گورو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے نگر کیرتن کا اہتمام

  پونچھ //ملک کے دیگرحصوں کی طرح پونچھ میں بھی گوروگوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر تقریبات کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔گزشتہ کئی دنوں سے چلے آ رہے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جمعہ کے روز گردوارہ پربندھک کمیٹی کے زیراہتمام گردوارہ سنگھ سبھاسے ایک نگر کرتن روانہ کیا گیا جس میں سکھ مذہب کے ماننے والے ہزاروں لوگوں نے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ گردوارہ سے نکل کر نگر کرتن صدر بازار سے گزرتے ہوئے قلعہ کے راستے بس اڈے پر پہنچا پھر وہاں سے ناخوں والی سڑک سے ہاتھی تھان بازار سے گزرتے ہوئے دوبارہ گردوارا سنگھ سبھا پونچھ میں اختتام پذیر ہوا۔ دوران جلوس نوجوانوں، بچوںاور بزرگوں کی جانب سے گٹکا کھیلا گیا جبکہ تلوار بازی ودیگر کرتب بازی بھی دکھائے گئے جبکہ اس دوران ریاست اور بیرون ریاست سے آئے ہوئے راگی جتھوں نے کیرتن بھی کیا۔دوران جلوس مقررین نے خطاب کرتے ہوئے گرو گوبند سنگھ کی زندگی کے مختلف گوشوں پ

پونچھ کی مسیحی برادری کی سابق کمیٹی تحلیل

  پونچھ//پونچھ کی مسیحی برادری کی تنظیم کرسچن کمیوٹی نے کامسر چرچ میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔اس دوران اجلاس کی صدارت چرچ کے پادری نے کی۔ اجلاس کے دوران سابقہ یونین کی معینہ مدت ختم ہونے پرکمیٹی کوتحلیل کرنے کااعلان کیاگیا۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال کے بعد برادری نے فیصلہ کیا کہ تنظیم کے صدر کے انتخاب  تک فی الحال کارگزار کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ کمیٹی کے کام متاثر نہ ہوں۔اس موقع پر کمیونٹی کی جانب سے مختلف کاموں کے لئے ممبران کا انتخاب کیا گیا جن میں باؤ انیل کمار کو انچارج بنایا گیا جب کہ شنٹو کمار کو فادر نامزد کیا گیا۔واضح رہے کہ کرسچن کمیونٹی کے اس سے قبل ننا گل صدر تھے جنہیں جنہوں نے اپنے عہدے سے معین وقت پورا ہونے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ اگلے کرسمس سے قبل نئی یونین کے انتخابات کرائے جائیں گے۔تاہم اس موقع پر تمام کرسچن برادری

بھوانی نوشہرہ میں بیداری کیمپ کاانعقاد

  نوشہرہ//تحصیل سروس لیگل کمیٹی نوشہرہ کے زیراہتمام سرحدی گائوں بھوانی میں بیداری کیمپ کاانعقاد کیاگیاجس میں سب جج نوشہرہ محترمہ رجنی شرمانے لوگوں کوسرکاری سکیموں کی جانکاری فراہم کی۔اس دوران بیداری کیمپ میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل سروس لیگل کمیٹی نوشہرہ کی چیئرمین وسب جج نوشہرہ رجنی شرمانے کہاکہ آفت سماوی کے مارے ہوئے یتیم وبے سہاراورستائے ہوئے لوگوں کوعدالتوں میں مفت قانونی امداددی جاتی ہے جس کاوہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکارکی طرف سے غریب لوگوں کے لئے مختلف قسم کی سکیمیں تشکیل دی گئی ہے جن کالوگوں کوفائدہ اٹھاناچاہیئے۔اس موقعہ پر سینئروکیل ہائی کورٹ ایڈوکیٹ آدرش شرماسمیت کئی وکلاء نے لوگوں کوسرکارکی طرف سے عدالتوں میں لاگوکی گئی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔  

بدھل میں محکمہ بجلی کی لاپروائی سے لوگ پریشان ،انسانی جان تلف ہونے کاخدشہ

 کوٹرنکہ// سب ضلع کوٹرنکہ کی پنچائیت لور کیول بدھل میں بجلی کے ناقص نظام اورمحکمہ بجلی کے اہلکاران کی غفلت سے لوگوں کودشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ تفصیلات کے مطابق پنچایت لورکیول بدھل جو کہ کوٹرنکہ ہیڈکوارٹر سے چند ہی کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے میں بجلی نظام خستہ حالی کاشکارہے۔اس علاقہ میں وارڈ نمبر 7 کنگوٹا میں ایک بجلی کا ٹرانسفارمر لگا ہواہے جوکہ محکمہ نے لکڑیوں کے سہارے پر کھڑا کیا ہوا ہے اوراگر کہیں تھوڑی سی آندھی چلی تو نہ جانے کتنے لوگوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے ۔یہ ٹرانسفارمر اور کتنے گھر اس کی زد میں آ کر تباہ ہو سکتے ہیں اور یہ سب محکمہ کی لاپرواہی ہے۔ اس ضمن میں مقامی شخص محمد انظر بابا نے کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا محکمہ کے ملازمین کو اس بارے آگاہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر کی خستہ حالت ہے اور وہ گرنے کے دھانے پر ہے کہ اگر تیز برسات ہو یا آندھی چلی تو اس کی زد میں کئی

شیپ فارم بلنوئی پرقابضین سے اراضی بازیاب کرانے کادعویٰ

  مینڈھر//مینڈھر کے سرحدی علاقہ بلنوئی میں سرکار کی طرف سے ہزاروں کنال اراضی پر شیپ فارم بنایا گیا ہے اوراس شیپ فارم پرگردونواح کے متعددلوگوں نے قبضہ کررکھاتھا لیکن انتظامیہ نے قابضین مخالف کارروائی عمل میں لاکرسینکڑوں کنال اراضی بازیاب کرانے کادعویٰ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینڈھر انتظامیہ نے موقعہ پر جا کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیپ فارم بلنوئی کی موجودگی میں سینکڑوں کنال زمین لوگوں سے بازیاب کرائی لیکن اس کاروائی کس قدرکارگرثابت ہوئی یہ وقت ہی بتائے گاکیونکہ اس سے قبل بھی کئی بار زمین لوگوں سے واگزار کروائی گئی لیکن لوگ دوبارہ زمین پر قبضہ کرتے ہیںجس سے متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ چونکہ لوگ متعلقہ محکمہ کے افیسران کے ذریعے زمین کی بازیابی رکوانے کیلئے تحصیل انتظامیہ کے پاس اپنا دعویٰ پیش کرتے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے جمعرات کو ایس ڈ

مختلف سڑک حادثات میں 6 افرادزخمی

 مینڈھر؍؍مینڈھر کے نڑول علاقہ میں ایک ٹا ٹا سو مو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جوسب ضلع ہسپتال مینڈھر میں زیرعلاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق چھو نگا ں علاقہ سے مینڈھر کی طرف آ رہی ایک سوموگاڑی زیر نمبرJK14A0499 جمعہ کی صبح حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد رفیق اور شازیہ کوثر کے طور پر ہوئی ہے ۔حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ موقعہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے فوری طور زخمی مسافروں کو سومو گاڑی سے باہر نکال کر سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔اس سلسلہ میں بلاک میڈیکل افسر مینڈھرڈاکٹر پرویز احمد خان کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی خطرہ سے باہر ہیں۔اس بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سو مو گاڑی تیز رفتاری سے آ رہی تھی جس پر ڈارئیور کنٹرول نہیں کر پا یا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آ گیا ۔البتہ مینڈھر پولیس

مزید خبریں

ریونیو کمپلیکس تھنہ منڈی کی تعمیر کاوعدہ پوراکرنے کامطالبہ   لوگوں نے ڈی سی راجوری کو وعدے کی یاددہانی کرائی  طارق شال    تھنہ منڈی/ تھنہ منڈی کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کوان کے وعدے کی یاددہانی کراتے ہوئے مانگ کی ہے کہ وہ ریونیو کمپلیکس کی تعمیر کے وعدے کوعملی جامہ پہنائیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال 28 اکتوبر کو تھنہ منڈی میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی طرف سے عوامی دربار کااہتمام کیا گیا تھا جس میں تھنہ منڈی کے معززین نے ریو نیو کمپلیکس تھنہ منڈی کی خستہ حالت کے بارے میں مفصل جانکاری دیتے ہوئے کہاتھا کہ یہ عمارت سال 1984 میں تعمیر کی گئی ہے۔ جس میں نصف درجن سے زائد سرکاری دفاتر کام کرتے ہیں۔ اس کمپلیکس میں ہرروز سینکڑوں کی تعداد میں سائیلان کا آنا جانا ہوتا ہے۔ معززین کا کہنا تھا کہ یہ عمارت اتنی بوسیدہ ہوچکی ہے کہ جس میں بارش کا سا

تازہ ترین