تازہ ترین

منڈی کے مڈل اسکول پاڈر کاحال بے حال

 پونچھ// منڈی کے سرکاری مڈل سکول پاڈر میں بنیادی سہولیات و ٹیچروں کی قلت کی وجہ سے طلباء کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔تحصیل منڈی کے ڈانگری علاقہ میں قائم مڈل اسکول ایک الگ ہی منظر پیش کرتا ہے، یہاں پہلی جماعت سے آٹھویں تک 22 طالب علم موجود ہیں لیکن ان طالب علموں کو پڑھانے کے لئے صرف ایک استاداپنے فرائض انجام دے رہا ہے ۔اسکو ل کی عمارت دو کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے ایک کمرہ سٹاف کے زیراستعمال ہے اور دوسرے کمرے میں آٹھ جماعتوں کی کلاسز کوتعلیم دینے کے لئے رکھا گیا ہے جبکہ مذکورہ سکول کی عمارت پرانی ہو نے کیساتھ ساتھ خستہ حالی کا شکا ر بھی ہو چکی ہے ۔مقامی شخص محمد بشیر نے بتایا کہ اس اسکول کے لئے محکمہ تعلیم کی جانب سے نئی عمارت کی تعمیرات کا حکم صادرکیا گیا تھا لیکن جس زمین پر عمارت تعمیر کرنے کو کہا گیا ہے وہاں تنازعہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک عمارت کا کام شر

منجا کوٹ میں چوروں کا گروہ پولیس شکنجے میں

 منجا کوٹ //منجا کوٹ پولیس نے مختلف معاملات میں ملوث چوروں کے ایک گروپ کو چوری شدہ گاڑیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ چوروں سے 4دو پہیہ او ر ایک ٹا ٹا میجک گاڑی باز یاب کرلی گئی ۔ایس ایس پی راجوری کے مطابق گزشتہ شب ایس ایچ او منجا کو ٹ کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم معمول کی چیکنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران یک ٹریکٹر پر سوار تین افراد کو مشکوک حالت میں دیکھا گیاتاہم پولیس نے ٹریکٹر کو روک کر مزید تحقیقات شروع کی جس کے دوران تین افراد کے جوابات مشکوک ہونے کے بعد پولیس نے تینوں افراد کو پولیس اسٹیشن میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی اور اس دوران انہوں نے گاڑیوں بالخصوص موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ہو نے کا جرم قبول کرلیا ۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ ٹریکٹر کو دو پہیہ گاڑیاں اٹھا نے کیلئے استعمال کر تے تھے ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ انہوں نے کچھ مزید افراد کے ملوث ہو

ککوڑہ میں پانی کی شدید قلت

 منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے ککوڑہ گائوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کو لے کر مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے جموں پونچھ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کیا ۔مظاہرین نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ایچ ای کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو درپیش مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کئی عرصہ سے مذکورہ علا قہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مظاہرین نے احتجاج کے طور پر جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نفل و حمل کو بند کر دیا جس کے بعد ایس ڈی پی او منجا کوٹ ،تحصیلدار منجاکوٹ اور ایس ایچ ائو منجا کوٹ نے موقعہ پر جا کر مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ ان کو پانی کی سپلائی فراہم کی جائے گی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا اور شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بحالی کی

مینڈھر میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ

 مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہو ئی تعداد نے عام راہگیروں کیساتھ ساتھ سکولی بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ کی مختلف گلیوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ان کیلئے پریشانی کی وجہ بنتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کتوں کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو سکول اور مارکیٹ بھیجنے سے ڈرتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے سب ڈویژن انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہو ئی تعداد کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔   

مینڈھر کالج سڑک کی حالت نا گفتہ بہ

 مینڈھر//مینڈھر قصبہ سے ڈگری کالج کی جانب جارہی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک پر ہائر سکینڈری سکول کے ساتھ ساتھ کالج بھی قائم کیا گیا ہے جس سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں طلباء کا گزر ہو تا ہے لیکن کئی سال گزر جانے کے بعد بھی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ نے سڑک پر بلیک ٹاپ کرنے کا کوئی بندو بست نہیں بنایا ۔ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ جان بوجھ کر سڑک پر بلیک ٹاپ نہیں کرتی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر قصبہ سے کالج کی جانب جارہی سڑک پر بلیک ٹاپنگ کی جائے تاکہ طلباء و عام لوگوں کو درپیش مشکلات حل ہو سکیں ۔  

تحصیل منکوٹ میں سڑکوں کی حالت بیان سے باہر

 مینڈھر//مینڈھر کی منکوٹ تحصیل میں سڑکوں کی خستہ حالی کو لے کر مقامی لوگوں نے احتجاج کے طور پر سڑک میں پڑے ہوئے کھڈوں میں دھان کی پنیری لگا کر اپنی ناراضگی ظاہر کی ۔لوگوں نے انو کھا احتجاج کرتے ہوئے کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدروفت کو بھی بند رکھا جس سے مسافروں کو کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین نے ریاستی و ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مینڈھر منکوٹ سڑک کی حراب حالت کی وجہ سے مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں متعدد بار انتظامیہ سے رجوع کی گیا تاہم ابھی تک اس سڑک کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ کئی سال قبل محکمہ گریف نے اس پر بلیک ٹاپ کیا تھا لیکن اس کے بعد متعلقہ محکمہ نے دوبارہ سڑک کی طرف توجہ نہیں د ی جس کی وجہ سے اس پر گاڑیوں کا چلنا نہائت ہی مشکل ہو چکا ہے ۔اس دوران محمد یونس ڈار،خالق خان،رمیش

ڈاک بنگلہ سے محلہ دولیاں ،پٹھانہ گوہلد سڑک تباہ ہوگئی

 مینڈھر//مینڈھر تحصیل کی پنچائت گوہلد ٹائون اپرمیں سڑک نظام پوری طرح سے مفلوج ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اب پیدل سفر کرنا شروع کر دیا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ڈاک بنگلہ سے محلہ دولیاں ،پٹھانا گوہلد کی طرف جا رہی ایک کلو میٹر سڑک کی حالت اتنی خستہ ہے جس کی وجہ سے بارشوں میں مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کا چلنا بند ہو جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا ہ سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے لوگ گاڑیوں کے بجائے اب پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیر ات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کے کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بارشوں میں کیچڑ ہونے کی وجہ سے لوگ سڑ ک استعمال نہیں کر سکتے ۔ یوتھ لیڈر رقیب خان نے بتا یا کہ سڑک کے معاملہ کو لے کئی بار انتظامیہ سے رجوع کیا گیا لیکن یقین دہانیوں کے باوجود نہ تو سڑک پر بلیک ٹاپنگ کی گئی

محکمہ بجلی پر قبر ستان پر ٹرانسفارمر لگانے کا الزام

 مینڈھر//منکوٹ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے افیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منکوٹ بس اڈہ کے نزدیک کئی برسوں سے نصب ٹرانسفارمر کو ایک قبرستان کے اوپر لگا دیا گیا ہے جو کہ مقامی لوگوں کیساتھ نا انصافی ہے ۔لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی ترسیلی لائنیں کا تبدیل کر نے کے بجائے متعلقہ محکمہ نے زمین کے مالک کیساتھ مل کر ٹرانسفارمر کو ہی قبر ستان اور ایک درگاہ کے قریب منتقل کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میں محمد یونس ڈار،خالق خان اور زیارت و مسجد کی کمیٹی کینے بتایا کہ متعلقہ محکمہ نے ایک قبرستان کے اوپر ٹرانسفر لگا دیا جو کہ علاقہ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے مناگ کرتے ہوئے کہاکہ جلداز جلد ٹرانسفارمرکو قبرستان کی جگہ سے ہٹا کر معاملہ میں ملوث ملازمین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کے ایک افیسر بتا یا کہ ٹرانسفامر قبرستان کی جگ

مزید خبریں

   مینڈھر میں صفائی مہم کے دوران ناجائز تجاوزات کو بھی ہٹا یا گیا  جاوید اقبال مینڈھر//مینڈھر انتظامیہ کی طرف سے قصبہ میں صفائی مہم کے دوران نالیوں پر کی گئی ناجائز تجاوز کو بھی ہٹایا گیا ۔مقامی انتظامیہ نے جے سی بی مشین لگا کر ناجائز تجاوازت کو ہٹایا جبکہاس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساہل جنڈیا،تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کے ساتھ ساتھ محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین اور پولیس پارٹی بھی موجود تھی ۔ایس ڈی ایم مینڈھر نے سختی کے ساتھ دکاندار طبقہ کو ہدائت جاری کرتے ہوئے کہاکہ نالیوں پر ناجائز طور پر تجاوز نہ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ نالیوں پر کی گئی تجا وز کی وجہ سے گندگی ودیگر پلیدی جمع ہو تی ہے جو کہ قصبہ میں بد بو کی اصل وجہ بنتی ہے ۔انھوں نے ناجائز تجاوازت کو ہٹانے کے بعد پانی کی ایک گاڑی کے ذریعہ نالیوں کی صفائی کی تاکہ نالیوں سے بد بو نہ آئے ۔انہو ں نے دکانداروں