجوری اعجاز اسد اور پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایک پاور پوائنٹ پرذنٹیشن کے ذریعے صحت ، بجلی ، صحت عامہ ، تعمیراتِ عامہ ، تعلیم ، زراعت اور باغبانی محکموں میں حاصل کئے گئے اہداف کے بارے میں تف

مغل شاہراہ پر بنائے گئے عارضی بیت الخلاء

  مینڈھر//ضلع انتظامیہ پونچھ کی طرف سے تاریخی مغل شاہراہ پرتعمیر کر دہ بیت الخلاء میں پانی ودیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مسافروں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی جگہوں پر ایسے بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں جہاں پر پانی کا نام ونشان ہی نہیں جبکہ انتظامیہ سے صرف عارضی بیت الخلاء تعمیر کر کے صر ف بورڈ نصب کر دئیے ہیں لیکن ان بیت الخلا ء میں پانی ودیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہی نہیں رکھی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان عارضی تعمیرات میں صفائی ستھرائی کا فقدان پایا جاتا ہے ۔لوگوں نے متعلقہ محکمہ او رضلع انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن یہ دعوے صرف کاغذوں تک ہی محدور رہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے تاریخ مغل شاہرا ہ پر باتھ روم بنانے کا پلان تو بنالیا لیکن لاکھ

درہال میں موسلا دھار بارشیں

  کوٹرنکہ //حالیہ دنوں میں تحصیل درہال میں ہوئی موسلا دھار بارشوں کے بعد کئی تعمیراتی ڈھانچے اور رہائشی مکانات بھی خطرے کی زد میں آگئے ہیں ۔تحصیل کے ڈوڈاج تاہل تاک میں 3کلو میٹر سڑک گزشتہ کئی برسوں سے مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں صرف آدھہ کلو میٹر سڑک کی کٹائی کی گئی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس وقت مقامی لوگوں کی زمینوں او ر رہائشی مکانات کونقصان پہنچ رہا ہے ۔حالیہ دنوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے مذکور سڑک پر پسی گرآنے کی وجہ سے محمد رفیق ولد محمد بشیر ،محمد جمیل ولد محمد بشیر ،بدر حسین ولد محمد بشیر ے رہائشی مکانات خطرے کی زد میں آگئے ہیں ۔تبریز نامی ایک مقامی

دور جدید میں گائوں قصبہ کیرنی کے عوام بنیادی سہولت سے محروم

  پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے حدِ متارکہ کے قریب کے علاقے قصبہ اور کیرنی کے عوام دور جدید میں سڑک کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں گزشتہ حکومتوں کی طرح گورنر انتظامیہ نے بھی عوام کو وعوں کیساتھ ساتھ یقین دہانیاں کروائی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی طلباء اور عام لوگوں مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ۔ کیرنی اور قصبہ کی عوام نے بتایا کہ رابطہ سڑک نونو بانڈی تا انڈیا گیٹ کی خستہ حالت کی وجہ سے وہ لوگ کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہند و پاک افواج میں جنگ بندی کے دوران ہونے والی گولہ باری کی زد میں سب سے زیادہ کیرنی اور قصبہ کے لوگ آکر کے متاثر ہورہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کو کوئی سہولیات فراہم نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کی سڑک اور دیگر مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔لوگوں نے الزام لگایا کہ ان کے علاقوں میں ابھی تک بینکروں کی تعمیر نہیں ہوئی

پی ڈی پی کارکنوں نے پیپلز موئو منٹ میں شمولیت اختیار کرلی

  کوٹرنکہ//اسمبلی حلقہ درہال بدھل میں کئی پی ڈی پی کارکنوں نے جموں وکشمیر پیپلز موئو منٹ میں شمولیت اختیار کرلی ۔نئے کارکنوں کا استقبال کرنے کیلئے پارٹی کنو نیئر محمد فاروق انقلابی کی موجود گی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد کارکنوں نے شرکت کی ۔اس دوران پی ڈی پی کی پالیسیوں سے تنگ آکر محمد شکیل بیگ ،محمد یوسف پروانہ ،یاسر بیگ ،رنجیت کمار ودیگران نے جموں وکشمیر پیپلز موئومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی ۔نئے شمولیت اختیارکرنے والے کارکنوں نے پی ڈی پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی حلقہ کی عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں پر پورا نہیں کیا گیا ہے جبکہ پارٹی لیڈران کے منصوبوں سے تنگ آکر انہوں نے نئے تنظیم میں شرکت کر لی ہے ۔جموں وکشمیر پیپلز موئو منٹ کے کنونیئر فاروق انقلابی نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہوگی

گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں کلاسوں کا افتتاح کر دیا گیا

  راجوری//ریاستی انتظامیہ کی جانب سے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں کلاس ورک کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔راجوری میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گور نر کے مشیر کے وجے کمار کی جانب گورنر کے صلاحکار کے کے شرما اور کے سکندن ، صحت و طبی تعلیم محکمہ کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو وودیگران کی موجود گی میں کالج کا افتتاح کیا گیا ۔اس موقعہ پر ایم ایل سی وبود گپتا ، ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد، ایس ایس پی یگل منہاس اور جی ایم سی کے پرنسپل کلدیپ سنگھ کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے ۔ اپنے استقبالیہ خطبے میں جی ایم سی کے پرنسپل نے کہا کہ پروجیکٹ کیلئے 139 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میںڈیجیٹل لائبریری کے قیام اور کیمپس کو وائی فائی بنانے کا عمل جاری ہے ۔ صحت و طبی تعلیم محکمہ کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو نے ایم بی بی ایس کیلئے داخلہ لینے والے طالب علموں اور کالج

مزید خبریں

بیگو ناڑہ ۔ الال سڑک کی تعمیر کامطالبہ  طارق شال   تھنہ منڈی// تھنہ منڈی کے الال اور کریوٹ کی عوام نے قصبہ تھنہ منڈی کے قریب بیگو ناڑہ سے الال تک نکلنے والی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سڑک کی لمبائی تین کلو میٹر ہے جبکہ تعمیر کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ نے 4 کروڑ روپے مختص کر کے ٹینڈر بھی لگائے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے سڑک کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔اس سڑک کی تعمیر کرنے کے لئے آعظمت آباد نالہ پر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ایک پل بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ نے نہ پل تعمیر کیا ہے اور نہ سڑک کا کام شروع کیا ہے۔اس سلسلہ میںمتعلقہ محکمہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر افتاب سمیال نے بتایا کہ محکمہ نے سڑک بیگو ناڑہ تا الال کے ٹینڈر لگا کر الاٹمنٹ کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کو جوڑنے کے لئے پہلے کلو میٹر میں

سنئی ۔پیر کریم شاہ غازی درگاہ تک جانے والی سڑک مرمت کی منتظر

 سرنکوٹ// سئی تا پیر کریم شاہ غازی درگاہ تک تعمیر کردہ2کلو میٹر سڑک 2014کے سیلاب کے بعد مرمت کی منتظر ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پوری ریاست کی طرح 2014میں سرنکوٹ میں آئے سیلاب کی وجہ سے جہاں سڑک کو نقصان پہنچا تھا وہائیں جموں پونچھ شاہراہ کے قریب ہی مذکورہ رابطہ سڑک پر تعمیر کردہ پلی بھی سیلاب کی نظر ہو گئی تھی لیکن اس کے بعد مقامی اور ریاستی انتظامیہ کو مذکورہ سڑک کو دوربارہ سے تعمیر کر نے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ سے کئی بار رجوع کیا گیا لیکن یقین دہانیوں کے باوجود بھی مذکورہ سڑک کی تعمیر کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دریا عبور کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔فیض احمد اور خالدشاہ نا می مقامی افرادنے بتایا کہ

بھاری بارش اور تاریکی میں انتظامیہ کا اہم کارنامہ

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بڈھال علا قہ میں محکمہ تعمیر ات عامہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ کوششوں کے بعد ایک حاملہ خاتون کی جان بچائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بڈھال علا قہ کی ایک حاملہ خاتون ’وضع حمل کے درد میں مبتلا ہو گئی تاہم اس دوران علا قہ میں موسلادھا ر بارش بھی ہورہی تھی جبکہ لواحقین کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد آشا ورکر نے بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی ڈاکٹر محمد اقبال کو معاملہ کی تفصیلات فراہم کی ۔محکمہ صحت کی جانب سے خاتون کو ایلڈی گلی سے کوٹرنکہ بڈھل منتقل کر نے کی کوشش کی تاہم اس دوران پسی آنے کی وجہ سے سڑک گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہو گئی ۔محکمہ صحت کی جانب سے اطلاع فراہم کئے جانے محکمہ تعمیر ات عامہ کی جانب سے اُسی وقت سڑک کو کھولنے کا کام شروع کیا گیا ۔محکمہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر شکیل احمد قریشی نے بتایا کہ خاتون کی جان بچانے کیلئے محکمہ نے رات کی تاریکی م

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں انڈکشن پروگرام منعقد

راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں انجینئر نگ شعبہ میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے ایک ماہ کا انڈکشن پروگرام شروع کیا گیا ۔اس پروگرام کو منعقد کرنے کا اصل مقصد نئے طلباء کو یونیورسٹی کی واقفیت کے علا وہ دیگر معاملات کی مکمل جانکاری فراہم کرنا ہے تاکہ آئندہ ان کو نصاب شروع کرنے میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انجینئر شعبہ میں داخلہ لینے والے طلباء کا استقبال کر تے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بہترین مستقبل کیلئے محنت و لگن سے کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ پڑھائی کیساتھ ساتھ طلباء کو چاہئے کہ وہ آپسی اشتراک اور انسانیت کی مدد کیلئے کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کو بہترین ٹیچنگ سٹاف فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ایسا ماحول فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے جس کی مدد سے طلباء آئندہ کامیاب ہو سکیں ۔وائس چانسلر

تھنہ منڈی میں سرکیولر روڈ نالے کی زد میں

تھنہ منڈی // قصبہ تھنہ منڈی کو شاہدرہ پل سے خضر پل کے ساتھ جوڑنے والی سرکولر روڈ نالے کی زد میں اکر بہہ گئی جسکو تعمیر کرنے کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ نے اقدامات شروع کئے ہیں۔ سال 2010 میں راجوری بفلیاز روڈ پر ٹریفک کے دباو کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ نے تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے شاہداہ پل سے خضر پل تھنہ منڈی تک سڑک تعمیر کی جسکی وجہ سے مین بازار تھنہ منڈی میں ٹریفک جام میں کافی حد تک کمی نظر آئی تاہم حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے تھنہ منڈی نالے میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوگیا۔ تھنہ منڈی نالے نے محکمہ تعمیرات عامہ کے تعمیر شدہ دیوار کو نقصان پہنچا اور اس کی زد میں سڑک کا ایک حصہ بی آگیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرکولر روڈ کے بند ہونے سے ٹریفک کو مین بازار سے گزرنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے خضر پل سے براستہ مین بازار شاہد اہ موڑ تک ٹریفک جام لگنے کا اندیشہ ہو گیا ہے۔اسس

ریزرویشن کا حکم نامہ لاگو نہ ہونے کیخلاف احتجاج

راجوری //تحصیل منجا کوٹ کے ککوڑہ علا قہ میں مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 28فروری کو ریزرویشن کے سلسلہ میں جاری کیا گیا حکم نامہ لاگو نہیں کیا گیا ۔مظاہرین نے ککوڑہ علا قہ میں جموں پونچھ شاہراہ کو بند کر کے ریاستی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 28فروری کو ریاستی انتظامیہ کی جانب سے RBAزمرے کے تحت کچھ گائوں کو ریزرویشن دی تھی جبکہ تحصیل منجا کوٹ سے ککوڑہ علا قہ بھی مذکورہ فہرست میں شامل تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک مذکورہ حکم نامے کو لاگو نہیں کیا جاسکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقہ میں مواصلاتی نظام خستہ حال ہو نے کیساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔اسی دوران ایس ایچ او منجا کوٹ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی مانگ کے س

مزید خبرں

محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا پونچھ میں احتجاج  حسین محتشم   پونچھ//پونچھ میں محکمہ بجلی میں کام کرنے والے عارضی ملازمین نے اجرتیں واگذار نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔محکمہ میںعارضی بنیادوں پر تعینات ان ملازمین کا کہنا تھا کہ دن رات کام کر نے کے باوجود ان کی اجرتیں وقت پر واگذار نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کاشکار ہو گئے ہیں۔عارضی ملازمین کا کہنا تھا کہ سرکار کی طرف سے بند پڑی اجرتوں کو واگذار کر نے کے اعلان کے باوجود محکمہ کے آفیسران ان کے ساتھ سوتیلا سلوک جاری رکھے ہوئے ہیں اور نا معلوم وجوہات کی بناء پر ان کی اجرتیں ادا نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک سرکار کی طرف سے ان کے لئے مستقلی کے اقدامت کی پالیسی بھی فریم نہیں کی گئی ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ان عارضی ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ کہ ضلع میں تعینات سینکڑوں ملازمی

سائیں میراں بخش ؒ کا35واں عرس اختتام پذیر

 پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں سائیں میرا بخش ؒ کے35واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس تین روزہ عرس کے اختتامی روز بھی زیارت عالیہ پرعقیدت مندوں کثیر تعداد نے حاضری دی۔ اس دوران جہاں زیارت کی متصل جامع مسجد شریف میں خصوصی نعت و منقبت کی محفلیں سجائی گئیں وہی علمائے کرام نے فضیلت اولیائے کرام پر مفصل گفتگو کی۔ادھر زائرین کی جانب سے بس اڈہ تا زیارت کے لنگر تک روائتی انداز میں لکڑیاں پہنچانے کے لئے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوتے رہے ان جلوسوں میں بڑی بڑی لکٹریاں اٹھاکر لوگوں نے گوجری اور پہاڑی زبان میں معروف شعرا کے لکھے ہوئے نعتیہ کلام گنگنا کر اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا۔ عرس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ راہول یادو، ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال، سیاسی و سماجی لیڈران نے بھی آستانہ عالیہ سائیں میرا بخش ؒ پر حاضری دی۔ انتظامیہ کمیٹی درگاہ عالیہ سائیں میرا بخشؒ کی جانب سے زائرین کے لئے خ

مڈل سکول’ بریون ‘مقفل،لوگوں کا انتظامیہ مخالف احتجاج

تھنہ منڈی //تعلیمی زون تھنہ منڈی کا مڈل سکول ’بریون ‘جمعرات کے روز بند ہو نے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے محکمہ تعلیم اور سکول انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا جبکہ  زونل ایجوکیشن افیسر تھنہ منڈی نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ ماسٹر سمیت دیگر اسٹاف ممبران کی تنخواہ بند کرتے ہوئے وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔ جمعرات کو سکولی اوقات میں مڈل اسکول بریون مقفل ہونے کی صورت میں مقامی لوگوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زونل ایحوکیشن افیسر تھنہ منڈی کواس سلسلہ میں جانکاری فراہم کی جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے زونل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی ریاض الحق نے ہیڈ ماسٹر مڈل سکول تھنہ منڈی ودیگر عملے کے ہمراہ موقعہ پر جا کر جائز لیا جبکہ سکول کو بند پا کر انہوں نے اسکول ہیڈ ماسٹر و دیگر اسٹاف ممبران کی تنخواہ کوروکنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے وجہ بتاو نوٹس جاری کیا جبکہ زونل

نوشہرہ میں شدید بارش سے جھنگڑ سڑک بند

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے نوشہرہ تا جھنگر سڑک گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہو ئی ۔مقامی ذرائع کے مطابق سڑک پر کلیساں گائوں میں تعمیر ایک پل دریا میں تیز اور زیادہ پانی آنے کی وجہ سے بہہ گیا ۔اس پلی کے تباہ ہونے کی وجہ سے ایک بڑے سرحدی علاقہ کی عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سڑ ک کے متاثر ہو نے کی وجہ سے کلسیاں ،بھوانی ودیگر گائوں کی عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ برس ہی انتظامیہ کی جانب سے عوامی سہولیات کیلئے مذکورہ پلی تعمیر کی گئی تھی لیکن علا قہ میں ہو ئی شدید بارش کی وجہ سے اب عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوشہرہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے کئی ایک رابطہ سڑکیں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ نکاسی آب نظام بھی متاثر ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

مینڈھر کی رابطہ سڑکیں مسافروں کیلئے درد سر

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کی تمام رابطہ سڑکیں مونسون شروع ہو تے ہی مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بن چکی ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑکوں کی خراب حالت کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے بارشوں میں صورتحال مزید ابتر ہو جاتی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ مینڈھر میں کئی ایک ایسی سڑکیں موجود ہیں جن کی کٹائی پر ہی کروڑوں روپے کا فنڈز استعمال کر نے کے باوجود بھی ان کو قابل آمدوفت کے قابل نہیں بنایا جاسکا ہے جبکہ کچھ ایک سڑکوں پر تار کول بچھائی گئی تھی لیکن غیر معیاری ساز و سامان استعمال کرنے کی وجہ سے اس وقت وہ سڑکیں بھی کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے مسافر ودیگر گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہو تا جارہاہے ۔شمیم خان ،عظم خان ،محمد اشتیاق اور کمال دین نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مینڈھر کے دیہی علا قوں میں کئی ا

درہال میں نکاسی آب کا نظام مفلوج

کوٹرنکہ //تحصیل درہال کی کئی ایک رابطہ سڑکیں نکاسی آب نظام مفلوج ہو نے کی وجہ سے نالیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس وقت تمام سڑکیں متاثر ہو رہی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بارشوں کا پانی سڑکوں پر سے بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہو تا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اس وقت سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو تی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ علاقہ میں کئی ایک ایسی سڑکیں موجود ہیں جن پر نکاسی آب کے لئے کوئی نظام قائم نہیں کیا گیا ہے جبکہ کچھ سڑکوں پر تیار کردہ نظام پوری طرح سے مفلوج ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کر تے ہوئے کہاکہ درہال میں رابطہ سڑکوں کی حالت کو مزید بہتر بنایا جائے جبکہ نکاسی آب نظام کو ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگوں

کالج میں سائنس شعبہ متعارف کرنے کی مانگ

راجوری //گور نمنٹ ڈگری کالج سندر بنی کے طلباء نے کالج میں سائنس شعبہ کو متعارف کرنے کی مانگ کو لے کر احتجاج کے طور پر جموں پونچھ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا ۔طلباء نے گاڑیوں کی آمد ورفت بند کر تے ہوئے ریاستی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔انہوں نے کہاکہ سندربنی کالج کو کافی عرصہ سے قائم کیا گیا ہے لیکن اس میں سائنس شعبہ کو ابھی تک شروع نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس دوران ایس ایچ او سندربنی نے احتجاج کرتے ہوئے طلباء کو ان کی مانگ کو پورا کروانے کے سلسلہ میں اعلیٰ انتظامیہ سے رجوع کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے طلباء کے ایک وفد کو ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے پاس لے گئے جو کہ امر ناتھ یاترا کے سلسلہ میں سندر بنی میں ہی تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے طلباء کو یقین دلایا کہ مذکورہ مانگ کو اعلیٰ