تازہ ترین

مینڈھر تا بھمبر گلی 22کلو میٹر سڑک کی حالت خراب

  مینڈھر//مینڈھر تا بھمبر گلی 22کلو میٹر سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔دھار گلون ،گلہو تہ اور کوٹاں کے لوگوں کو ضلع و ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مینڈھر تا بھمبر گلی سڑک کی حالت کو بہتر بنانے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو تی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا بھی دشور ہو تا جارہا ہے اور آدھے گھنٹے ہو سفر گھنٹوں میں طے کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ سڑک کے کناروں پر نالیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی سڑک پر سے گزرتا ہے جس کی وجہ سے سڑک کی حالت خراب ہو تی جارہی ہے ۔ انکا کہنا تھاکہ سڑک کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کئی متبہ متعلقہ محکمہ کے افیسران اور ضلع انتظامیہ ست رجوع کیا گیا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ی

مغلیہ موڑھ تا عظمت آباد سڑک کی تعمیر کا معاملہ

 تھنہ منڈی //مغلیہ موڑھ تااعظمت آباد سڑ کی تعمیرکو لے کر لوگوں نے سڑک بند کر کے محکمہ تعمیرات عامہ کیخلاف احتجاج کیاجبکہ پولیس کی یقین دہانی پر لوگو ں نے احتجاج ختم کر دیا۔منیہال کی عوام نے راجوری ،تھنہ منڈی تا بفلیاز سڑک کو بند کر کے احتجاج کیا ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہو ئے کہاکہ محکمہ تعمیر ات عامہ جان بوجھ کر ان کی زمینوں کو تباہ کر رہا ہے ۔احتجاج کے دوران کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی جبکہ مغل روڈ پر سفر کرنے والے مسافر وں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔اس دوران ایس ایچ او تھنہ منڈی دیگر عملے کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ معاملہ کو متعلقہ محکمہ کے نوٹس میں لایا جائے گا جس کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔ یہ یات قابل ذکر ہے کہ لینگوشنگ روڈ پروجیکٹ کے تحت تعمیر  مغلیہ موڑھ تا اعظمت آبادسڑک کی لمبائی ایک ک

مینڈھر ہسپتال میں جگہ کی قلت

  مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر میں تعمیر شدہ 30بستروں والے ہسپتال میں اس وقت مریضوں کا بھاری رش ہے تاہم جگہ کی قلت کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔درجنوں کی تعداد میں مریض مینڈھر ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں تاہم ان مریضوں کو بستر ہی میسر نہیں ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کر نے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ ہی نہیں کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مریضوں کی ایک بڑی تعداد اپنے علاج معالجہ کیلئے بستر خالی ہو نے کا انتظار کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے بتایا کہ اس وقت سب ڈویژن کے مختلف علا قوں میں منعقدہ عرسوں و دیگر مذہبی تقریبات میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے غیر معقول پانی سپلا ئی کیا جارہاہے جس کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے کیساتھ ہی مینڈھر ہسپتال

ڈی سی پونچھ کی پریس کا نفرنس

  پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو نے اپنے دفتر چمبر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے سرکار کی طرف سے شروع کی گئی نئی اسکیم بیک ٹو ولیج کی جانکاری فراہم کی ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ اسکیم کے تحت ہر حلقہ پنچایت میں آفیسران کی خصوصی ٹیمیں پہنچ کر عوام کو سرکاری اسکیموں کی جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ پنچایتوں کی تعمیرا ت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کریںگے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تمام پنچایتوں میں ترقی کے کاموں اور عوام کو پیش آرہی پریشانیوں کو جاننے کے لئے سرکار کی طرف سے چلائی گئی مہم کے تحت 20 جون سے 27 جون تک مختلف محکمہ جات کے 35 سنیئر آفیسران اور دیگر ملازم ہر پنچایت میں خصوصی دورہ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ٹیم عوام کو درپیش مسائل با لخصوص پانی ،بجلی کی فراہمی ،ودیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لے کر مقامی سرپنچ ودیگر معززین کیساتھ اجلاس منعقد

درہال میں اوور لوڈنگ عروج پر ،انتظامیہ عدم توجہی کا شکار

  کوٹرنکہ //تحصیل درہال کی مختلف رابطہ سڑکوں پر ڈرائیوروں کی جانب سے اور لوڈنگ کی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحصیل درہال کی سبھی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ڈرائیوروں کی جانب سے گاڑیوں میں اور لوڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحصیل درہال کی مختلف رابطہ سڑکوں پر مسافر گاڑیوں کی بھی قلت پائی جارہی ہے جبکہ اس کے علا وہ درہال قصبہ میں غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے مسافروں کی پریشانیوں میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے لیکن مقامی و ضلع انتظامیہ کیساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل درہال میں قوانین کو لاگو کرنے

فوج نے منجا کوٹ میں سابق فوجیوں کیلئے پروگرام منعقد کیا

  منجاکوٹ//فوج کی جانب سے تحصیل منجا کوٹ میں سابقہ فوجیوں کیلئے ایک ریلی کیساتھ ساتھ طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں پونچھ اور راجوری کے متعدد مریضوں کے علا وہ سابقہ فوجیوں نے بھی شرکت کی ۔اس پروگرام میں 286سابقہ فوجیوں کے علا قہ 30بیووں ودیگران نے بھی شرکت کی ۔ضلع سینک بورڈ اور مقامی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام کے دوران سابقہ فوجیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ ان کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔فوجی ماہرین نے سابقہ فوجیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے کنبوں کی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔اس موقعہ پر منعقدہ طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کیں ۔  

پاور اسٹیشن بھونی کھیت کو تبدیل کر نا منظور نہیں :عوام

  سرنکوٹ//سرنکوٹ کے بلاک بفلیاز کے سرپنچوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پاور اسٹیشن بھونی کھیت کو تبدیل کر نے کی سازشیں کی جارہی ہیں جبکہ مذکورہ عمل منظور نہیں ہے ۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرپنچوں نے کہاکہ پاور اسٹیشن بھونی کھیت کو کچھ عرصہ قبل منظوری ملی تھی اور اس کے بعد پاوراسٹیشن کے لئے جگہ کا تعین کیا گیا تھا تاہم سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے پاور اسٹیشن کی جگہ کو تبدیل کر کے مرہوٹ میں لگانے کا منصوبہ بنایا جارہاہے جو کہ ہر گز قابل قبول نہیں ہے ۔سرپنچ ماڑا خالد مغل ،سرپنچ سیلاں مجید ملک اور سرپنچ فضل آباد سرفراز قریشی نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر پاور اسٹیشن کو تبدیل کیا گیا تو اس سلسلہ میں ایک برا احتجاج شروع کیا جائے گا جبکہ عدالت کا راستہ بھی اختیار کرنے سے گریز نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ پاور اسٹیشن بھونی کھیت سے ایک بڑے علاقہ کی عوام کو فائدہ

نجی عمارت کا کرایہ نہ دینے کا معاملہ

  منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں بی ایس این ایل مواصلاتی کمپنی کے دفتر کیلئے استعمال کی جارہی عمارت کو کرایہ نہ دینے کی وجہ سے تالا بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ مواصلاتی کمپنی کی جانب سے اپنا دفتر کھولنے کیلئے ایک نجی عمارت کو کرایہ پر لیا ہوا تھا لیکن ایک لمبے عرصہ سے مذکورہ عمارت کا کرایہ نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عمارت کے مالک نے دفتر کو تالا بند کر دیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منجا کوٹ بی ایس این ایل مواصلاتی کمپنی کی جانب سے فراہم کر دہ ناقص سروس کی وجہ سے صارفین کوپہلے سے ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کمپنی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ اب کمپنی کی سمیں استعمال کر نا بند کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔انہوں نے بی ایس این ایل انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ

ہائی سکول کیری کانگڑہ کو ہائر سکینڈری کا درجہ دینے کی مانگ

  مینڈھر //مینڈھر کے گلہوتہ علاقہ کی دو بڑی پنچائتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ گورنمنٹ ہائی اسکول کیری کانگڑہ کو ہائر اسکینڈری کا درجہ دیا جائے تاکہ پسماندہ علا قہ کے طلباء کو تعلیم جاری رکھنے میں مدد مل سکے ۔مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مانگ کے تحت کئی سرکاری سکولوں کا درجہ بڑھایا گیا ہے جس سے پسماندہ علا قوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ ہائی اسکول کیری کانگڑہ ایسی جگہ پر واقع ہے جہاں پر اسکے اردگرد کئی مڈل اسکول پرائمری سکول کام کر رہے ہیں تاہم ہزاروں کی آبادی والے علاقہ میں کوئی بھی ہائر سکینڈری سکول نہ ہو نے کی وجہ سے کئی طلباء اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ۔انہوں نے کہاکہ کانگڑہ گلہوتہ اور کانڈی گلہو تہ ودیگر ملحقہ گائوں کے طلباء دسویں جماعت کے بعد کئی کلو میٹر پیدل سفر کر

مزید خبریں

سرنکوٹ کے متعدد دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی  لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،احتجاج کا انتباہ  بختیار حسین سرنکوٹ// سرنکوٹ کے متعدد گائوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن زمینی سطح پر صورتحال برعکس ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے بجلی کی کٹوتی کیلئے کو ئی شیڈول ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے عام صارفین کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لوگوں نے محکمہ پاور ڈیو لپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہاکہ ہر ایک ماہ میں مقرر وقت پر ہی صارفین کو بجلی کے بل دئیے جاتے ہیں لیکن بجلی کی کٹوتی کے ساتھ ساتھ فراہمی کے سلسلہ میں محکمہ صارفین کیساتھ کھلوا