تازہ ترین

بارہمولہ میں شہری کے قتل میں ملوث 2افراد گرفتار: پولیس

 سرینگر /پولیس نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر میں بارہمولہ پولیس نے ایک دکاندار، سمیر احمد آہنگر کے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت عاقب بشیر اور عاقب شالہ کے طور کی ہے ۔ پولیس بیان کے مطابق 30جون شام 8بجکر 45منٹ پر جنگجوئوں نے آزاد گنج بارہ مولہ میں 28سالہ دکاندار سمیر یوسف آہنگر پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا، اگر چہ اسے فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔  پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 112/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس بیان کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی خاطر اے ایس پی بارہ مولہ کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ چنانچہ دوران تحقیقات پولیس

وسطی کشمیر میں دریائے جہلم سے عدم شناخت لاش بر آمد

 سرینگر /وسطی ضلع گاندربل کے ڈار محلہ علاقے میں منگل کودریائے جہلم سے پولیس نے ایک شخص کی عدم شناخت لاش برآمد کی ہے۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ متوفی نے کالے رنگ کا اپر اور سبز قمیض پہن رکھی ہے ۔ پولیس کے مطابق نعش کو پولیس کنٹرول روم کشمیر کے مردہ خانے میں شناخت کی خاطر رکھا گیا ہے۔  پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ 174سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ اگر کسی کو بھی اس عدم شناخت لاش کی پہچان کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس پوسٹ شادی پورہ گاندربل یا پھر پولیس کنٹرول روم کشمیر کے ٹول فری نمبر 100پر رابط قائم کرسکتا ہے۔  

گاندربل میں نقب زنی کا معمہ حل، دو سارق گرفتار:پولیس

 سرینگر /پولیس کی طرف سے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گاندربل ضلع میں پولیس اسٹیشن صفا پورہ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دو افرادغیر قانونی طورپر پائپیں چرانے کی نیت سے واٹر پمپ اسٹیشن میں داخل ہو ئے ہیں۔ بیان کے مطابق چنانچہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری طورپر کارروائی کرکے دو افراد،جن کی شناخت منظور احمد گورو ولد عبدالعزیز اور عارف احمد گورو ولد بشیر احمد ساکنان نانرا سمبل کے بطور ہوئی ہے، کو رنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلاہے کہ مذکورہ افراد واٹر پمپ اسٹیشن کے اندر گھسنے میں کامیاب ہوئے تھے اوران سے وہ واٹر پائپیں بھی برآمد ہوئیں جو انہوں نے چرا لیں تھیں۔تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں چوری کی اس واردات میں براہ راست ملوث ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 09/2019کے تحت کی

ضلع بانڈی پورہ میں احتجاجی دھرنوں پر پابندی عاید

سرینگر/بانڈی پورہ کی ضلع انتظامیہ نے منگل کو سڑکوں پر احتجاجی دھرنا دینے پر پابندی عاید کی ہے۔ یہ پابندیاں دفعہ 144کے تحت عاید کی گئی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہمیشہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متحرک رہتی ہے اور اُن کے معاملات سننے کیلئے تیار ہوتی ہے لیکن بعض ''شرپسند عناصر'' معمولی معاملات پر سڑکیں بلاک کرتے ہیں۔    

پلوامہ کے نوجوان نے عسکریت ترک کی :پولیس

سرینگر/پولیس نے منگل کو بتایا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے ایک جنگجو نے عسکریت ترک کرکے عام زندگی گذرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع پلوامہ کے ایک جنگجو نے عسکریت کی راہ چھوڑ کر عام زندگی جینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس نے تاہم مذکورہ جنگجو کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔  

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی،ہلاکتوں کی اطلاعات

سرینگر/پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر بادل پھٹنے اور طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال نے بھاری  تباہی مچا دی ہے اور اسکے نتیجے میں ہلاکتوں  کا  خدشہ  ظاہر  کیا  جاتا  ہے۔  ۔پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر آباد سے 60 کلو میٹر دور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے علاقے لیسوا میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں خوفناک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور موبائل و انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی ہیں۔ سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آکر 2 مساجد اور ڈیڑھ درجن سے زائد مکانات بہہ گئے اور24 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں بچائو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔  

سرینگر میں دلی پولیس کی کارروائی،مشتبہ جیش جنگجو گرفتار

سرینگر/دلی پولیس کی سپیشل سیل نے منگل کوسرینگرمیں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جیش محمد نامی تنظیم سے وابستہ ایک مشتبہ جنگجو کو گرفتار کرلیا۔ جموں کشمیرپولیس ذرائع نے گرفتار شدہ کی شناخت بصیر احمد کے طور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کے سر پر دو لاکھ روپے کا انعام تھا۔