تازہ ترین

راجوری اور پونچھ میں حد متارکہ پر کشیدگی

راجوری +منجاکوٹ +مینڈھر //راجوری اور پونچھ میں حد متارکہ پر ہندوپاک افواج کے درمیان شدید کشیدگی پائی جارہی ہے اور مختلف سیکٹروں میں آر پار فائرنگ اور گولہ باری کا تازہ سلسلہ شروع ہوگیاہے جس سے نہ صرف متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں بلکہ مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 9بج کر30منٹ پر راجوری کے ترکنڈی اور بھمبر گلی میں شلنگ کا سلسلہ شروع ہو ااوراس دوران 120ایم ایم کے مارٹر گولے داغے گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ان دونوں سیکٹروں میں چار گھنٹے تک فائرنگ اور گولہ باری ہوتی رہی جس دوران پاکستانی فوج کی طرف سے بھارتی فوج کی چوکیوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایاگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ نائیکہ پنج گرائیں، ترکنڈی، پریالی، کھوڑی ناڑ، راجدھانی اور لمبی باری علاقے اس بھاری شلنگ کی زد میں آئے ۔ایک افسر نے بتایاکہ صرف لمبی باری علاقے میں 40کے قریب شیل داغے گئے اور

شاعر کشمیرمہجور کی برسی پرکوئی تقریب منعقد نہیں ہو سکی

سرینگر//شاعر کشمیر پیر زادہ غلام احمد مہجور کی68ویں برسی پر کورونا وائرس کے پیش کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہو سکی تاہم شعراء ، ادبائ، اداکاروں اور قلمکاروں نے سماجی نیٹ ورک پرمرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سلسلے میں جموںو کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا جس میں کئی ادباء ، ادب نوازوں اور اداکاروں نے گھر بیٹھے ہی ویڈیو پیغامات کے ذریعے شاعر کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر مہجور کے آبائی ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے شعراء اور ادباء نے بھی شاعر کشمیر کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اُدھر دیگر کئی ادبی تنظیموں نے سو شل میڈیا کے ذریعے ہی شاعر کشمیر کو خراج عقیدت ادا کیا۔اس دوران نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے شاعر کشمیرپیرزادہ غلام احمد مہجور کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا مرحوم نے اپنی شاعری کے ذریعے قابل قد

ڈوڈہ میں 12افراد کے نمونے منفی آئے | راجوری سے 17نمونے حاصل،مزید22 منفی

راجوری+ڈوڈہ //راجوری ضلع سے بدھ کے روز 17نئے نمونے حاصل کئے گئے جبکہ 22اور رپورٹیں منفی آئی ہیں ۔وہیںڈوڈہ ضلع کے 12مزید ایسے افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے جن کو مشتبہ مریضوں کے طور پر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز میں رکھاگیاتھا۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع راجوری میں اب تک 205نمونے حاصل کئے گئے ہیں جن میں سے 3مثبت آئے ہیں جبکہ بدھ کے روز 17نمونے حاصل کئے گئے اور22کی رپورٹیں منفی آئیں ۔ابھی ضلع میں 36رپورٹوں کے نتائج کا انتظار کیاجارہاہے ۔وہیں پونچھ ضلع سے کوئی نیا نمونہ حاصل نہیں کیاگیا ۔دریں اثنا ضلع ڈوڈہ میں بارہ نمونے منفی آئے ہیں ۔مشتبہ افرادکے نمونے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں روانہ کئے گئے تھے جہاں سے بدھ کو ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی۔ضلع انتظامیہ کو جونہی ان افراد کے بارے میں جانکاری ملی کہ ان کا رابطہ مثبت رپورٹ والے لوگوں کے ساتھ رہا ہے تواس کے فور

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں نیا داخلہ عمل شروع،آن لائن درخواستیں طلب

سرینگر//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے انڈر گریجویٹ اور دیگر پیشہ ورانہ کورسز کیلئے نیا داخلہ عمل کو شروع کرتے ہوئے اہل اُمیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اہل اُمیدواروں سے کہا ہے کہ وہ مختلف کورسز کیلئے2020-21سیشن کیلئے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ یونیورسٹی نے جن شعبہ جات کیلئے اہل اُمیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں اُن میں پی جی/یو جی/بی ٹیک/اور ڈپلوما کورسز شامل ہیں۔اس سلسلے میں یونیورسٹی نے باضابطہ ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمیدوار اپنی درخواستیںhttp://www.bgsbu.ac.in  پر جمع کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فون نمبرات7780927045 اور7006321557پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔  

سلنڈروں سے لدا ٹرک کھائی میں جاگرا

راجوری //راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں رسوئی گیس سلنڈروں سے بھرا ہو اایک ٹرک گہری کھائی میں جاگراتاہم اس دوران اس کا ڈرائیورمحفوظ رہا ۔ٹرک زیر نمبر جموں سے پونچھ جاتے ہوئے نیالی منجاکوٹ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور گہری کھائی میں جاگرا ۔اس حادثے میں ڈرائیور بال بال بچ گیا جبکہ ٹرک پوری طرح سے تباہ ہوگیا۔دریں اثناء انتظامیہ نے ٹرک کوکھائی سے اٹھاکرلانے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔  

جھولاجھولنے کے دوران دوشیزہ درخت سے لٹک کر لقمہ اجل

راجوری //راجوری کے گردن بالا علاقے میں ایک کمسن بچی جھولا جھولنے کے دوران درخت سے لٹک کر لقمہ اجل بن گئی ۔15سالہ طاہرہ کوثر دختر محمد رزاق ساکن گردن بالا نے ایک رسے کو درخت کے ساتھ باندھ کر جھولا جھولنا شروع کیا جس دوران اس کا گلا اسی رسے میں پھنس گیا اور وہ درخت سے لٹک کر لقمہ اجل بن گئی ۔ بعد میں راہ چلتے ہوئے کسی شخص نے اسے لٹکے ہوئے دیکھاجس کی اطلاع ملنے پر گائوں والے بھی جمع ہوگئے جبکہ پولیس ٹیم بھی موقعہ پر پہنچی اور اسے مردہ پایاگیا۔ کمسن بچی کی نعش کو قانونی لوازمات ادا کرنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپرد کردیاگیا ۔    

مینڈھر کے منکوٹ سیکٹر میں گولہ باری | فوج نے مزید کئی مارٹرشیل ناکارہ بنائے

مینڈھر //مینڈھر کے منکوٹ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان پیر کے روز بھی فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔دفاعی ذرائع کے مطابق اس دوران منکوٹ اور کرشنا گھاٹی میں واقع بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستانی فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا بھرپور جوا ب دیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ فائرنگ اور گولہ باری شام پانچ بجے شروع ہوئی جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی ۔ذرائع کے مطابق دو درجن کے قریب بھارتی چوکیاں شیلنگ کی زدمیں ہیںاور بھارتی فوج بھی جوابی کارروائی کررہی ہے ۔دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیوندر آنند نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کی اورچھوٹے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کا بھارتی فو ج بھرپور جواب دے رہی ہے۔دریں اثناء فوج کی طرف سے بالاکوٹ میں مزیدکچھ مارٹر شیل کو ناکارہ

کوٹرنکہ کے کنڈی علاقے میں سینکڑوں کنال اراضی کھسک گئی

کوٹرنکہ //سب ضلع کوٹرنکہ کے اپر کنڈی راج دیرا کے مقام پر سینکڑوں کنال اراضی کھسکنے سے پسی کی شکل اختیار کر گی جسکی زد میں آکر دو مکانات تباہ ہوگئے ہیں جبکہ مزید پچاس گھروں کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔اس پسی سے کنڈی موڑا چودہ کلو میٹر سڑک کا دوسو میٹر سے زائد حصہ تباہ ہوگیاہے اورانس پروجیکٹ کی پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچاہے۔تباہ ہونے والے مکانات سائیں خان ولد وزیر علی ساکنہ کنڈی و انور حسین ولد سائیں خان کے ہیں۔انچارج تحصیلدار کوٹرنکہ سید ساحل علی نے و ایس ایچ او نے موقعہ پر پہنچ کر  معائنہ کیا۔اس سے مقامی ا?بادی میں انتہائی خوف و ڈر کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔تحصیلدار نے وہاں کی حالت کو دیکھ کر گیارہ کنبوں کوہائر سکینڈری سکول کنڈی  و محکمہ سیاحت کی عمارت کنڈی و پنچایت گھر کنڈی میں رہنے کو کہا۔ انچارج تحصیلدار نے کشمیر عظمی ٰکو بتایا کہ جو لوگ گھر سے بے گھر ہوئے ہیں،انہیں راشن ک

اقامتی قانون کے خلاف ریمارکس | پی ایچ ای ٹریڈیونین لیڈر ملازمت سے معطل

راجوری //اقامتی قانون کے خلاف سوشل میڈیا پر ریمارکس دینے پر محکمہ پی ایچ ای نے ٹریڈ یونین لیڈر کو معطل کردیاہے ۔معطلی کا حکم ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پی ایچ ای راجوری کی طرف سے جاری کیاگیاہے جس میں یہ بتایاگیاہے کہ محکمہ میں اسسٹنٹ لائن مین کے طور پر کام کررہے طاہر احمد شال نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ شائع کی جبکہ وہ محکمہ کا مستقل ملازم ہے ۔طاہر شال کی طرف سے اپنی پوسٹ میں لکھاگیاتھا’’کیا ڈومیسائل قانون الطاف بخاری اوران کے ٹیم ممبران کیلئے اپریل فول ہے‘‘۔حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ مذکورہ ملازم نے حکومت کی طرف سے وقت بروقت جاری ہونے والے احکامات کی خلاف ورزی کی اور سیول سروسز قوانین کی پاسداری بھی نہیں کی ۔حکمنامہ کے مطابق طاہر شال نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جس بناپر اسے معطل کیاجاتاہے اور اس معاملے میں تحقیقات کی جائے گی ۔معطل شدہ ملازم کو ایگزیکٹو انجی

حد متارکہ پر فائرنگ وگولہ باری | مینڈھر میں مارٹر شیل ناکارہ بنایاگیا

مینڈھر//راجوری اور پونچھ کے مختلف سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے مابین فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیںالبتہ سرحدی عوام میں شدید خوف پایاجارہاہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایاکہ اتوار کی صبح پاکستانی فوج کی طرف سے مینڈھر کے منکوٹ علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری شروع کردی گئی جس کا بھارتی فوج نے بھی موثر جواب دیا ۔فائرنگ اورگولہ باری کا یہ سلسلہ لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیاتاہم کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھر اتوار کی شام مینڈھر کے بالاکوٹ اور راجوری کے منجاکوٹ و نوشہرہ سیکٹروں میں شدید فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ شروع ہواجو تادم تحریر جاری تھا۔دریں اثناء مینڈھر کے سرحدی علاقے گھانی میں فوج نے ایک مارٹر شیل کوناکارہ بنایا ۔ذرائع نے بتایاکہ حالیہ آر پار فائرنگ اور گولہ باری کے دوران

بالاکوٹ پونچھ جنگلات میں آگ | سینکڑوں درخت جل گئے

سرینگر//سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ جنگلات میں ہولناک آگ سے بیسیوں درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ۔ سی این آئی  کے مطابق سنیچروار کی صبح پونچھ کے بالاکوٹ جنگلات میں اچانک آگ نمودار ہو ئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔   ۔ ہولناک آگ کی اس واردات میںبیسیوں درخت جل کر خاکستر ہوئے ۔ اگرچہ آگ پر قابو پانے کیلئے کارورائی شروع کی گئی تاہم گھنے جنگلات ہونے کے باعث آگ دور دور تک پھیل چکی تھی اور جنگلات میں موجود درختوں کو کافی نقصان پہنچا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کیلئے کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکے اہلکار مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے ۔   

راجوری پونچھ میں 26نمونے منفی

راجوری //ضلع راجوری میں مزید 24رپورٹ منفی آئی ہیں جبکہ پونچھ میں بھی 2نمونے منفی آئے ہیں۔متعلقہ حکام نے بتایاکہ سنیچر کو 24مزید رپورٹوں کے نتائج موصول ہوئے جو سب منفی آئی ہیں ۔یہ ساری رپورٹ منجاکوٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہیں جہاں سے 3افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں ۔قبل ازیں جمعہ کے روز 14رپورٹیں منفی آئی تھیں ۔اسی طرح سے ضلع پونچھ میں بھی 2مزید رپورٹیں موصول ہوئیں جو منفی ہیں۔ اس سرحدی ضلع میں اب تک تمام رپورٹیں منفی ہی آئی ہیں اور 8نمونوں کے نتائج کا انتظار کیاجارہاہے ۔ایک افسر نے بتایاکہ سنیچر کو دو مزید رپورٹیں موصول ہوئیں اور اب تک 8افراد کے نمونے منفی ہی آئے ہیں ۔دریں اثناء ضلع راجوری سے مزید 27نمونے حاصل کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک حاصل شدہ کل نمونوں کی تعداد146ہوگئی ہے جن میں سے 83کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔ایک افسر نے بتایاکہ ضلع بھرسے 27نئے نمونے

پونچھ میں گولہ باری،2 اہلکار زخمی

جموں/یو این آئی/ دنیا بھر میں جاری کورنا وائرس کے قہر کے بیچ بھی ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ یا گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے بالا کوٹ علاقے میں ایل او سی پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان جمعرات کی صبح گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔سرکاری طور پر بتایا گیا کہ پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے جمعرات کی صبح ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی جس کے نتیجے میں وہاں تعینات فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔زخمی فوجی اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیدار ستپال اور حوالدار دھرم پال کے بطور ہوئی ہے جو 14 پنجاب رجمنٹ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی اہلکاروں کو راجوری میں واقع فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

منڈی کے 2 افراد ہماچل سے سائیکلوں پرگھر پہنچے

منڈی// ملک میں 21 روزہ لاک ڈائون کی وجہ سے تحصیل منڈی کے علاقہ چکھڑی کے 2مزدور پیشہ افراد کوہماچل سے منڈی تک کا500 کلو میٹر سفر سائیکلوں کے ذریعہ طے کرناپڑا ۔واضح رہے کہ ضلع پونچھ کے کئی لوگ معاش کی تلاش میں بیرون جموں وکشمیر محنت مزدوری کیلئے روانہ ہوتے ہیں تاہم لاک ڈائون کی وجہ سے ان افراد کو شدید مشکلات کاسامناہے ۔ان میں سے کچھ مزدوربیرون جموں و کشمیر درماندہ ہیں تو کچھ پیدل محو سفر ہیں ۔منڈی کے چکھڑی علاقہ سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد اور شبیر احمد نے لاک ڈائون ہونے پر ہمت نہیں ہاری اور ہماچل پردیش سے سائیکلوں پرسوار ہوکر 500 کلو میٹر کا سفر مسلسل 5روزمیںطے کیا ۔ان دونوں نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ملک بھر میں لاک ڈائون کے باعث ہماچل میں ان کی مشکلات بڑھ گئی تھیں اور گاڑی نہ ملنے پر انہوںنے پانچ رو ز قبل بذریعہ سائیکل سفر کا آغاز کیا اور بالآخر اپنے گھر پہنچنے میں کام

موت کا ڈرامہ رچا کر گھر پہنچنا مہنگا پڑا | پونچھ میں چار افراد گرفتار،معاملے کی تحقیقات شروع

 سرینگر// پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک شخص نے موت کا ڈرامہ رچاکردیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ گھر پہنچنے میں کامیابی حاصل کی لیکن کچھ وقت بعد ہی چاروںپولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ کورونا وائرس بچائو لاک ڈائون کے دوران سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے جموں سے گھر پہنچنے کیلئے ایک ساتھی کی موت کا ڈرامہ رچایا  ۔حکیم دین نامی شہری نے گورنمنٹ میڈیکل کالیج جموں سے اپنے  ایک ساتھی  کی موت  کا  سرٹیفکیٹ  حاصل  کرنے کے بعد ایمبولینس نمبر (PB02CQ-6663) بھی حاصل کی اور وہ اپنے تین ساتھیوں سمیت منزل کے قریب بھی پہنچ گیا، جہاں پولیس کی ایک ٹیم نے ایمبو لینس کو روک کر فوت شدہ شخص کو زندہ حالت میں پاکر تینوں کو گرفتار کرلیا ۔ میڈیکل کالیج سے تین افراد کو نکالنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتارکرنے کے بعد چاروں کو قرنطینہ کے لئے بھیجا گیاہے ۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے

منجاکوٹ راجوری کے 5دیہات ’ریڈ زون ‘ قرار

سرینگر// صوبہ جموں کے راجوری ضلع کے منجاکوٹ تحصیل میں 3کورونا وائرس معاملات کی تصدیق کے بعد انتظامیہ نے راجوری کے 5دیہات کو ’ریڈزون ‘‘ قرار دیا ہے۔ منجاکوٹ کے 5 دیہات کو ہفتے کے روز ریڈ زون اور اس کے آس پاس کے دیہات کو ’بفرزون‘ قرار دیا گیا ہے۔عہدیداروں نے راجوری کے ضلعی ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ کے جاری کردہ ایک حکم کے حوالے سے بتایا کہ جن دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ، میں سرولا ، دہردھارہ ، منگل نار ، گمبیر مغلن اور کوٹلی شامل ہیں۔منجاکوٹ راجوری سے تعلق رکھنے والے3افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے یہاں کورونا کے مزید کیسز ہونگے کیونکہ متاثرین نے کئی دیگر افراد کو وائرس میں مبتلاء کیا ہوگا ۔آرڈر میں بتایا کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے بچانے کیلئے یہ اقدامات کرنا ناگزیر بن گیا ہے ۔ان دیہات سے کوئی بھی شخص نہ تو باہر جاس

پونچھ سیکٹرمیں آر پار گولہ باری سے خوف و دہشت

 سرینگر//پاکستان نے پونچھ کے مینڈھرسیکٹر میںحدمتارکہ پر بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا نے کے علاوہ کئی دیہات پر بھی مارٹرشل گرآئے۔بھارتی افواج نے پاکستان کی گولہ باری کا معقول جواب دیا۔دفاعی ترجمان کے مطابق پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حدمتارکہ پر پاکستانی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بناکرزوردار گولہ باری کی ،جو تین گھنٹوں تک جاری رہی،جس دوران کئی مارٹر گولے شہری آبادی والے علاقوں میں سماعت شکن دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔دفاعی ترجمان کے حوالے سے سی این ایس نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کافوج نے معقول جواب دیا،تاہم اس گولہ باری سے کسی قسم کاکوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے فوجی چوکیوں کے علاوہ نصف درجن دیہات کو بھی نشانہ بناکر بلا جوازگولہ باری کی۔  

منجاکوٹ تحصیل کو سیل کردیاگیا

راجوری //راجوری کی تحصیل منجاکوٹ کو ہر طرف سے سیل کردیاگیاہے اور نہ ہی باہر سے کسی کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت ہے اور نہ ہی اندر سے کوئی باہر جاسکتاہے ۔ یہ اقدام منجاکوٹ تحصیل سے تعلق رکھنے والے معمر شہری کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کے بعد کیاگیاہے جس کے رابطے میں بڑی تعداد میں دیگر لوگ بھی آئے ہیں جنہیں اب ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ ز میں منتقل کیاجارہاہے ۔تحصیل کو سیل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر راجوری محمدنذیر شیخ کی طرف سے ایک حکم جاری کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہے’’انتظامیہ کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے شخص کے رابطے میں آنے والے افراد کی شناخت کرنے کے عمل میں مصروف ہے اس لئے تحصیل کے داخلی اور خارجی راستوں کومکمل طور پر سیل کیاجاتاہے تاکہ متاثرہ شخص کے رابطے میں آنیوالے افراد کی طبی جانچ کی جاسکے ،کیونکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ یہ وائرس کسی دوسرے شخص میں بھی مبتلا ہوا

متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے والے افراد

ڈاکٹر، وکیل اور پنچایتی نمائندگان بھی شامل    راجوری //گزشتہ رو ز کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے منجاکوٹ کے معمر شہری کے رابطے میں نہ صرف ضلع راجوری میںبڑی تعداد میں لوگ آئے بلکہ جموں اور دیگر مقامات کے کچھ لوگ بھی اس کے رابطے میں رہے ہیں ۔متاثرہ شخص جو ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہے ، کے رابطے میں آئے ضلع راجوری کے40افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ دیگرایسے افراد کی شناخت بھی کی جارہی ہے ۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلے میں افرادی قوت اورمشینری کو پوری طرح سے متحرک کیاگیاہے ۔واضح رہے کہ 66سالہ معمر شہری ریٹائرڈ ڈاکٹر ہے جسے جمعرات کی شام کورونا وائرس میں مبتلا پایاگیا۔متاثرہ شخص تبلیغی جماعت سے وابستہ ہے اوراس کے رابطے میں نہ صرف جموں وکشمیر بلکہ بیرون جموں وکشمیر کے لوگ بھی آئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ منجاکوٹ کے شہری کے متاثر ہونے کی اطلاع ملتے ہی الرٹ جاری کردیاگی

ریاسی کے پہاڑوں پر دوسرے روز بھی برفباری

مہور//ضلع ریاسی کے پہاڑوں پر دوسرے روز بھی ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی البتہ بدھ کے شام کو موسم میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔ منگل کی صبح سے ہی ریاسی کے پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہورہی تھیں جس کے بعد بدھ شام سے موسم میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوگیا۔اس دوران ریاسی کے پہاڑوں پر سفید چادر بچھ گئی اورکتاجی،ہون ہنگ،لپری ٹاپ،دیول مرگ،تھائی مرگ،نکن،گڑواس وغیرہ کے پہاڑوں پر تازہ برف گری جس کی وجہ سے یہ پہاڑ سفید دکھائی دے رہے ہیں۔