اننت ناگ معرکے میں فوجی آفیسر، جنگجو جاں بحق: پولیس

سرینگر/پولیس نے سوموار کی شام اپنے ایک بیان میں کہا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ جنگجوجنوبی ضلع اننت ناگ کے بڈورا اچھ بل علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجوئوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیاجسکی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ معرکہ آرائی کے دوران پولیس کے مطابق ایک فوجی آفیسر کیتن شرما گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔ اگر چہ اسے فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تا

آری ہل پلوامہ دھماکے میں6فوجی اہلکار،2شہری زخمی:پولیس

سرینگر/پولیس نے سوموار کی شام ایک بیان میں کہا کہ آری ہل پلوامہ میں فوج کی ایک موبائیل پیٹرولنگ گاڑی دھماکہ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 6اہلکار مضروب ہوگئے جن کی حالت اسپتال میں مستحکم بتائی جارہی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ علاوہ ازیں دھماکہ میں دو عام شہری بھی زخمی ہو گئے جنہیں فورسز اہلکاروں نے فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال پہنچا دیا۔  

پلوامہ میں فوجی گاڑی بارودی دھماکے کی زد میں،9اہلکار زخمی

سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ میں سوموار کو ایک فوجی گاڑی جنگجوئوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق 9اہلکار زخمی ہوگئے۔ یہ  واقعہ  پلوامہ  کے  آری  ہل  نامی  گائوں  میں  پیش  آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق زور دار دھماکے کے بعد فوجی گاڑی پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس سے آس پاس کے گائوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی فوجی اہلکاروں کو فوجی اسپتال سرینگر لایا جارہا ہے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ باقی تفصیلات کا انتظار ہے۔  

وسطی کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے شہری جاں بحق

سرینگر/وسطی کشمیر کے باکورہ گاندربل میں سوموار کوایک 42سالہ شخص آسمانی بجلی گرنے سے لقمہ اجل بن گیا۔  کشمیر عظمی کو ملی تفصیلات کے مطابق گاندربل کے باکورہ علاقے میں محمد یوسف میر ولد عبدلعزیز میر دھان کے کھیت میں کام کررہا تھا۔  اس  دوران وہ   آسمان  سے گرنے  والی  بجلی  کی  زد  میں  آگیا    جس سے اُس کی موت واقع ہوئی۔  اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیول انتظامیہ جائے واردات پر پہنچ گئے۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد نے اس کی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کی موت آسمانی بجلی گرنے سے واقع ہوئی  ہے۔  

سرینگر میں مہلوک پولیس آفیسر کی میت پر گلباری

 سرینگر/رواں ماہ کی12تاریخ کو جنوبی قصبہ اننت ناگ میں ہوئے جنگجویانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے پولیس آفیسر ارشید احمد خان ،جو کہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ،کو خراج عقیدت ادا کرنے کی خاطر سوموار کو پولیس لائنز سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران میت پر گلباری ہوئی ۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اس تقریب میں ریاستی گورنر کے مشیر ، داخلہ سیکریٹری ، پولیس سربراہ اور دوسرے سینئر آفیسران نے شرکت کی ۔  بیان کے مطابق مذکورہ آفیسران نے ترنگے سے لپٹے ارشید احمد کی جسدِ خاکی پر پھول نچھاور کئے اور انہیں شاندارخراج پیش کیا۔ بیان میں بتایاگیا کہ ارشید احمد خان نے اپنے پیچھے والدین ، بیوہ، پانچ سالہ ابوہان خان ، دو سالہ دانم خان اور ایک غیر شادی شدہ بھائی کو چھوڑا ہے۔  

اننت ناگ معرکہ آرائی کے دوران فوجی آفیسر ہلاک، تین زخمی

سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ میں سوموار کوجنگجوئوں کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران ایک فوجی آفیسر ہلاک جبکہ ایک آفیسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ہلاک شدہ آفیسر فوج کا ایک میجر تھا جبکہ زخمی ہونے والے تین اہلکاروں میں بھی ایک میجر شامل ہے۔ یہ معرکہ آرائی ضلع کے اچھہ بل علاقے میں آج صبح سے جاری ہے۔ مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدورا، اکنگام گائوں کو محاصرہ میں لیکر تلاشیاں شروع کیں جس کے دوران معرکہ آرائی پیش آگئی۔ جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین گولیاں چلنے کے نتیجے میں فوج کا ایک میجر جس کی شناخت میجر راہل ورما کے طور ہوئی ہے، کے ساتھ ساتھ دو فوجی اہلکار بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل معرکہ آرائی کی جگہ پر دو لاشیں

اننت ناگ میں معرکہ آرائی کے مقام پر جھڑپیں

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سوموار کو جنگجوئوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین جہاں معرکہ آرائی جاری ہے وہاں آس پاس مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی چل رہی ہیں۔ یہ معرکہ آرائی ضلع کے اچھہ بل علاقے میں آج صبح سے جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے سڑکوں پر آکر فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن ناکام بنانے کی خاطر اہلکاروں پر سنگباری کی جس کے بعد یہاں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس سے قبل ذرائع کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدوورا، اکنگام گائوں کو محاصرہ میں لیکر تلاشیاں شروع کیں جس کے دوران معرکہ آرائی کا واقعہ پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین گولیاں چلنے کے نتیجے میں فوج کا ایک میجر جس کی شناخت میجر راہل ورما کے طور ہوئی ہے، کے ساتھ ساتھ دو فوجی اہلکار بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں دوشیزہ کی خود کُشی

سرینگر/وسطی کشمیر میں سوموار کو گوجر پتی گنڈ ،کنگن نامی علاقے میں ایک دوشیزہ نے زہر کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔  پولیس ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گوجر پتی گنڈ میں ایک دوشیزہ نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنے ہی گھر میں موجودہ کوئی زہریلی شئے کھالی جس کے بعدس کی حالت بگڑ گئی۔ اگرچہ مذکورہ دوشیزہ کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسکی حالت نازک قرار دیکر ا س کوسکمزمنتقل کیا جہاں پرا سکی موت واقع ہوگئی۔ فوری  طور  پر  یہ  معلوم  نہیں  ہوسکا  ہے  کہ  مذکورہ  دوشیزہ  نے  یہ  انتہائی  اقدام  کیوں  اٹھایا  تاہم  ذرائع  کے  مطابق  پولیس  نے حقائق  جاننے  کیلئے تحقیقات  شروع  کی  ہے  

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں فورسز کے شبانہ چھاپوں کے دوران 7گرفتار

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دوران شب فورسز نے مختلف چھاپوں کے دوران سات افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ اطلاعات کے مطابق فورسز نے پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں دوران شب چھاپے مار کر سات افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے اگر چہ مذکورہ گرفتاریوں کی تصدیق کی تاہم اُنہوں نے ان گرفتاریوں کی وجوہات نہیں بتائیں۔  

اننت ناگ معرکہ آرائی میں آفیسر سمیت تین فوجی اہلکار زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں  سوموار کو جنگجوئوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک آفیسر سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ معرکہ آرائی ضلع کے اچھہ بل علاقے میں آج صبح سے جاری ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدورا، اکنگام گائوں کو محاصرہ میں لیکر تلاشیاں شروع کیں جس کے دوران معرکہ آرائی پیش آگئی۔ جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین گولیاں چلنے کے نتیجے میں فوج کا ایک میجر جس کی شناخت میجر راہل ورما کے طور ہوئی ہے، کے ساتھ ساتھ دو فوجی اہلکار بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل معرکہ آرائی کی جگہ پر دو لاشیں بھی دیکھی گئی تھیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی تھی۔ اس دوران طرفین میں تازہ فائرنگ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ فورسز نے

اننت ناگ معرکہ آرائی کی جگہ پر دو لاشیں ، تازہ فائرنگ شروع

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سوموار کو جنگجوئوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین معرکہ آرائی کی جگہ پر دو لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ یہ معرکہ آرائی ضلع کے اچھہ بل علاقے میں آج صبح سے جاری ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدورا، اکنگام گائوں کو محاصرہ میں لیکر تلاشیاں شروع کیں جس کے دوران معرکہ آرائی پیش آگئی۔ جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین گولیاں چلنے کے کچھ دیر بعد وہاں پر دو لاشیں دیکھی گئی ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی تھی۔ اس دوران طرفین میں تازہ فائرنگ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ فورسز نے محاصرہ مزید سخت کردیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔  

پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے درمیان فائرنگ،فوجی اہلکار زخمی

سرینگر/ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین سوموار کوکراس فائرنگ کے واقعہ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق پاکستانی افواج نے بھارتی ٹھکانوں کو پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں آج صبح نشانہ بنایا۔ بھارتی افواج نے بھی گولیوں کا جواب دیدیا اور یوں کراس فائرنگ کا آغاز ہوا۔ اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا جس کو نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کراس فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔  

نگین جھیل میں دو ہائوس بوٹ آگ کی پُر اسرار واردات میں خاکستر

سرینگر/ سرینگر میں واقع نگین جھیل کے اندر موجود دو ہائوس بوٹ آگ کی پُر اسرار واردات کے دوران خاکستر ہوئے ہیں۔ ذرائع نے سوموار کو بتایا کہ یہ واردات گذشتہ رات کے دوران پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہائوس بوٹ کے اندر رات کے ایک بجے آگ نمودار ہوئی جس نے پاس ہی موجود دوسرے ہائوس بوٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوری طور پر آگ بجھانے والا عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا جن کی انتھک کوششوں کے بعد اس پر قابو پالیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ تھا۔  

اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سوموار کو جنگجوئوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ واقعہ ضلع کے اچھہ بل علاقے میں آج صبح پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدوورا، اکنگام گائوں کو محاصرہ میں لیکر تلاشیاں شروع کیں جس کے دوران گولیوں کے تبادلے کا یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جی این ایس نے لکھا ہے کہ فورسز نے گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کے بعد فورسز نے محاصرہ مزید سخت کردیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔  

تازہ ترین