تازہ ترین

پنچایت سواڑی کوٹ اے کا پل گرنے کی دہلیز پر

  کوٹرنکہ //محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے کوٹرنکہ کی سواڑی کوٹ پنچایت اے میں تعمیر کردہ پل 15ماہ کے اندر ہی گرنے کی دہلیز پر پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ پنچایت اور گائوں کو رابطہ دیگر علا قہ جات سے منقطع ہو نے کا امکان ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی جانب سے مبینہ طورپر فنڈز ہڑپنے کیلئے پل کی تعمیر میں غیر معیاری ساز و سامان کا استعمال کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پل تعمیر کے 15ماہ کے اندر ہی گرنے کی دہلیز پر پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ عام راہگیروں ،مریضوں ،سکولی بچوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔مقامی سرپنچ راجیش کمار نے بتایا کہ پل کی ایک جانب سے تعمیر ات گرنے کی وجہ سے عام راہگیروں کے علا و ہ سکولی بچوں کو اپنی جان جوکھم میں ڈال کر پل عبور کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہ

بالا کوٹ کے سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر سست رفتار ی کا شکار

مینڈھر//بالاکوٹ بلاک کی پنچائت بالاکوٹ میں بنکروں کا کام سست روی سے چل رہا ہے جبکہ علا قہ میں جن بنکروں کی تعمیر شروع کرنے کیلئے کھڈے نکالے گئے تھے ان میں پانی بھرا ہو ا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہو ئے کہاکہ بنکروں کی تعمیر کو سنجید گی کیساتھ نہیں لیا جارہاہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بالاکوٹ پنچائت کے اندر 264بنکروں کا کام متعلقہ محکمہ کو شروع کروانے چاہیے تھے لیکن اس وقت تک ادھے بھی بنکروں کا کام شروع نہیں ہوا۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کے افیسران نے ذاتی طور بنکر بنانے والے لوگوں کو سامان دے دیا لیکن کئی لوگوں نے کام شروع نہیں کروایا اور متعلقہ محکمہ بنکروں کا کام شروع کروانے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ایاز خان بالاکوٹوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ پنچائت کے 41بنکر محکمہ تعمیرات

گردوارہ پیپل والا کھوڑی ناڑ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب

  پونچھ//قصبہ پونچھ کے محلہ کھوڑی ناڑ میں گردوارہ پیپل والا جس کی عمارت کی تعمیر نو حال ہی میں مکمل ہوئی ہے کی رسم افتتاح کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے شمولیت کی۔ اس موقعہ پر شبد کیرتن کی خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا ساتھ ہی عقیدت مندوں کے لئے اعلی لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔ اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے گردوارہ پربھندک کمیٹی کے صدر سردار نریندر سنگھ نے بتایا کہ پچھلے تین سالوں سے اس گردوارہ کا تعمیرات مسلسل چل رہی تھی۔ جس میں کافی نوجوانوں کے علاوہ معززین نے بھی بھرپور تعاون کیا اور اس کی بدولت آج اس گردوارہ کا افتتاح ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مندر،مسجد،گوردوارہ یہ سب عبادت گاہ ہیں جہاں پر انسان اپنے گناہوں کی بخشش کرواتاہے۔ اور ان کو بنوانے میں تعاون کرنے والوں کو بھی اوپر والے کی طرف سے بخشش ہوتی

کنکوٹ ۔اسلام آباد سڑک خستہ حالی کا شکار، عوام نے کیا مرمت کا مطالبہ

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے کنکوٹ تااسلام آباد کو جانے والی سڑک انتہائی خستہ حالی کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کی مرمت کیلئے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے رجوع کیا گیا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ سید سجاد حسین نقوی نے بتایا کہ وہ سرنکوٹ سے زیارت عالیہ سائیں میراں بخش پر حاضری کو گئے ہوتھے ۔اس سفر کے دوران انھیں سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے کئی طرح کی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد جو کہ ایک دور افتادہ  اور سرحدی گائوں ہے ،کوجانے والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آ بادی کو طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہو نا پڑ رہا ہے۔فیض اکبر راٹھورنامی ایک مقامی

راجوری ۔تھنہ منڈی سڑک کی خستہ حالی و کشادگی کا معاملہ

تھنہ منڈی // راجوری۔تھنہ منڈی سڑک کی خستہ حالی اورکشادگی کو لیکربھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے تھنہ منڈی میں احتجاج کیا ۔مظاہرین نے کہاکہ مذکورہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سڑک پر بڑے بڑے کھڈے پڑے ہوئے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ او ر ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ راجوری ،تھنہ منڈی ،بفلیاز سڑک کی حالت اس قدر خراب ہے کہ اگر ڈاکٹروں کی جانب سے کسی حاملہ خاتون کو راجوری ریفر کیا جاتا ہے تواس کی زچگی راستے میں ہی ہوجاتی ہے ۔بھاجپا کارکن محمد نعیم گنائی نے کہاکہ سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے شاہدرہ شریف درگاہ پر آنے والے عقیدت مندوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سڑک مغل شاہراہ کا ایک حصہ ہے اور اس کی کشادگی وقت کی ایک اہم ضرور ت ہے لیکن انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ

این سی سنیئر لیڈر کا تھنہ منڈی کے مختلف علا قوں کا دورہ

 تھنہ منڈی// سابق جج اور نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر مظفراقبال خان نے تھنہ منڈی کے مختلف دیہی علاقوں کا دورہ کر کے مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ۔ اعظمت آباد اور منیال کے تفصیلی دورے کے دوران سابق جج مظفر اقبال خان نے راجوری۔ تھنہ منڈی سڑک کی خستہ حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ریاستی انتظامیہ تھنہ منڈی علا قہ کیساتھ نا انصافی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تھنہ منڈی ضلع بھر میں ایک سیاحتی مرکز ہے اور مذکورہ مرکز کی فلاح و بہبود کی جانب زیادہ سے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے ۔انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ لیڈران نے اس سے قبل اپنی کرسی کیلئے عوام کو استعمال کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی دنوں میں عوام کیساتھ بلند وبانگ وعدے کئے گئے لیکن انتخابی نتائج کے بعد اس جانب کوئی توجہ نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی گورنر انتظامیہ کو چاہیے

محکمہ سوشل ویلفیئر نے منڈی میں بیداری پروگراموں کااہتمام کیا

منڈی//محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے تحصیل منڈی کی مختلف پنچایتوں میں عوامی دربار لگائے گئے ۔تحصیل سوشل ویلفیئر آفسر منڈی آعظم راتھرکی قیادت میں لگائے گئے کیمپوں کے دوران لورن بلاک کی سات پنچایتوں میں پنشن مستحق افراد کے موقہ پر پنشن فارم بھرے گئے ۔انہوں نے عوام کو محکمہ کی مختلف سکیموں کے بارے بھی جانکاری فراہم کی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کے تحت چلائی جارہی اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا یا جائے ۔متعلقہ محکمہ کی ٹیم نے  گگڑیاں، ساوجیاں ،بیدار، بلنایی، چھمبر،کناری، ڈنوگام، کھیت وغیرہ علا قوں میں معذور افراد کے کاغذات تیار کئے ۔ اس دوران محکمہ کی طرف سے دس افراد میں قوتِ سماعت کی مشینیں بھی تقسیم کیں۔ تحصیل سوشل ویلفیئرآفسر محمد آعظم کہا کہ محکمہ ہمیشہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت میں کوشاں رہتا ہے۔موصوف نے کہا کہ آج بھی ساوجیاں اور لورن کے م

منجا کوٹ سڑک حادثہ میں 2زخمی

منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں ایک سڑک حادثے کے دوران 2افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق منجا کوٹ کے ککوڑہ علا قہ میں ایک الٹو کار زیر نمبر JK11B 5863- ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ گاڑی میں سوار 2افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت لیاقت چوہدری ولد محمد حسین سکنہ حیات پورہ منجا کوٹ اور خلیل خان ولد ولایت حسین کے طور پر ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔  

ڈی سی پونچھ کا دورئہ مینڈھر

مینڈھر//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے سب ڈویزن مینڈھر کا دورہ کرکے کئی پروجیکٹوں پر چل رہے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انھوں نے مینڈھر پہنچتے ہی جڑاںوالی گلی مینڈھر سڑک کامعائینہ کرکے متعلقہ محکمہ کو معیاری کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر ہو رہے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ سڑک جلد مکمل ہو سکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہرنی تا بھمبر گلی سڑک کے معائینہ کے بعد متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو جلداز جلد آمدورفت کے قابل بنایا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو مسائل کا سامنانہ کرنا پڑے ۔اس دوران انھوں نے مینڈھر بائی پاس کا بھی معیانہ کیا اور متعلقہ افیسران سے کہا کہ بائی پاس سڑک ایک اہم سڑک ہے لہذا اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ اس سلسلہ میں فنڈز بھی واگزار کئے جائیں گے۔انھوں نے بھیرہ مینڈھر میں گورنمنٹ اکلاویہ ماڈل سکول کی تعمیر ات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ تعم

مزید خبریں

منگوٹہ میں کئی گھروں میں چوری کی کوششیں  طارق شال    تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے منگوٹہ علاقہ میں گذشتہ رات متعدد رہائشی مکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق منگوٹہ علا قہ میں 20اور 21جولائی کی درمیانی شب محمد بشیر ولد ولی محمد اور پرویز احمد ولد لعل دین کے مکانات کے تالے توڑ کر گھر میں موجود ساز و سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت متعدد مکان مالک اپنے مال مویشیوں کے ساتھ ڈھوکوں میں ہیں جبکہ ان کے گھروں میں تالے لگے ہوئے ہیں جبکہ ہر بر س اس موسم میں نقب زن لوگوںکے ڈھاکوں میں ہونے کا فائدہ اٹھا نے کی کوشش کرتے ہیں ۔اس سلسلہ میں تھنہ منڈی پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔   مینڈھر شیئر مارکیٹ معاملہ ،مزید 3دکانیں