تازہ ترین

جنگجوئوں کو کورپٹ افراد کو مارڈالنے کی صلاح کا ریمارک رشوت کیخلاف غصے کا اظہار تھا: گورنر ملک

سرینگر/ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے سوموار کواپنے اُس ریمارک پر افسوس کا اظہار کیا جس میں اُنہوں نے جنگجوئوں کو کورپٹ افراد کو مارنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا بیان اصل میں رشوت کیخلاف اُن کے غصے کا اظہار تھا۔ گورنر ملک نے تاہم اس بات کا اعتراف کیا کہ اُنہیں ریاست کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ یاد رہے کہ گورنر ملک نے گذشتہ روز جنگجوئوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ''بے گناہوں'' کو مارنے کے بجائے اُن افراد کو ماریں جنہوں نے کشمیر کو ''لوٹا'' ہے۔ گورنر ملک کے اس بیان کو سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبد اللہ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے گورنرملک کے مذکورہ بیان کیخلاف ایک زور دار ٹویٹ کیا تھا۔ گورنر ملک نے عمر کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہیں ''سیاسی طفل

راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ، فوجی اہلکار ہلاک

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے آج صبح سندربنی سیکٹر میں'' کسی اشتعال کے بغیر'' بھارتی چوکیوں کو گولیوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ اس فائرنگ کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ فوجی ترجمان نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی فوج پاکستانی فائرنگ کا ''مؤثر'' جواب دے رہی ہے۔    

کشتوار میں پی ڈی پی کا مظاہرہ، احتجاجی گرفتاریاں پیش کرنے کی دھمکی

سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی)  کے کارکنوں نے کشتوار میں سوموار کو اپنے ایم ایل سی ، فردوس ٹاک پر کیس درج کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ٹاک کیخلاف درج کیس واپس نہیں لیا گیا تو وہ احتجاجی طور گرفتاریاں پیش کریں گے۔ پی ڈی پی کے بیسیوں کارکنوں نے پولیس سٹیشن کشتوار کے باہر جمع ہوکر مظاہرہ کیا اور انتظامیہ پر الزام عاید کیا کہ وہ ایک خاص سیاسی پارٹی کے دبائو میں آکر کام ررہی ہے۔ مظاہرین نے ٹاک کیخلاف دائر کیس واپس لینے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ اجتماعی گرفتاریاں پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ اس ماہ کی20تاریخ کو پولیس نے ٹاک کیخلاف''اشتعال انگیز''تقریر کرنے کی پاداش میں کیس درج کرلیاتھا۔ انہوں نے یہ تقریر کشتوار میں ''دیہی دفاعی کمیٹیوں'' کو مضبوط بنانے کیخلاف احتجاج کرتے

راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولیوں کا تبادلہ

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے آج صبح سندربنی سیکٹر میں'' کسی اشتعال کے بغیر'' بھارتی چوکیوں کو گولیوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی فوج پاکستانی فائرنگ کا ''مؤثر'' جواب دے رہی ہے۔  

محبوس سرجان برکاتی کے رشتہ داروں کا شوپیان میں احتجاج، رہائی کا مطالبہ

سرینگر/سرجان برکاتی کے گھروالوں اور قریبی رشتہ داروں نے سوموار کو جنوبی ضلع شوپیان میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اُس کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔ سرجان ساکنہ ربن کو2016میں گرفتار کیا گیا اور فی الوقت وہ جموں کے ایک جیل میں ایام اسیری کاٹ رہا ہے۔ سرجان کے احتجاجی گھروالے اور قریبی رشتہ دار، جو پلے کارڈ اٹھائے تھے، نے شوپیان کی جامع مسجد کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ وہ حکام سے مطالبہ کررہے تھے کہ سرجان کو فوری طور رہا کیا جائے۔  

امرناتھ گپھا میں21دن کے دوران2.70لاکھ یاتریوں کے درشن

سرینگر/حکام نے سوموار کو بتایا کہ کم و بیش پونے تین لاکھ یاتریوں نے اس سال کی امرناتھ یاترا کے پہلے21روز کے دوران گپھا میں شیو لنگم کے درشن کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہی مزید3,178یاتری جموں سے وادی کی طرف روانہ ہوگئے۔ امرناتھ شرائن بورڈ حکام کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران اب تک پہلے 21ایام میں کل ملاکر2,72,004یاتریوں نے گپھا میں جاکر شیو لنگم کے درشن کئے ہیں۔ اس دوران پولیس کے مطابق آج جموں سے 3,178 یاتری وادی کشمیر کی طرف روانہ ہوگئے جن میں1,455بال تل جبکہ3,178پہلگام کے راستے گپھا کا سفر کریں گے۔ اس سال امرناتھ یاترا کا اختتام15اگست کو ہوگا۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں لڑکی کی لٹکتی لاش بر آمد

 سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں ایک18سالہ لڑکی کو اُس کے گھر کے اندر مردہ پایا گیا۔ یہ واقعہ گذشتہ رات دیر گئے پیش آیا اور بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ لڑکی نے خود کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کرالہ ٹینگ کی لڑکی کی لٹکتی لاش اُس کے گھر سے بر آمد کی گئی۔