سرینگر میں 4منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ نشیلی اشیاء ضبط :پولیس

سرینگر / پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرینگر میں چار منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد نوہٹہ پولیس نے عبدالاحد شیخ ، محمد رفیق شیخ ، محمد یوسف شیخ اور مسما فہمیدہ ساکنانِ تجگری محلہ نوہٹہ نامی چار منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے 350گرام چرس برآمد کرکے تحویل میں لیا گیا ہے۔  پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 32/2019کے تحت نوہٹہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔    

مغل روڑ پر سڑک حادثے میں9لڑکیوں سمیت11جاں بحق،5زخمی

سرینگر/تاریخی مغل روڑ پر جمعرات کو سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں 9لڑکیوں سمیت11افراد جاں بحق جبکہ5زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع شوپیان میں پیر کی گلی نامی علاقے کے لال غلام مقام پر اُس وقت پیش آیا جب پونچھ سے دبجن کی طرف آنے والی ایک ٹیمپو ٹرائولر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں11 افراد جاں بحق اور5زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاڑی میں پونچھ میں قائم ایک پرائیویٹ کمپیوٹر سینٹر سے وابستہ طالبان علم سوار تھے اور وہ سیر سپاٹے کیلئے دبجن جارہے تھے جب اُن کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ مذکورہ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت خراب ہے۔ مقامی  ذرائع  کے  مطابق  بیت  المال  رحمت  اللعالمین   (ص)  سوس

تاریخی مغل روڑ پر دلدوز سڑک حادثہ،4جاں بحق،10زخمی

سرینگر/تاریخی مغل روڑ پر جمعرات کو سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ10زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع شوپیان میں پیر کی گلی نامی علاقے کے لال غلام مقام پر اُس وقت پیش آیا جب پونچھ سے شوپیان کی طرف آنے والی ایک ٹیمپو ٹرائولر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں چار افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ وہوسکتا ہے کیونکہ مذکورہ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت خراب ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے چھ کو ضلع اسپتال شوپیان سے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔  

بارہمولہ ضلع میں کنویں میں گر کر شہری جاں بحق، تین زخمی

سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعرات کو ایک گہرے کنویں میں گرنے کی وجہ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ ضلع کے کھیتنگان نامی گائوں میں ایک ہی گھر کے چار افراد ایک کنواں کھودنے میں مصروف تھے جس کے دوران وہ رسی اچانک ٹوٹ گئی جس کو اُنہوں نے سہارا بنایاتھا۔رسی ٹوٹتے ہی چاروں گہرے کنویں میں جاگرے ۔  مقامی لوگوں نے جلدی سے بچائو کارروائیاں شروع کرتے ہوئے چاروں کوزخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں غلام محمد راتھر ولد عبد الرزاق راتھر نامی زخمی کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ باقی ماندہ تین کی حالت نازک تھی۔ پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا ہے کہ راتھر کی موت کنویں کے اندر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماقی ماندہ تین افراد کی حالت بہتر ہے۔  

جنوبی ضلع کولگام میں پُر اسرار دھماکہ، شہری جاں بحق، دوسرا زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیرمیں ضلع  کولگام  کے چڈر نامی گائوں میں جمعرات کو اُس وقت ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جب ایک رہائشی مکان کے صحن میں ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک مکان کے صحن میں ہونے والے اس دھماکے سے پورا گائوں ہل کر رہ گیا۔ انہوں مے مزید کہا کہ جس مکان کے صحن میں یہ دھماکہ ہوا اُس کے افراد ناکارہ چیزیں (کباڑہ) جمع کرنے کا کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کچھ (کباڑہ) ناکارہ چیزیں خرید کر لائی تھیں جن کے ساتھ چھیڑ خوانی کرتے ہوئے آج یہ دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی زد میں آکر نذر احمد بٹ ولد عبد الخالق بٹ نامی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عباس بٹ ولد رشید بٹ نامی شدید زخمی کو کیموہ اسپتال سے اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس  نے  اس  حادثے  کے  سلسلے  میں  جاری  ایک  بیان 

جنوبی کشمیر کے بجبہارہ علاقے سے جنگجو زخمی حالت میں گرفتار

سرینگر/جنوبی کشمیر کے بجبہارہ علاقے کے سرہامہ نامی گائوں میں جمعرات کی صبح ایک جنگجو کوزخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔یہ وہی علاقہ ہے جہاں گذشتہ شام ایک جنگجو کی لاش پُر اسرار حالت میں پائی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق عارف حسین بٹ ساکنہ فتحپورہ، بجبہارہ نامی جنگجوکی ٹانگ پر ایک گولی لگی تھی اور اُسے زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا ہے۔ اس سے قبل فورسز نے اسی علاقے میں پُر اسرار حالت میں ایک جنگجو کی لاش بر آمد کی جس کی شناخت عادل رحمان داس ساکنہ واگہامہ، بجبہارہ کے طور کی گئی۔ عادل کی ہلاکت کے بارے میں کئی باتیں کہی جارہی ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق وہ لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجوئوںکے ساتھ گروہی تصادم میں مارا گیا ہے جبکہ کئی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ وہ فورسز کی طرف سے بٹھائے گئے ناکے میں مارا گیا ۔ عادل نے گذشتہ برس لشکر میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد اُس نے آئی ایس ج

وزیر داخلہ تعزیت کرنے کرن نگر میں مہلوک ایس ایچ او کے گھر گئے

سرینگر/مرکزی وزیر داخلہ، امت شاہ جمعرات کی صبح کرن نگر ،سرینگر میں ارشید خان نامی اُس پولیس آفیسر کے گھر گئے جو جنوبی قصبہ اننت ناگ میں جنگجوئوں کے ایک حملے میں جاں بحق ہوا تھا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے متاثرہ گھرانے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پرامت شاہ کے ہمراہ اعلیٰ حفاظتی افسران بھی تھے۔ ایس ایچ او،ارشید خان اور پانچ سی آر پی ایف اہلکار12جون کو ،کے پی روڑ اننت ناگ پر جنگجوئوں کے ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔خان  کو زخمی حالت میں علاج کیلئے نئی دلی بھی لیجایا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ وزیر داخلہ گذشتہ روز سے کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔