تازہ ترین

راجوری ،تھنہ منڈی تابفلیاز روڑ کی کشادگی ہنوز ایک خواب

 زمین کی حصولی سڑک کی تعمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ    تھنہ منڈی // راجوری۔ تھنہ منڈی تا بفلیاز سڑک کی کشادگی کا کام ہنوز ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ۔اس سڑک کی DPR مرتب کرنے کے باوجود مفاد عامہ کیلئے زمین کی حصولی سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے جبکہ مغل روڈجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے سڑک کی کشادگی میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ راجوری تھنہ منڈی تابفلیاز سڑ ک مغل روڈ کا حصہ ہے لیکن گذشتہ کئی دہائیوں سے یہ تادیخی سڑک خستہ حالی کا شکار ہے۔ اس 54 کلو میٹر سڑک پر مسافروں کودوران سفر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔دیرہ گلی سے سرنکوٹ تک 24 کلو میٹرسڑک کے تمام کاغذات مکمل ہو چکے ہیںجبکہ راجوری سے دیرہ گلی تک 30 کلو میٹر کے حصہ میں لینڈ ایکویزیشن کے عمل میں سست روی سے کام لیاجارہا ہے۔ اس سلسلہ میں آفیسر

ککوڑہ تا راجدانی سڑک کی حالت خستہ

منجاکوٹ //تحصیل منجاکوٹ کے ککوڑہ سے راجدانی علا قہ میں جانے والی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کی حالت بہتر بنانے کیلئے متعدد بار متعلقہ محکمہ سے رجوع کیا گیا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں یدی گئی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا بھی دشوار ہوتا جارہاہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک پر کئی برس قبل بلیک ٹاپنگ کی گئی تھی جو کہ متعلقہ محکمہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے اب اکھڑنا شروع ہو گئی ہے ۔مذکورہ سڑک کی زد میں آنے والے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ککوڑہ تا راجدانی سڑک کی حالت بہتر

درہال میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

کوٹرنکہ //ضلع راجوری کی تحصیل درہال میں پینے کے صاف پانی کی شد ید قلت کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پنچایت حلقہ چوکیاں کی وارڈ نمبر پانچ و دیگر ملحقہ علا قہ جات کے لوگوں نے مقامی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی روز سے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی سرپنچ شبنم ناز اور نائب سرپنچ شاہین اختر نے محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کی لا پرواہی کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے مقامی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شدید گرمی کی وجہ سے قدرتی پانی بھی کم ہو گئے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے بھی لاپرواہی سے کام کیا جارہاہے تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے عوام کو پانی کا ٹینک فراہم کیا ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ

مینڈھر میں منشیات اسمگلر گرفتار

مینڈھر//ایکسائز کمشنر کی ہدایت پر انسپکٹر ایکسائز کی قیادت میں مینڈھر میں ایک کارروائی کے دوران 60گرام سے زائد ہیروئن کیساتھ ایک شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔سخی میدان مینڈھر میں انجام دی گئی کارروائی کے دوران گرفتار شدہ اسمگلر کی شناخت محمد نثار ولد محمد رفیق سکنہ سخی میدان کے طور پر ہوئی ہے ۔اس سلسلہ میں کیس زیر نمبر ESRP-K 34سب رینج پونچھ میں درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔  

مغل شاہراہ پر ایس آر ٹی سی سروس بند کرنے کا معاملہ

پونچھ//مغل شاہراہ پر ایس آر ٹی سی سروس کے بند ہونے کے سلسلہ میں ایک وفد ریاستی وقف کونسل کی موجودہ رُکن ڈاکٹر شہناز گنائی سے ملاقی ہوا ۔وفد نے عوامی مشکلات کے سلسلہ میں ڈاکٹر شنہاز گنائی کو آگاہ کر تے ہوئے کہاکہ مذکورہ سروس سے مالی طور پر کمزور افراد آسانی کے ساتھ وادی کشمیر کا سفر کرتے تھے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس بس سروس سے جسمانی طور پربیمار افراد اپنے علاجِ معالجہ اور زائرین صوفیائے کرام کی مختلف در گاہوں اور خانقاہوں کی زیارت کے لئے جایا کرتے تھے اور اب یہ سلسلہ منقطع ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ عوام نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پونچھ سے سرینگر جانے والی بس سروس تو بند کر دی گئی ہے لیکن راجوری تا سرینگر بس سروس چل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ بس سروس کو گزشتہ برس شروع کیا گیا تھا ۔ وفد کی روداد سُننے کے بعد ڈاکٹر شہناز گنائی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر سیکریٹری سے بذریعہ

کلائی موڑ میں بڑا حادثہ ہوتے ہوئے ٹل گیا

پونچھ // سرحدی ضلع پونچھ کے کلائی موڑ میں جمعرات کو ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے اس وقت ٹلا جب ایک تیز رفتارٹپرجو کہ سرنکوٹ کی سے پونچھ کی طرف آرہا تھا ۔پونچھ سے سرنکوٹ کی جانب جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکراتے ہوئے بچا۔اس دوران جب ٹرک ڈرائیور نے اس کو اور خود کو بچانے کی کوشش کی تو وہ پہاڑی سے دریا میں گرت گرت بچا لیکن ٹرک اس پہاڑی پر لٹک گیا ۔اس دوران تیزر رفتار ٹپر ڈرائیورپونچھ کی جانب بھاگنے میں کا میاب ہو گیا ۔ مقامی لوگوں نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹپر ڈرائیور کے خلاف کارروائی عمل میں لا ئی جائے ۔  

مویشیوں کو ویکسین دینے پر بیداری پروگرام

راجوری//سرحدی ضلع راجوروی کے ڈھانگری علا قہ میں مویشیوں کو ویکسین دینے کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری کیمپ کا افتتاح ڈائر یکٹر محکمہ پشو پالن جموں ڈاکٹر طاہر حسین کی جانب سے کیا گیا جبکہ اس موقعہ پر محکمہ کے دیگر آفیسران کیساتھ ساتھ ملازمین بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر متعدد مویشیوں کو ویکسین بھی دی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر راجوری نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے مذکورہ پروگراموں کو منعقدکر نے کا اصل مقصد کسانوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار کرنے کے علا وہ فائدہ بھی پہنچانا تھا ۔انہوں نے کسانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ متعدد اسکیموں کے بارے میں بھی جانکار ی فراہم کی ۔    

مینڈھر میں غلط پارکنگ سے ٹریفک نظام متاثر

مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں غلط پارکنگ سے جام کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے اور غلط پارکنگ سے ہر آدمی پریشان ہورہاہے۔عام لو گوں و راہگیروں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ لوگ اپنی نجی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں جس سے عام گاڑیوں کا سڑک سے گزرنا مشکل ہوجاتاہے جبکہ مذکورہ عمل سے کئی مرتبہ ایک لمبے جام کی وجہ سے عام راہگیروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے مینڈھر انتظامیہ سے اپیل کی کہ قصبہ کے اندر جام کے سلسلے کو ختم کرنے کیلئے مزید پولیس نفری تعینا ت کی جائے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ گرمیوں میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کیلئے جام جیسی صورتحال کو قابو کرنا مشکل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے عام لو گ متاثر ہو تے ہیں۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر بائی پاس سڑک کی تعمیر عمل میں لائی جائے تاکہ جام جیسی صورتحال سے بچا جا سکے ۔

تحصیل خواص میں پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کو ٹرنکہ کی تحصیل خواص میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحصیل خواص سے کثیر تعداد میں سرکاری و غیر سرکاری ملازمین ،تاجروں کیساتھ ساتھ سکولی بچوں کی ایک بڑی تعداد سب ڈویژن کوٹرنکہ کا رخ کر تے ہیں تاہم گاڑیوں کی قلت کی وجہ سے ان کو ٹریکٹر ٹرالیوں و ٹرکوں کر سفر کرنا پڑرہاہے ۔مقامی زشخص جاوید اقبال ،محمد الطاف ودیگران نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 1970میں کو ٹرکہ تا خواص 30کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھالیکن ابھی تک مذکورہ سڑک کو نہ تو مکمل کیا گیا اور نہ ہی مقامی لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی گئی۔انہوں نے کہاکہ تحصیل خواص دو اسمبلی حلقوں کے درمیان ظلم اور نا انصافی کی چکی میں پیس رہی ہے ۔انہوں نے بتایا ک

مزید خبرں

ایس پی او کی بھرتی   سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کیساتھ نا انصافی کا الزام  جاوید اقبال     مینڈھر //ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک سپیشل پولیس افیسر (SPO)بھرتی کی گئی تھی جس لسٹ کو جمعرات کے روزمتعلقہ محکمہ نے شائع کیا جس پر لیبر یونین کے صدر عبدالمجید چوہدری نے لسٹ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بھرتی سرحدی علاقہ میں بسنے والے نوجوانوں کے لئے تھی کیوں کہ سرحد پر رہنے والے لوگ ہمیشہ فائرنگ اور گولہ باری کی ز د میں رہتے ہیں لیکن بھرتی کرنے والی ٹیم نے ان لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کیاہے اور سرحدی علاقہ سے کئی کلو میٹر دور کے نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر سرکار نے لائن آف کنٹرول سے کئی کلومیٹر دو ر علاقوں کو سروے میں لایا تھا تو پھر جو علاقے لائن آف کنٹرول کے زمرے میں آتے ہیں ان سے بھرتی کر