تازہ ترین

پنچایت گھر سلانی گزشتہ 5برسوں سے زیر تعمیر

 مینڈھر//منکوٹ بلاک میں گزشتہ پانچ برسوں سے سلانی پنچایت گھر زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے پنچایتی نمائندوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔اس پنچایت گھر کی تعمیر 2014میں شروع کی گئی تھی لیکن متعلقہ محکمہ کی عدم توجہی کی وجہ سے ابھی تک تعمیر کام مکمل نہیں کیا جاسکا ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت گھر کی تعمیر میں 20لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں لیکن ابھی تک اس کو پنچایتی نمائندوں کے حوالے نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ عمارت کا کام ابتدائی ایام میں تیز رفتاری کیساتھ کیا گیا لیکن کچھ کام کو کئی برسوں سے جوں کا توں چھوڑ دیا گیا ہے اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے پنچایتی نمائندوں کو کھلے میں اجلاس منعقد کرنے پڑتے ہیں ۔اس سلسلہ میں متعلقہ سرپنچ کا کہنا ہے کہ پنچائت گھر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کئی قسم ک

ماڈل ولیج جڑا نوالی گلی خستہ حالی کا شکار

  مینڈھر//محکمہ دیہی ترقی بالاکوٹ کی طرف سے جڑانوالی گلی پنچائت کو 2005میں ماڈل ولیج بنایا گیا تھا جس کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے تھے لیکن اس وقت تک عوام کو معقول سہولیات ہی فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماڈل ولیج جڑانوالی گلی اب آہستہ آہستہ کھنڈرات میں تبدیل ہو تا جار رہاہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ماڈل ولیج میں لائی گئی لائٹس کچھ ہی عرصہ میں چلنا بند ہوگئی تھی لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے ان کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سا منا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اسی طرح سے ایک شاپنگ کمپلیکس تعمیر کیا گیا تھا لیکن اس کمپلیکس میں سے کوئی بھی دکان ابھی تک کرائے پر نہیں دی گئی اور جن لوگوں کی زمینوں میں دکانیں بنا ئی گئی ہیں انہوں نے قبضہ کر لیا ہوا ہے کیو نکہ ان زمینوں کو متعلق

منجا کوٹ میں منشیات کی فصل کو تباہ ،1گرفتار

  منجا کوٹ//منجا کوٹ پولیس نے منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے تحصیل کے ٹھنڈا پانی علا قہ میں منشیات کی فصل تباہ کر تے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق منشیات کی کاشتکاری کے سلسلہ میں ملی ایک خفیہ جانکاری کے بعد منجا کو ٹ پولیس کی ایک ٹیم کی جانب سے ٹھنڈا پانی پنجگرائیں علا قہ میں ایک مہم شروع کی گئی ۔ایس ڈی پی او منجا کوٹ اور نائب تحصیلدار منجا کوٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیم نے مذکورہ علا قہ میں تلاشی کے دوران منشیات کی فصل کو تباہ کر تے ہوئے غلام قادر ولد محمد دین نامی شخص کو بھی گرفتارکر لیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے ہے منجا کوٹ کے مختلف علا قوں میں حالیہ کچھ دنوں میں پولیس کی جانب ست غیر قانونی طورپر اگائی گئی منشیات کی فصل تباہ کی گئی ہے ۔ &n

ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران کونسلر وں پر حملہ

  پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر تاریخی قلعہ کے سامنے کے علاقے میں میونسپل کمیٹی پونچھ کی جانب سے ناجائز تجاوازت ہٹانے کے سلسلے میں کمیٹی کے چیرمین ایڈوکیٹ سنیل کمار شرما کی قیادت میں تمام کونسلروں کی جانب سے مہم شروع کی گئی۔اس دوران جن لوگوں کی جانب سے وہاں تجاوزات کئے گئے تھے انہوں نے احتجاج شروع کر دیا اورمبینہ طور پر کونسلروں پر حملہ کر دیا۔اس دوران ضابطہ کے تحت میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلروں کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر اور پولیس اہلکاران نے وہاں سے ناجائز تجاوزات ہٹائی تاہم انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے مابین تصادم بھی ہوا جس کے دوران پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ معاملہ پر قابو پالیا ۔ناجائز تجاوزات کے اہم مقامات سے ہٹا نے پرمقامی لوگ ، دکانداروں اور عام راہگیروںنے انتظامیہ کی تعریف کی ۔میونسپل کمیٹی کے چیرمین ایڈوکیٹ سنیل کمار شرما نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے

گور نمنٹ ڈگری کالج مینڈھر

 مینڈھر//گور نمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں عمارت کی قلت کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔اس وقت کالج میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ ن کی پڑھائی اور مختلف نصاب کی الگ الگ کلاسوں کیلئے جگہ ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے سٹاف ممبران کو مختلف اوقات میں کلاسوں کا اہتمام کر نا پڑتا ہے ور اس عمل سے بچوں کا پورا دن کالج میں ضائع ہو جاتا ہے ۔مقامی لوگوںنے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں 2005میں ڈگری کالج قائم کیا گیا تھا جبکہ ابتدائی دنوں میں کالج کا کلاس ورک گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول مینڈھر میں چلایا گیا تاہم 2011میں مذکورہ کالج کی عمارت تعمیر کئے جانے کے بعد کالج کا کام کاج مذکورہ عمارت میں منتقل کر دیا گیا لیکن اس کے بعد بچوں کی تعداد کے اعتبارسے مزید عمارت تعمیر نہیں کی گئی ۔جس کی وجہ سے کالج میں زیر تعلیم بچوں کو کئی طرح کی مشک

دہرہ گلی کے نزدیک سڑک حادثے میں 5زخمی

 سرنکوٹ //تھنہ منڈی، سرنکوٹ سڑک پرپیش آئے ایک سڑک حادثے میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق دہرہ گلی کے پاس ایک سڑک حادثے میں ایک مورتی کار زیر نمبر JK12-8266ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی شناخت سرایہ اختر زوجہ عبدالحمید سکنہ شاہدرہ راجوری ،آصفہ کوثر زوجہ کامران علی سکنہ سرنکوٹ ،کامران حسین شاہ ولد عابد حسین شاہ اور عبدالحمید شامل ہیں ۔تمام زخمیوں کو سرنکوٹ ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔  

تھنہ منڈی سرکولر روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی مانگ

  تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کی عوام نے محکمہ تعمیرات عامہ سے تھنہ منڈی کی سرکولر روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا مطالبہ کیا ہے۔قصبہ تھنہ منڈی میں شاہدرا پل کو خضر پل سے ملانے والی متبادل سرکولر سڑک جسکی لمبائی تقریبا 500 میٹر ہے کی بلیک ٹاپنگ نہ ہ ونے سے سڑک خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے ۔ اس روڈ پر کئی ایک جگہوں پر کھڈے پڑے ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوںکے مطابق مغل شاہراہ کے کھلنے کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر بھی ٹریفک کی آمدورفت زیادہ ہوچکی ہے اور روازنہ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں مذکورہ سڑک سے گزرتی ہیں ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ سڑک پر جلد از جلد تار کول ڈالی جائے ۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر افتاب احمد سمیال نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جلداز جلد مذکورہ سڑک پر تار کول بچھائی جائے گی۔  

راجوری میں پہلی’ آرتھوسکوپیک سرجری ‘کی گئی GMC

  راجوری //گور نمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری میں ڈاکٹروں کی جانب سے پہلی بارگھٹنوں کی’ آرتھو سکوپیک سرجری ‘عمل میں لائی گئی ۔ میڈیکل کالج و ہسپتال سے وابستہ ماہر ڈاکٹروں نے ایچ او ڈی ارتھو ڈاکٹر شیلندر شرما کی قیادت میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری کی ۔ ڈاکٹروں نے ہسپتال میں زیر علاج تعظیم اختر زوجہ فاروق حسین سکنہ چندی مڑ سرنکوٹ کی گھٹنوں کی سرجری عمل میں لائی ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان ملک ،سنیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالسلام ،ڈاکٹر اختر مرزا ودیگر سٹاف ممبران نے اپنی نوعیت کی پہلی کامیاب سرجری میں حصہ لیا ۔ڈاکٹر شیلندر نے کہاکہ ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے گور نمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال کے پرنسپل کلدیپ سنگھ اور میڈیکل سپر ٹینڈنٹ ڈاکٹر سریش گپتا اور ڈاکٹر محمود حسین بجاڑ کی سربرائی میں مذکورہ سرجری عملی طورپر کی گئی ۔  

مزید خبریں

درہال میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کی اپیل  محمد بشارت    درہال //ضلع راجوری کے درہال علاقہ میں سڑکوں کی خستہ حالی کو لے کر مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کی ہے کہ ان سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔اس سلسلہ میں خطیب جامع مسجد درہال حافظ محمد سعید نے کہا کہ درہال میں تمام رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے دیہی علا قوں میں سڑک حادثات پیش آرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ درہال میں آنے والے تمام رابطہ سڑکوں کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔انہوں نے کہاکہ اس کیساتھ ساتھ درہال کے سیاحتی مقامات کی تعمیر و ترقی عمل میں لائی جائے تاکہ سیاح مذکورہ علاقہ کے خوبصورت مقامات کی سیر کرسکیں ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ درہال سے پیڑی جارہی سڑک خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے