تازہ ترین

ضلع ہسپتال راجوری میں بھاری بھیڑ

 راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال سے منسلک راجوری ضلع ہسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ گزشتہ روز انہیں خود قطار میں کھڑے رہ کر یہ احساس ہواکہ مریضوںکو رجسٹریشن سلپ کیلئے طویل وقت انتظار کرناپڑتاہے ۔انہوں نے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کی کہ وہ دو مزید کائونٹر کھولیں تاکہ مریضوںکو قطاروں میں کھڑانہ رہناپڑے ۔انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ میڈیسن اوپی ڈی کیلئے ایک اضافی کمرہ دستیاب رکھاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال میں پونچھ اور ریاسی کے مریض بھی آتے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے ایسے اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ وہ مخصوص دنوں میں ضلع ہسپتال میں رہیں گے تاکہ مریضوں کے مسائل کا حل نکالاجاسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے اوپی ڈی ، آئی پی ڈی بلا

سڑک کے تنازعہ پر پائپیں اکھاڑ دی گئیں

راجوری//محکمہ پی ایچ ای کی لاپرواہی کی بدولت کلالی منجاکوٹ واٹر سپلائی سکیم کئی ماہ سے ناکارہ پڑی ہوئی ہے اوراس کی ٹوٹ چکی پائپوں کی مرمت نہیں کی جارہی ۔مقامی ذرائع کے مطابق ریاں والی سے کلالی واٹر سپلائی سکیم گائوں کے سات وارڈوں کیلئے سپلائی کا واحد ذریعہ ہے اور اس پر چار ملازم تعینات ہیں تاہم یہ سپلائی سکیم کئی ماہ سے ناکارہ پڑی ہوئی ہے ۔ یہ سپلائی سکیم پندرہ سال قبل شروع ہوئی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ ایک لنک روڈ کی تعمیر کے معاملے پر کچھ لوگوں کے درمیان لڑائی ہوگئی جس دوران پائپوں کو اکھاڑ پھینکاگیا جس کے بعد پانی کا بحران پیداہوگیاجو ماہ صیام میں بھی جاری ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ اعلیٰ حکام کو بارہا معاملے کے بارے میں بتایاگیا جبکہ پولیس کے پاس ایک کیس بھی درج ہے لیکن ابھی تک سکیم کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے

مغل شاہراہ کی بدحالی پر سرنکوٹ میں میٹنگ

سرنکوٹ//مغل شاہراہ کی بد حالی پر ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو نے صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں سے جانکاری لینے کے بعد ان کو ہدایت جاری کی کہ ہرصورت میں مسافروں کی پریشانیوں کا ازالہ کیاجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں سرینگر روڈ پر پسیاں آ جانے کی وجہ سے ٹریفک نقل و حرکت مغل شاہراہ پر بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے چیکنگ کے عمل میں وقت لگ رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ اتنا زیادہ ٹریفک گزشتہ برسوں میں نہیں تھاجو اس مرتبہ دیکھاجارہاہے ۔موصوف نے کہاکہ پوشانہ کے مقام پر بیت الخلاء تعمیر کیاجائے گااور کھانے پینے کا بھی کچھ بندوبست کروائیں گے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرا چیکنگ پوائنٹ قائم کرنے پر فوج سے بات کی جائے گی اور اگر مناسب ہواتو ایسا کیاجائے گا تاہم ابھی پوشانہ سے چیکنگ پوائنٹ اس ل

پوشانہ چیکنگ پوائنٹ کو بفلیاز منتقل کیاجائے :بار مینڈھر

مینڈھر//بار ایسو سی ایشن مینڈھر نے مغل شاہراہ پر سیکورٹی چیکنگ کی وجہ سے گھنٹوں جام میں پھنسنے والے مسافروں کی مشکلات کافوری تدارک کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ پوشانہ چیکنگ پوائنٹ کو بفلیاز کے مقام پر منتقل کیاجائے اور لوگوں کو چیکنگ کے نام پر حراساں کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے ۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بار اراکین نے کہاکہ اس سے قبل بھی مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ ہوتی تھی لیکن گورنر کے دور اقتدار میں نئی قسم کی چیکنگ ہو رہی ہے اور ایک ایک گاڑی کئی گھنٹوں تک مغل شاہراہ پر پشانہ کے مقام پر کھڑی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کئی گھنٹوں تک خواتین و بچے گاڑیوں کے اندر قید رہتے ہیں لیکن چیکنگ کرنے والوں کو کسی پر رحم نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ چیکنگ ایسی جگہ پر ہوتی ہے جہاں پر نہ کوئی ہوٹل اور نہ ہی کوئی دکان اور پہاڑوں کے بیچ اگر کوئی پسی گرآئی تو بڑا حادث

اسکولی بچوں کو پیچ سڑک پر بسوں میں بٹھانے سے حادثات کا خطرہ

پونچھ//قصبہ پونچھ میں اسکولی بچوں کو لانے لیجانے والی گاڑیاں بیچ سڑک میں کھڑی کر کے ان میں بچوں کو بٹھایا جاتا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا باعث بن سکتا ہے لیکن اس جانب انتظامیہ کی کوئی توجہ نہیں۔ بار ایسوسی ایشن پونچھ کے صدر ایڈووکیٹ محمد زمان اور سابق جنرل سکریٹری افتخار علی بزمی نے اس سلسلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ قصبہ میں اسکولی بچوں کو پیچ سڑک پر بسوں میں بٹھانے کا سلسلہ کسی بڑے حادثے کو دعوت دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر جلد اس سلسلے پر قدغن نہ لگائی گئی تو کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خواہش میں سرکاری اسکولوں کے بجائے نجی تعلیمی اداروں میں اپنے بچوں کو داخل کرواتے ہیں لیکن یہ نجی ادارے موٹی موٹی رقومات حاصل کرنے کے بعد ان بچوں کی زندگیوں کو خطرے میںڈال دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناخاں والی سڑک پر ہر روز اسکولی بسو

جنگلات کے تحفظ پر بیداری پروگرام

نوشہرہ //محکمہ جنگلات نوشہرہ کی جانب سے رینج دفتر میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیاگیاجس میں جنگلات میں رونماہونے والی آگ کی وارداتوں پر قابو پانے کی جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے صوبہ جموںکے چیف کنزرویٹر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ریاست کے ساٹھ فیصد جنگلات ہیں اور ان میں سے سب سے زیادہ جنگل نوشہرہ میں واقع ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کو بچانے کیلئے ہر سیاسی پارٹی کے لیڈروں کو بھی آگے آناہوگا ۔ انہوں نے سرکاری دفاتر ، سکولوں ، آنگن واڑی مراکز، میونسپل کمیٹی کے دفاترسمیت کئی سرکاری دفتروں میں شجرکاری کرنے کے عوام سے اپیل کی ۔اس دوران ڈی ایف او چندر شیکھر نے کہاکہ جنگلات میں ہر سال لگنے والی آگ سے جو نقصان ہوتاہے اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔   

تحصیل کمپلیکس منڈی کے بیت الخلاء میں گندگی کے ڈھیر

منڈی//پورے ملک کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں جہاں سوچھ بھارت مشن کے تحت سکولوں ،کالجوں اور دوسری جگہوں پر صفائی ستھرائی کو عام کیا جا رہا ہے وہیں تحصیل منڈی میں یہ مشن ایک مذاق بن کر رہ گیاہے جس کی مثال تحصیل کمپلیکس منڈی کے بیت الخلاء ہیں جہاں گندگی ہی گندگی پڑی ہے ۔بیت الخلاء کے اندر موجود گندگی سے نکلنے والی عفونت ہر ایک کو بے ہوش کئے جارہی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کمپلیکس میں تحصیل کے سبھی افسران کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ کام کاج کے سلسلے میں آتے ہیں جنہیں انہی بیت الخلائوں کاسامنارہتاہے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ افسران کو بھی بیت الخلائوں کو اسی حالت میں دیکھناپڑتاہے لیکن کسی کی طرف سے ان کی صفائی کروانے کی زحمت گوارہ نہیں کی جارہی۔  

مینڈھر میں غیر قانونی پارکنگ کیخلا ف پہلی مرتبہ کرین کا استعمال

مینڈھر//مینڈھر میں ٹریفک پولیس نے پہلی بار پولیس کے ہمراہ ناجائز طور پر سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو کرین کے ذریعے اٹھا کر تھانہ پہنچایا۔سنیچر کے روز ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5500 روپے جرمانہ عائد کیا اور چار گاڑیوں کوضبط بھی کیاگیاجبکہ کئی نجی گاڑیوں کو کرین کے ذریعہ اٹھا کر پولیس تھانہ منتقل کیاگیا ۔گزشتہ دنوں ایس ایس ٹریفک کے دورے کے دوران لوگوں نے ان سے اپیل کی تھی کہ مینڈھر قصبہ میںٹریفک کی خستہ حالت میں سدھار لایاجائے اور ناجائز طور پر  پارک کی ہوئی گاڑیوں کو یہاں سے ہٹایاجائے جس پر مینڈھر میں ایک کرین بھیجنے کا حکم دیا گیاجس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس اور ٹریفک حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلی مرتبہ سنجیدگی سے کوئی کام شروع ہواہے ۔

مزید خبرں

مزید کائونٹر کھولنے پر  ڈپٹی کمشنر کی سراہنا تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کی غیر سرکاری تنظیموں نے ضلع ہسپتال راجوری میں مریضوں کی سہولت کے لئے مزید کونٹر کھولنے پر ڈی سی راجوری کی ستائش کی ہے۔ جمعہ کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے ضلع ہسپتال راجوری میں مریضو ں کو در پیش مسائل کو جاننے کے لئے صبح دس بجے کے اچانک دورہ کیا اور ایک عام آدمی کی حیثیت سے رجسٹریشن سلپ کے لئے لمبی قطار میں کھڑے ہو گئے۔ انہوں نے ضلع ہسپتال راجوری میں ڈاکٹروں کو طبی معائنہ کرانے کے لئے وصول کی جانے والی رجسٹریشن سلپ کے دوران درپیش مشکلات کو اپنی آنکھوںسے دیکھاجسکے پیش نظر سنیچر کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے دوران مزید دو کونٹر قائم کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ ڈی سی راجوری کے اس اقدام کی مغل روڈ جوائنٹ ایکشن کمیٹی تھنہ منڈی کے قائم مقام چیئرمین الحاج عبدالر