تازہ ترین

کامسر نئی بستی سڑک کی حالت نا گفتہ بہہ

 پونچھ//پونچھ نئی بستی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پونچھ قصبہ کے بالائی علاقہ میں مختلف محلوں کو ملانے والی کچھ کلومیٹر رابطہ سڑک عوام کیلئے دردِ سربن گئی ہے۔لوگوں کاکہنا ہے کہ مسافر، ملازم اور طلاب اپنی منزلوں کو وقت پر نہیں پہنچ پاتے جبکہ مریضوں کوطبی مراکز پہنچنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کامسر نئی بستی کے مقامی شہری غلام احمد نے بتایاکہ پونچھ قصبہ کے ساتھ ماسر نئی بستی کو ملانے والی رابطہ سڑک کافی خستہ ہوچکی ہے ، سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے اور جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ معمولی بارشوں سے سڑک جھیل کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے لوگوں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ افسران کو سڑک کی مرمت کر

پٹھانہ تیر میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

مینڈھر//مینڈھر سب ڈویزن کی پنچائت پٹھانہ تیر کے لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کو لے کردوسرے روز لگاتار محکمہ پی ایچ ای کے اعلی افسیران اور  ریاستی انتظامیہ کے خلاف زور دار نعرے بازی کی۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے پٹھانہ تیر لیفٹ سکیم مکمل طور پر بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ عدم توجہی کی وجہ سے عوام کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے پینے کا پانی لا نے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔احتجاج کے دوران سابقہ فارسٹر محمد شمیم خان نے بتایا کہ محلہ سیداں،اور محلہ جنجوعہ اور چغتا کی عوام کو کئی کلو میٹر دور سے جا کر پانی ایک کنویں سے لانا پڑتا ہے اور وہ بھی بارشی پانی ہے جو کہ پینے کے قابل نہیں ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گندے پانی کو گھر وں میں جمع کر نے کے بعد گرم کر کے پیتے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ

بالا کوٹ کی سٹالی چیڑ درگاہ پر سالانہ عرس کا اہتمام

مینڈھر //تحصیل بالا کوٹ کے سرحدی علا قہ میں قائم سٹالی چیڑ درگاہ پر سالانہ عرس مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس سالانہ عرس میں مینڈھر کے مختلف علا قوں سے آئے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں سے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر ختمات شریف کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔اس دوران علماء و مذہنی سکالروں نے دین پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے امت کو تلقین کی کہ وہ رسول پاک ﷺ کی جانب سے بتائے گئے راستے پر چل کر دین کی خدمت کریں ۔عرس کے دوران ریاست میں امن و امان اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے بھی دعا کی گئی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ درگاہ حدمتارکہ کے قریب واقع ہے جہاں پر ہر سال عرس کا اہتمام مذہبی عقیدت و احترام سے کیا جاتا ہے ۔  

ڈی سی راجوری نے کوٹرنکہ میں دنگل کا افتتاح کیا

  راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمو د اعجاز اسد نے کوٹرنکہ میں منعقد دنگل کا افتتاح کیا جس میں دہلی ،پنجاب اور جموں کے پہلوان شرکت کررہے ہیں ۔ضلع میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران منعقد دنگل کی افتتاحی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر کیساتھ ساتھ ایس ایس پی راجوری بھی موجود تھے ۔ڈی سی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنگل کافی اہمیت کاحامل مقابلہ ہے جو کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیساتھ ساتھ منشیات و دیگر غیر قانونی کاموں سے بھی بچاتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مذکورہ علا قہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے جبکہ ان کو چائیے کہ وہ فراہم کردہ پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کریں ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹر نکہ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیو لپمنٹ ،ڈسٹر کٹ پنچایت آفیسر ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔  

مینڈھر میں نالیوں کی صفائی ستھرائی کی مہم جاری

  مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں انتظامیہ کی جانب سے نالیوں کی صفائی ستھرائی کی مہم جاری ہے ۔اس مہم کے تحت مینڈھر بس اسٹینڈ اور گرد و نواح کی نالیوں کی صفائی کی گئی ۔ایس ڈی ایم مینڈھر ساحل جنڈیال کی قیادت میں شروع کی گئی مہم کے دوران انتظامیہ کی جانب سے قصبہ میں عام لوگوں و دکانداروں کی جانب سے کی گئی غیر قانونی تجاوز کو بھی ہٹا یا جارہاہے تاکہ مینڈھر قصبہ میں عام راہگیروں و مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں سے مقامی انتظامیہ نے جے سی بی مشین لگا کر ناجائز تجاوازت کوہٹا نے کا عمل شروع کیا تھا جس کے دوران ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساہل جنڈیا،تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کے ساتھ ساتھ محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین اور پولیس پارٹی بھی موجود تھی ۔ایس ڈی ایم مینڈھر نے سختی کے ساتھ دکاندار طبقہ کو ہدائت جاری کرتے ہوئے کہاتھاکہ نالیوں پر ناجائز طور پر

گوجر بکروال ایمپلایز ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس

پونچھ //گوجر بکروال ایمپلایز ایسوسی ایشن کی جانب سے کرشن چندر پارک پونچھ میں ایسوسی ایشن کے ضلع صدر چوہدری محمد اسد نعمانی کے والدالحاج مولانا محمد شریف نعمانی کے انتقال پر ایک تعزیتی دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔اس اجلاس میں گوجر بکروال ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لو احقین بالخصوص ایسوسی ایشن کے صدر کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔تنظیم کے نائب صدر لعل حسین تیڑوا نے اپنے بیان میں مرحوم کی علمی ادبی اور خاص کر سیاسی پہلو پرتفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ان کے علا وہ ڈاکٹر مشتاق احمد قادری اورچوہدری لیاقت علی نے کہاکہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی سچائی ،انصاف پسندی اور ہمت سے کام کیا ۔چوہدری محمد امین قمر نے اپنے صدراتی خطاب میں مولانامرحوم کی حالات زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ وہ طالب علمی کے زمانہ سے مرحوم کے پڑوس میں

کوٹرنکہ کی پنچایت جمولہ میں ’گائوں کی ائور ‘پرو گرام منعقد

کو ٹرنکہ//سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت جمولہ میں ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام کے تحت تعینا ت آفیسر ان نے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر سرپنچ ،پنچوں کے ساتھ ساتھ علاقہ کے معززین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مقامی لوگوں نے مذکورہ پنچایت میں پینے کے صاف پانی کی قلت ،بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،سکولوں و طبی اداروں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سلسلہ میں شکایت درج کروائی۔تعینات شدہ آفیسر نے علا قہ میں قائم تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ آنگن واڑی سنٹروں میں چل رہے کا م کاج کا جائز ہ بھی لیا ۔اس دوران مختلف تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ۔آفیسران نے عوامی مسائل کا قلمبند کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عام لوگوں کے جائز مطالبات کو ضلع انتظامیہ تک پہنچایا جائے گا تاکہ ان کو حل کیا جاسکے ۔  

’بیک ٹو ولیج پروگرام کا 6 واں دن

مینڈھر//ریاستی انتظامیہ کی جانب سے شروع کر دہ ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام کے تحت ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے ضلع کی 58پنچایتوں میں عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ان پروگراموں کے دوران آفیسران نے عوامی مسائل کو سننے کے بعد ان کو قلمبند کیا جبکہ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ان کے مسائل کو ریاستی انتظامیہ تک پہنچایا جائے گا ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے سب ڈویژن مینڈھر کے منکوٹ لوہر ،اچھاد ،اچھاد اپر ،کنڈی ،دھار گلون مڈل ،وغیر ہ پنچایتوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کا جائزہ لیا ۔اس دوران مقامی لوگوں نے علا قہ کے مسائل کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کو تفصیلی طورپر آگاہ کیا ۔اس دوران ہرنی پنچایت میں گرام سبھا کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی شفیع احمد نے عوامی مسائل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے قلمبند کیا ۔اس دوران

کوٹرنکہ میں گندگی کے ڈھیر جمع …عام راہگیروں و مقامی لوگوں کو مسائل کا سامنا ،انتظامیہ خاموش

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کو ٹرنکہ کی گلیوں میں گند گی جمع ہو نے کی وجہ سے مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ عام راہگیروں کو بھی شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہاہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ قصبہ کے مین چوک کے علا وہ جامع مسجد کے ملحقہ گلیوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہو ئے ہیں تاہم انتظامیہ کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی دکانداروں نے کہا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے نالیوں میں جمع ہو ئی گندگی سے مچھر اور مکھیاں پید ا ہو رہی ہیں جوکہ دکانداروں کے علاوہ عام راہگیروں اور مقامی لوگوں کیلئے درد سر بن چکی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گندگی کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہو رہاہے لیکن اس کے باوجود بھی انتظامیہ عدم توجہی کا شکا ر ہو ئی ہے ۔مقامی لوگوں اور دکانداروں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ میں صفائی ستھرائی کا مناسب بندو بست کیا جائے

مزید خبرں

۔500گرام چرس سمیت 1شخص گرفتار  جاوید اقبال    مینڈھر//مینڈھر پولیس نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے 500گرام چرس کیساتھ ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او مینڈھر سجاد میر کی قیادت میں پولیس اسٹیشن مینڈھر کی ایک ٹیم کی جانب سے سنگالہ چوک میں لگائے گئے ناکے کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا جس کے دوران پولیس پارٹی نے ایک گاڑی زیر نمبر JK21A-4907کی تلاشی کے دوران 500گرام چرس ضبط کی گئی ۔پولیس نے منشیات کو ضبط کر تے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جس کی شناخے رضا احمد ولد عبدالحمید سکنہ ملک پور گوہلد کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 99/2019پولیس اسٹیشن مینڈھر میں درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔     منجا کوٹ میں ’بیک ٹو ولیج ‘ پروگرام