تازہ ترین

سرینگر میں شاطر نقب زنوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ، 5سارق گرفتار: پولیس

سرینگر پولیس نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے نقب زنوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ چوروں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ برآمد کیا۔ بیان کے مطابق صفا کدل پولیس کو تحریری طورپر شکایت موصول ہوئی کہ باغ نند سنگھ علاقے میں قائم گودام سے نقب زنوں نے لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ اڑایا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 76/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔  بیان میں مزید کہا گیا کہ ایس ایس پی سرینگر حسیب مغل کی ہدایت پر ایس ڈی پی او ایم آر گنج ، ایس ایچ او صفا کدل ، انچارج پولیس پوسٹ باغیاث اور انچارج پولیس پوسٹ نورباغ کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔چنانچہ پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لارتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کی گرفتاری عم

انسداد رشوت بیورو میں سرینگر کے نائب میئر اور جموں کشمیربینک حکام کیخلاف کیس درج

سرینگر/انسداد رشوت بیورو نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نائب میئر ، جموں کشمیر بینک کے بعض حکام اور کئی سرکاری افسران کیخلاف مبینہ خرد برد کے معاملات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ انسداد رشوت بیورو کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں اننت ناگ بیورو میں کہوہ سکیور پرائیویٹ لمیٹڈ، بہوری کدل سرینگر کے ڈائریکٹر شیخ عمران، جموں کشمیر بینک کے حکام اور کچھ سرکاری افسران کے نام سبسیڈی کا خرد برد کرنے کی پاداش میں کیس درج کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ خرد برد لاسی پورہ پلوامہ میں قائم ہونے والے سٹوریج پروجیکٹ اور دیگر چھ تجارتی یونٹوں  کے  نام  پر  حاصل  قرضوں  میں کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شیخ عمران متعدد تجارتی یونٹوں کا مالک ہے اور اس نے اب تک مذکورہ یونٹوں کے نام پر جموں کشمیر بینک سے138کروڑ روپے کا بھاری قرضہ حاصل کر رکھا

جنوبی کشمیر میں ٹرین سروس مسلسل دوسرے روز بھی معطل

سرینگر/جنوبی کشمیر میں حکام نے سنیچر کو مسلسل دوسرے روز ٹرین سروس معطل رکھی ہے۔  جنوبی کشمیر سے گذرنے والی سرینگر۔بانہال ٹرین سروس کی یہ تازہ معطلی اونتی پورہ علاقے میں جمعہ کو دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے پس منظر میں عمل میں آئی ہے۔ تاہم حکام نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ سرینگر سے بارہمولہ تک ٹرین سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام''احتیاط'' کے طور اٹھایا گیا ہے۔  

ڈوڈہ میں سکولی طالب علم کی غرقآبی، تلاش کا کام جاری

سرینگر/ضلع ڈوڈہ میں ایک سکولی طالب علم دریا میں نہاتے ہوئے غرق آب ہوگیا جس کے بعد پانی میں مذکورہ طالب علم کی تلاش کا کام شد و مد سے جاری ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ روزڈوڈہ ضلع کے نئی ڈانگری علاقے میں بہنے والے دریائے نیرو میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17سالہ شعیب ملک ولدفاروق احمد ملک ،جو بارہویں جماعت کا طالب علم ہے، دریا کے اندر نہاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ۔ شعیب کے ساتھ نہانے والے مزید دو طالب علموں کو مقامی لوگوں نے ڈوب جانے سے بچالیا۔ اطلاعات کے مطابق ہانچ گھاٹ کا رہنے والا شعیب اپنے دو دوستوں کے ساتھ دریائے نیرو میںنہارہا تھا جس کے دوران وہ پانی کی تیز دھار کی زدمیں آکربہہ گیا۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچتے ہی بچائو کارروائی ہاتھ میں لی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک شعیب کے بارے میں کوئی اتہ پتا نہیں ملا تھا۔