تازہ ترین

۔57برس سے سڑک تعمیر نہ ہوسکی ، مجموعی ترقی کیا ہوگی ؟

 کوٹر نکہ //ریاست کے دور درا زعلاقوں کی ترقی کا اندازہ سب ڈویژن کوٹرنکہ کی 14کلو میٹر کنڈی ۔موہڑہ سڑک سے لگایاجاسکتاہے جو  57برسوں بعد بھی تعمیر نہیں ہوسکی ہے ۔اس سڑک کے انتظار میں نسلیں بھی ختم ہوگئیں اور لوگ بہتر سہولیات کا آج بھی انتظار کررہے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق بارڈر روڈ آرگنائزیشن کی طرف سے سڑک کی تعمیر کاکام 1962میں شروع کیاگیا جسے مختلف ایجنسیوں کو سونپے جانے کے باوجود قابل آمدورفت نہیں بنایاجاسکاہے۔مقامی لوگوں کے مطابق ابتداء میں کام تیزی سے ہوا اور1963میں دریائے انس پر پل بنادیاگیاجس کے اگلے سال سڑک سموٹ تک پہنچ گئی تاہم 1965کی ہندوپاک جنگ کے دوران پاکستانی گولہ باری کے دوران انس دریا پر بناپل گر گیا جس کی حالیہ برسوں دوبارہ تعمیر کی گئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق1968کے بعد یہ سڑک محکمہ گریف کو سونپ دی گئی اور ساتھ ہی سروے بھی تبدیل کردیاگیا اور1971میں سڑک کو ک

زون خواص کا مڈل سکول نارلہ ماجرہ

کوٹرنکہ //تعلیمی زون خواص کے مڈل سکول نارلہ ماجرہ میں ٹیچروں کی غیر حاضری کی وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں سکول میں ٹیچروں کی غیر حاصری کی عکاسی کی گئی ہے ۔پی ڈی پی بلاک صدر رمیش سنگھ نے محکمہ تعلیم کی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سکولو ں میں بچوں کی تعلیم کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سکول میں ٹیچروں کی مبینہ طور پر غیر حاضری کی وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مڈل سکول نارلہ ماجرہ میں تعینات ٹیچر ہفتے میں کچھ ہی دن کچھ گھنٹوں کیلئے سکول میں حاضری دیتے ہیں جبکہ باقی دن سکول اور بچوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مڈل سکول نارلہ ماجرہ میں سٹاف کی حاضری کو ممکن بنانے

پنچایت بلنوئی میں پانی کی سکیم 1سال سے بند

مینڈھر//منکوٹ بلاک کی پنچائت بلنوئی کے محلہ واریاںمیں پانی کی سپلائی سکیم گزشتہ ایک برس سے بند ہو ئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کر نے کی جانب کو ئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو گز شتہ ایک برس سے کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے پینے کا صاف پانی لانا پڑتا ہے ۔ پنچائت بلنوئی کی خاتون سرپنچ نسیم اختر نے محکمہ صحت عامہ کے اعلی افیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشتی لوہرسے محلہ واریاں جا رہی پانی کی سکیم ایک سال سے بند پڑی ہے جبکہ لوگ پانی کی بوند بوند کیلئے تڑپ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوج کی جانب سے عوام کو پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن متعلقہ محکمہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے ملازمین ڈیوٹ

راجور ی کے پلماں میں 3دکانیں خاکستر ،لوگوں نے کیا احتجاج

راجوری //گزشتہ شب ضلع راجوری کے پلماں علا قہ میں تین دکانیں مشکوک طور پر لگی آگ کی وجہ سے خاکستر ہو گئیں جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ علا قہ میں آگ کی وجہ سے تین دکانیں جل کر راکھ ہو گئی تاہم جانکاری ملنے کیساتھ ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا عملہ وقعہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں کی جبکہ دو گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم اس دوران تینوں دکانوں کا ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔فائر سٹیشن آفیسر مقبول حسین نے بتایا کہ آگ کی اطلاع موصول ہو نے کے ساتھ ہی فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی ٹیم موقعہ پر پہنچی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھی لگی آگ کی وجہ سے دکان مالک کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا ۔اس دوران مظاہرین نے سیول انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بن

راجوری تا تھنہ منڈی خستہ حال سڑک کشادگی کی منتظر

تھنہ منڈی // راجوری۔تھنہ منڈی خستہ حال سڑک کئی کشادگی کی منتظر ہے جبکہ سڑک کی کشادگی کے سلسلہ میں کئی ایک مقامات پر مقامی لوگوں کی جانب سے اعتراصات پیش کئے گئے ہیں جن پر حتمی فیصلے کیلئے آئندہ ہفتے اجلاس متوقعہ ہے ۔راجوری ۔تھنہ منڈی اور بفلیاز سڑک جسکی لمبائی تقریبا 44 کلو میٹر ہے،کافی اہمیت کی حامل ہے اور ضلع پونچھ کے بفلیاز کے مقام پر تاریخی مغل روڈ کے ساتھ ملتی ہے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے کئی دہائیوں سے سڑک کی کشادگی کی مانگ کی جارہی ہے جبکہ اس وقت مغل شاہراہ کے کھلنے کی وجہ سے راجوری تھنہ منڈی سڑک پر ٹریفک میں بھی اضافہ ہو گیا ہے لیکن سڑک کی خستہ حالی اور ون وے ہونے کی وجہ سے مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ حالانکہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے جاری شدہ حکم کے مطابق اس سڑک پر یکطرفہ ٹریفک چلنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ تاہم اسکے باوجود اس سڑک پر جگہ جگہ جام لگنے کی وجہ سے عام راہگیروں

پنجہ چوک راجوری کا ڈاک خانہ لوگوں کیلئے درد سر

راجوری //ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری کے پنجہ چوک میں قائم کر دہ ڈاک گھر میں سٹاف کی قلت کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیا ت نہ ہو نے کی وجہ سے عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ڈاک خانہ میں بنیادی سہولیات اور سٹاف نہ ہو نے کی وجہ سے کام کاج متاثر ہو چکا ہے جبکہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مذکورہ ڈاک خانہ کی حالت بہتر بنانے میں اپنا رول ادا کرئے ۔اس ڈاک خانہ میں صرف ایک ہی سب پوسٹ ماسٹر تعینات کیا گیا ہے جو کہ خالی پڑی تمام آسامیوں کیلئے خدمات پیش کر رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈاک خانہ میں ایک جنر یٹر خراب حالت میں پرا ہو ہے تاہم انتظامیہ بنیادی سہولیات کی فراہم کیلئے اقدامات اٹھا نے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔یہان یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ڈاک خانہ کے زیر تحت 20دیگر شاخیں بھی کام

مزید خبرں

گزشتہ 20دنوں میں پونچھ پولیس کی منشیات مخالف کاروایاں ۔10افراد گرفتار،2پر پی ایس اے عائد،2کلو ہیروئن کے علاوہ دیگر منشیات ضبط  عشرت حسین بٹ پونچھ//ضلع پونچھ میں بڑھ رہی منشیات لت پر شکنجہ کستے ہوئے پونچھ پولیس نے گزشتہ20دنوں میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے جس دوران دو ملزموں کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کیا گیا جبکہ آٹھ افراد پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ۔پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی مختلف کارروائیوں میں 2کلو ہیروئن کے علا وہ دیگر منشیات بھی ضبط کی گئی ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران متعدد نوجوانوں منشیات کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے تھے جس کے بعد پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات اسمگلنگ ومنشیات سے متعلق دیگر کاروبار کیخلاف کارروائی شروع کی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 20دنوں کے دوران دس منشیات اسمگلروں کو گر