تازہ ترین

عمر رسیدہ افراد کیلئے لیگل سروس اتھارٹی کا بیداری پروگرام

 پونچھ//ڈسٹر کٹ لیگل سروس اتھارٹی اور محکمہ سماجی بہبود اور اکیڈمی آف آرٹ کلچرر ایڈ لیگویجز سب آفس راجوری کے اشتراک سے ڈگری کالج پونچھ کے کانفرنس ہال میں ’’بزرگوں اور عمر رسیدہ افراد کا احترامـ‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت پرنسپل و سیشن جج پونچھ مدن لعل نے کی۔اس موقعہ پرڈی ایل ایس اے کے سیکریٹری جاوید رانا ہکلہ، ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال،اے ڈی سی پونچھ ملک زادہ شیرازاحمد، سید شوکت حسین کاظمی، کے کے کپور، پروفیسر شمیم احمد بانڈے کے علاوہ بار ایسوسی ایشن کے ممبران ، معزز شہری اور مختلف اداروں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرک کی۔اس موقع پر مقامی گلوکاروں نے بہترین موسیقی کے پروگرام پیش کئے۔جس کے بعد مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجو دہ دور میں جو حالات پیدا ہورے ہیں اس میں لوگ اپنے والدین اور دیگر بزرگوں کو بوجھ سمجھنے لگے ہیں

بالا کوٹ کے ہائی سکول دھراٹی میں ڈی سی کا عوامی دربار

مینڈھر//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے سرحدی تحصیل بالاکوٹ کی پنچائت دھراٹی کے ہائی اسکول دھراٹی میں عوامی دربار لگا کرمذکورہ علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ۔اس عوامی دربار میںکئی ضلع وتحصیل آفیسران کے ساتھ ساتھ متعدد پنچایتوں کے سرپنچوں اور پنچوں و معززین نے بھی شرکت کی ۔مقامی لوگوں نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہاکہ بالا کوٹ میں ڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے سرحدی علا قوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہے ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں متعدد بار انتظامیہ سے رجوع کیا گیا تاہم اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقررین نے کہاکہ بالا کوٹ میں  بجلی ،پانی اور سڑکوں کی حالت نہایت ہی خستہ ہونے کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں عملے کی بھی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ علا قہ میں زیر تعمیر بنکروں کو ابھی تک مکمل نہیں کیا جارہاہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سرحدی

کانڈی گلہو تہ سڑک کی خستہ حالی

مینڈھر//مینڈھر بلاک کی پنچایت کانڈی گلہوتہ میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ تین کلو میٹر سڑک کا کام کئی مہینوں سے بند پڑاہے اور محکمہ تعمیرات عامہ کا ٹھیکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گیا ہے جس کی وجہ سے ایک بڑی آبادی کو کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھاکہ تین کلو میٹر سڑک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس وقت پچیس کلو میٹرکا سفر کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کانڈی گلہوتہ علاقہ میں تین کلومیٹر سڑک کی تعمیر جلداز جلد شروع کی جائے تاکہ مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات حل ہوسکیں ۔متعلقہ محکمہ کے مطابق رمضان کی وجہ سے کام بند کیا گیا تھا جبکہ اب مذکورہ کام کو جلداز ہی دوبارہ سے شروع کیا جائے گا ۔  

سرنکوٹ تا بفلیاز سڑک کی خستہ حالی

سرنکوٹ// سرنکوٹ تا بفلیاز سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کو لے کر مقامی نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرنکوٹ تا بفلیاز سڑک کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے رجوع کیا گیا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے مذکورہ سڑک اب کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ ماجد خان،سرپنچ سرنکوٹ طاہر منظور مرزا اور سرپنچ بفلیاز امجد خان نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جموں ،راجوری اور پونچھ کے لوگوں کو مغل شاہراہ تک پہنچانے میں اہم رول ادا کرنے والی سڑک اب انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی بہتری اور کشادگی کے سلس

منشیات کے مضراثرات پر بیداری پروگرام منعقد

پونچھ //جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ میں منشیات اور اس کے مضر اثرات کے سلسلہ میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول لورن اورگور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول لٹھونگ میں منعقدہ پروگراموں میں متعدد سکولوں کے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے شرکت کی ۔ان بیداری پروگراموں میں ڈی ایس پی سرنکوٹ اور ڈی ایس پی پونچھ ہیڈ کوارٹر نے طلباء کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔پولیس آفیسران نے کہاکہ نوجوانوں بالخصوص طلباء کو چاہیے کہ وہ منشیات کو سماج سے ختم کرنے کیلئے عوام کو بیدار کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔ان بیداری پروگراموں میں علاقہ کے سرپنچوں اور پنچوں کیساتھ ساتھ دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پونچھ پولیس نے منشیات کوختم کرنے کیلئے سکولی طلباء کے اشتراک سے ایک بڑی مہم شروع کی ہوئی ہے جس کے تحت متعدد سکولوں

سرنکوٹ سڑک حادثہ ،3افراد زخمی

سرنکوٹ// سرنکوٹ میں جموں پونچھ شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق پونچھ کی جانب جارہی ایک مورتی کار سرنکوٹ کے میدانہ علا قہ میں ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں مذکورہ گاڑی کا ڈرائیور عبدالعزیز ان کی زوجہ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے ۔مقامی لوگوں اور فوج کی جانب سے شروع کی گئی بچائو کارروائی کے بعد تینوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں پر ا ن کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

گرسائی میں محکمہ جنگلات کی زمین پر ناجائز قبضہ

مینڈھر//قبائلی امور ضلع پونچھ کے صدر نے محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر کے گرسائی علا قہ میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر لگاتار ناجائز قبضہ کیا جارہاہے تاہم متعلقہ محکمہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود غیر قانونی تجاوز کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہیں ۔قبائلی امور ضلع پونچھ کے صدر حاجی محمد رشید نے محکمہ جنگلا ت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ آفیسران کی ملی بھگت کی وجہ سے زمین پر قبضہ کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ علا قہ کے جنگلات کے کمپارٹمنٹ 161اور 162کی نشاندہی کرنے کے باوجود بھی محکمہ جنگلات کے آفیسران نے لوگوں کو اپنی زمین سے بے دخل نہیں کیا اور لوگ لگاتار محکمہ جنگلات کی زمین پر ناجائز طور قبضہ کرتے جارہے ہیں۔موصوف نے کہاکہ اس علاقہ میں تعمیر شدہ سڑک کے کناروں پر لوگوں کی جانب سے غیر قانونی طورپر تعمیر ات عمل میں لائی جارہی ہیں لیکن مت

راجوری میں خواتین کیلئے خصوصی بس سروس شروع

راجوری //خواتین کی سیفٹی اور بااختیاری کے سلسلہ میں راجور ی میں خواتین کیلئے خصوصی بس سروس شروع کی گئی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے پرانے بس اسٹینڈ میں منعقد ہ ایک تقریب کے دوران مذکورہ سروس کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کہاکہ مذکورہ بس سروس کو شروع کر نے کا اصل مقصد خواتین کو دوران آمد ورفت پیش آرہی پریشانیوں کو حل کرنا ہے تاکہ ان کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ خواتین کی با اختیاری اور ان کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ بس سروس کی معقول آمدورفت یقینی بنانے کیلئے ٹریفک اور پولیس انتظامیہ اپنا رول ادا کرئے گی ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی راجوری ،اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔  

مزید خبرں

کوٹرنکہ میں عوام محکمہ پشو پالن سے پریشان  ملازمین پرنجی دکانوں کی ادویات فراہم کرنے کا الزام  محمد بشارت    کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی عوام نے محکمہ پشو پالن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ میں قائم سنٹروں میں مہیا کی گئی سرکاری ادویات عوام کو فراہم ہی نہیں کی جارہی ہیں جبکہ کچھ ملازمین مبینہ طورپر نجی دکانوں سے ادویات لا کر لوگوں کو فروخت کر تے ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کے کام کاج اور عوام کو فراہم کی جارہی سہولیات کی طرف کوئی تو جہ نہیں دی جارہی ہے ۔محمد جاوید نامی ایک شخص نے بتایا کہ ان سے ادویات کیلئے 800روپے وصول کئے گئے ہیں جبکہ ادویات پر تحریر کردہ ریٹ بھی مٹا کر فراہم کی گئی ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین یہ کہہ کو لوگوں کو ادویات فراہم نہیں کرتے کہ ان