تازہ ترین

شیئر مارکیٹ کے نام پر پیسہ اینٹھ کر لٹیرے فرار

مینڈھر//مینڈھر میں شیئر مارکیٹ کے نام پر پیسہ اینٹ کر لٹیروں کے فرار کرجانے کا معاملہ سامنے آیاہے جس پر مقامی لوگوں میں شدید غم وغصہ پایاجارہاہے ۔ذرائع کے مطابق ایک سال قبل چھونگاں علاقہ سے تعلق رکھنے و الے کچھ عناصر نے شیئر مارکیٹ کے نام پر ایک جعلی بینک کھولااور لوگوں سے یہ جھانسہ دے کر پیسے وصول کئے گئے کہ انہیں پانچ دنوں میں دوگنارقم واپس ملے گی ۔اس دوران بڑی تعداد میں سادہ لوح لوگوں نے اپنی محنت کی کمائی میں سے ان لٹیروں کو دی اور جب ان کے پاس کروڑوں روپے جمع ہوگئے توانہوں نے یہ رقم واپس دینے کیلئے حیلے بہانوں کا سہارا لیا ۔اپنی کمائی کھوجانے پر جب لوگوں نے شور وغل مچایا تو وہ مینڈھر سے ہی فرار ہوگئے ۔اس دوران بڑی تعداد میں لوگ دلی اور جموں میں بھی لگاتار چھاپے مار ے اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں کے باہر ناکے لگا ئے جارہے ہیں لیکن ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل رہا۔مقامی لوگوں کا

تعلیمی زون کوٹرنکہ کا گور نمنٹ ہائی سکول گھبر

  کوٹر نکہ //تعلیم زون کوٹرنکہ کے گورنمنٹ ہائی سکول گھبر میں سٹاف کی قلت کی وجہ سے طلباء کا مستقبل تاریک ہو تا جارہا ہے ۔اس سکول کو ریاستی انتظامیہ کی جانب سے 2007میں جاری ایک حکم نامے کے تحت مڈل سکول سے ہائی سکول کیا گیا تھا لیکن اس سکول میں بچوں کی تعلیم کیلئے ہائی سکول زمرے کے تحت سٹاف تعینات ہی نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عوامی مانگ کو دیکھتے ہوئے سکول کا درجہ 12برس قبل مڈل سے بڑھا کر ہائی سکول کر دیا گیا تھا جس کے بعد علا قہ کے بچوں کی ایک بڑی تعداد نے سکول میں تعلیم حاصل کرنا شروع کی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سکول میں کل 262بچے زیر تعلیم ہیں تاہم سکول میں ابھی تک مڈل سکول کیلئے تعینات سٹاف ممبران ہی ہائی سکول تک طلباء کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں ۔نائب سرپنچ پنچایت حلقہ راجنگر اپر ارشد حسین میر نے بتایا کہ ریا

مینڈھر کی متعدد پنچایتوں میں سہولیات کا فقدان

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی متعدد پنچایتوں میں عوام کو بنیاد ی سہولیات ہی میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اسمبلی حلقہ کے پنچائت سلانی ،کسبلاڑی لوہر،کسبلاڑی اپر اور ٹوپہ پنچائتوں پر مشتمل بڑی آبادی طبی سہولیات کیساتھ ساتھ تعلیم ودیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ان پنچایتوں کے لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان پنچایتوں میں سڑک ،پینے کا صاف پانی ،بجلی ،کیساتھ ساتھ راشن ڈپو ودیگر بنیادی سہولیات ہی میسر نہیں ہیں ۔ علاقہ کے سرپنچوں نے کہا کہ کئی پنچائتیںبنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور کئی ایک پنچائتوں کے اندر نہ ہی کوئی ہائر سکنڈری سکول ہے اور نہ ہی کو ئی بڑا ہسپتال ہے جس کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی کئی کلو میٹر دور قائم کردہ اداروں میں جانا پڑتا ہے ۔اس سلسلہ میں سلانی کے سرپنچ خالد چوہان،لوہر کسبلاڑی کے سرپنچ عبد الرشید

چوہدری بشیر احمد ناز کے انتقال پر تعزیتی پیغامات

 نائب صد ر شیعہ فیڈریشن  پونچھ// شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے نائب صوبائی صدر محمد بشیر میرنے چوہدری بشیر احمد ناز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم صرف ممبر اسمبلی اور ایک سیاست داں ہی نہیں تھے، بلکہ قوم و ملت کے ہمدرداور فعال اور متحرک سیاستدان بھی تھے۔ انھوں نے مرحوم کی سیاسی اور قومی و ملی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم خطہ پیر پنچال کے عوام کے مختلف مسائل کے تئیں ملی قائدین میں بیداری پیدا کرنے اور سیاسی پارٹیوں کو ان مسائل کے حل کے لیے دباؤ بنانے کے لیے ترجیحی طور پر پیش رفت کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کئی سال تک سیاست کے میدان میں سرگرم رہے اور اپنی کارکردگی دکھائی، مگر انھوں نے سیاست صرف اپنی کرسی کو چمکانے اور ذاتی مفادات کے حصول کے لیے نہیں کی، بلکہ ہر موقع پر قومی، ملکی اور ملی اسلامی مقاصد کو ترجیح دیا کرتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ م

پونچھ راولاکوٹ راہ ملن بس سروس

پونچھ // ہندوپاک حکومتوں میں باہمی رشتوں کو استوار کرنے کے سلسلہ میں چلائی گئی ہفتہ وار راہ ملن بس سروس ہر ہفتہ کی طرح اس بار بھی حد متارکہ کے آرپار ہوئی۔اس دوران سپورٹس سٹیڈیم پونچھ سے راولاکوٹ کو روانہ ہونے والی بس سے صرف ایک مسافر روانہ ہوا۔یہ مسافر تقریبا ڈیڑھ ماہ تک پونچھ میں اپنے رشتے داروں کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے وطن پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ کو روانہ ہوا۔اس بار بھی کوئی بھی نیا مسافر پونچھ سے راولاکوٹ کو روانہ نہیں ہوا۔ادھر پاکستانی زیرانتظام کشمیر سے پونچھ پہنچنے والی بس میں صرف ایک مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ سے پونچھ میں رہنے والے رشتے داروں سے ملاقات کرنے کیلئے پہنچا۔اس طرح اس بار کل دو مسافروں نے حدمتارکہ کے آر پار کا سفر کیا۔اس حوالے سے کسٹوڈین چکاں دا باغ ٹریڈ سینٹر نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی بھی کمی نہیں رکھی جا رہ

جنرل رنبیر سنگھ نے راجوری اور اکھنور کے سرحدی علا قوں کا دورہ کیا

راجوری //لفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے سرحدی ضلع راجوری اور اکھنور کے سرحدی علا قوں کا دورہ کر کے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس دوران ان کے ہمراہ لفٹنٹ جنرل پرمجیت سنگھ و دیگر اعلیٰ آفیسران نے بھی موجود تھے ۔انہوں نے اس دوران فوجی اہلکاروں کیساتھ بھی ملاقاتیں کیں ۔ان دونوں مقامات پر تعینات فوجی آفیسران نے لفٹنٹ جنرل کو کی گئی تیاریوں ودیگر احتیاطی تدبیروں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے سرحدی فائرنگ کے موثر جواب دینے کے علاوہ کسی بھی مشکل وقت کیساتھ نمٹنے کیلئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔لفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے فوج کی جانب سے کی گئی تیاریوں و دیگر احتیاطی تدبیر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی فائرنگ کیساتھ ساتھ کسی بھی مشکل وقت کیساتھ نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔  

مغل شاہراہ پر مسافر وں کو ہراساں نہ کیا جائے :بار ایسوسی ایشن

پونچھ//بار ایسوسی ایشن پونچھ نے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ مغل شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں نہ کیا جائے ۔ یہاں جاری ایک بیان میں بار ایسوسی ایشن پونچھ کے صدر ایڈو کیٹ محمد زمان نے کہا کہ مغل شاہراہ پر بغیر کسی وجہ کے مسافروں کو تنگ کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغل شاہراہ پر گاڑیوں کو کئی کئی گھنٹے تک روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اس کے علاوہ لوگوں کو بھی پریشان کیا جا تا ہے جبکہ اس طرف سے ہزاروں لوگ روزانہ سفر کرتے ہیں جن کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوشانہ کے مقام پر مشترکہ طور پر تلاشی لی جاتی ہے اور گاڑیوں کو چیک کیا جاتا ہے وہ اس کے خلاف نہیں ہے کہ گاڑیوں کو چیک نہ کیا جائے لیکن چیکنگ کے نام پر مسافروں اور گاڑی والوں کو حراساں کرنا بھی جائز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مغل شاہراہ بحال کی گئی ہے ہر روز لوگوں کو غیر ضروری طورپر ہراسا

بانڈی پورہ واقعہ میں ملوث مجرم کو شریعت کے مطابق سزادی جائے :مصباحی

 پونچھ//امام و خطیب جامع مسجد پونچھ مولانا مفتی فاروق احمد مصباحی نے بانڈی پورہ میں کم سن بچی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی پر سخت افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سماج کٹھوعہ کے بعد ایک بار پھرشرمندہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تین سالہ معصومہ بچی کے ساتھ یہ وحشیانہ حرکت نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ کس جانب سے جارہا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا سماج کے ٹھیکیداروں سے آج پھر سوال ہے کہ کیا آپ بھی اس تعلق سے کوئی اہم قدم اٹھائیں گے۔ انہوںنے کہا مذہب اسلام میں ایسے لوگوں کے خلاف جو سزا متعین کی گئی ہے اس کے مطابق ہی مجروم کو سزا دی جائے جبکہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کیخلاف کوئی موثر قدم اٹھا ئے تاکہ سماج کو برائیوں سے بچایا جائے ۔انہوںنے عوام سے گزارش کی صبر کا دامن تھام کر رکھیں ۔سماج دشمن عناصر ہی اس طرح کی حرکتیں انجام دیتے

بانڈی پورہ واقعہ کیخلاف منڈی میں احتجاج

منڈی//پانڈی پورہ سمبل میں پیش آئے انسانیت سوز واقعہ کیخلاف سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علا قہ میں احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مانگ کی کہ سمبل میں کمسن بچی کی عصمت ریزی میںملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جامع مسجد منڈی سے شروع ہو ئی احتجاج ریلی منڈی قصبہ کی مختلف گلیوں سے گزرتے ہوئے بس اسٹینڈ پر جا کر اختتام پذیر ہو ئی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولا نا سید اقرار حیدر زیدی نے کہاکہ مذکورہ واقعہ میں ملوث مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں ۔

مزید خبرں

مینڈھر اور تھنہ منڈی میں سڑک حادثے ،3افراد زخمی  جاوید اقبال +طارق شال    راجوری //سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی اور پونچھ ضلع کے مینڈھر میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مینڈھر کے کسبلاڑی علا قہ میں ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK12-8543کو ایک ٹاٹا سو مو گاڑی زیر نمبر JK11-2193نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی ہو ئے شخص کی شناخت محمد رفیق ولد مکھن دین سرکاری ٹیچر کے طور پر ہوئی ہے جس کو زخمی حالت میں پہلے مینڈھر داخل کروایا گیا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد گور نمنٹ کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا گیا ۔پولیس نے مذکورہ گاڑی کو ضبط کر تے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے ۔اسی طرح تھنہ منڈی کے دہرہ گلی علا قہ میں ایک موٹر سائیکل اور کار کے آپسی تصادم میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل زی