تازہ ترین

بانہال میں آسمانی بجلی گرنے سے 170بھیڑ بکریاں لقمہ اجل

سرینگر/بانہال میں گذشتہ رات کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم و بیش170بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع رامبن میں بانہال کے ترانا گائوں میں پیش آیا۔ حکام نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیول انتظامیہ کی ایک ٹیم گائوں کیلئے روانہ کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ آسمانی بجلی گرنے سے 170بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھیڑ بکریاں نظیر احمد ولد عبد المجید،جما ولد عزیز ساکنان ریاسی اور عبد الرحمان لون ولد عبد الستار لون ساکنہ بانہال اور لالا بکروال ولد توشا بکروال ساکنہ ریاسی کی تھیں۔  

دلی کی عدالت نے شاہ،مسرت اورآسیہ کو 12جولائی تک جوڈیشل حراست میں بھیج دیا

سرینگر/دلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو تین کشمیری علیحدگی پسند لیڈران شبیر شاہ، مسرت عالم اور آسیہ اندرابی کو 12جولائی تک جوڈیشل حراست میں بھیجدیا۔ مذکورہ تینوں علیحدگی پسند لیڈران کومبینہ فنڈنگ کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے گرفتار کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پٹیالہ ہائوس کورٹ ، دلی میں ایڈیشنل سیشن جج انیل آنٹل کی عدالت نے تینوں ملزموں کو 12جولائی تک جوڈیشل حراست میں بھیج دیا ۔ اطلاعات کے مطابق دوران شنوائی آسیہ اندرابی نے عدالت سے درخواست کی کہ اُنہیں خرابی صحت کی بنا پرآئندہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے ۔ اس موقع پر عدالت نے آسیہ کے وکیل سے کہا کہ وہ اس ضمن میں چھٹیوں کے بعد عدالت کومطلع کریں۔ یاد رہے کہ شبیر شاہ کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جولائی2017کو سرینگر سے گرفتار کرکے دلی پہنچایا جہاں اُسے دس روز قبل این آئی اے نے پوچھ تاچھ کیلئے

پولیس نے پلوامہ معرکہ میں جاں بحق دو جنگجوئوں کی شناخت کرلی

سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے برائو ،بنڈنہ گائوں میں جمعہ کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم میں جودو جنگجوجاں بحق ہوئے تھے پولیس نے اُن کی شناخت کرلی ہے ۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہونے والے دو جنگجوئوں میں عرفان احمد ڈیگو عرف ابو زرار  ساکنہ نائینہ لیتر پلوامہ اور تصدق امین شاہ ساکنہ کدلہ بل پانپور شامل ہیں ۔ پولیس بیان کے مطابق دونوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔ اس سے قبل یہ تصادم آج صبح گائوں میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران شروع ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق چھپے جنگجوئوں نے جونہی فورسز پارٹی پر گولیاں چلاکر محاصرہ توڑنے کی کوشش کی تو طرفین کے مابین باضابطہ گولیوں کا تبادلہ

بانڈی پورہ کے لاپتہ نوجوان کے نام گھروالوں کی لوٹ آنے کی اپیل

 سرینگر/شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ کے25سالہ لاپتہ نوجوان کے گھروالوں نے جمعہ کو اُس کی واپسی کی اپیل کی۔ عمر وانی ولد محمد سبحان وانی ساکنہ کھارہ پورہ، بانڈی پورہ2جون سے لاپتہ ہے۔ عمر کے گھریلو ذرائع کے مطابق وہ لاپتہ ہونے سے قبل ایک مسافر آٹو رکشا چلا کر اپنے والدین اور بیمار بھائی کی کفالت کرتا تھا۔ عمر کے والد، محمد سبحان کے مطابق وہ2جون ، شب قدر کے اگلے روز اہم شریف میں کچھ مسافروں کو لینے گیا لیکن واپس نہیں لوٹا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دن انتظار کے بعد جب عمر کہیں نہیں ملا اور اُن کا فون مسلسل بند آیاتو انہوں نے پولیس کے پاس اُس کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر اُن کا واحد مادی سہارا ہے کیونکہ اُن کا بڑا بیٹا پہلے سے ہی علیل ہے اور مسلسل ادویات پر منحصر ہے، جبکہ عمر کی ماں بھی بیمار ہے اور خود اُن کی میڈیکل انسٹی چیوٹ ،صورہ میں

چار نوجوان اُوڑی میں کنٹرول لائن پار کرنے کی کوشش میں گرفتار

سرینگر/چار نوجوانوں کوشمالی کشمیر کے اُوڑی میں کنٹرول لائن عبور کرکے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی طرف جانے  کی  کوشش  کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ ان چاروں نوجوانوں نے حال ہی میں عسکریت میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اب پاکستانی زیر انتظام کشمیر جانے کیلئے کوشاں تھے کہ اُنہیں لمبر علاقے میں  بونیار کے مقام پر گرفتار کیا گیا۔ ان چار نوجوانوں کی گرفتاری فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ پارٹی نے گذشتہ رات کے دوران عمل میں لائی۔ فوجی ذرائع نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدگان نے حال ہی میں عسکریت میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت 22سالہ عادل احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکنہ ہردو ہانگیر یاری پورہ ،کولگام،19سالہ طاہر شمیم لون ولد شمیم احمد لون ساکنہ کاپرن شوپیان،18سالہ سمیر بٹ ولد غلا

پلوامہ معرکہ آرائی میں2جنگجو جاں بحق: پولیس

سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے برائو ،بنڈنہ گائوں میں جمعہ کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جو مسلح تصادم شروع ہوا تھا وہ دو جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق دو جنگجوئوں کی لاشیں بھی بر آمد ہوئی ہیں ۔ پولیس نے تاہم اپنے بیان میں کہا کہ جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی نہیں ہوئی تھی۔ اس سے قبل یہ تصادم آج صبح گائوں میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران شروع ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق چھپے جنگجوئوں نے جونہی فورسز پارٹی پر گولیاں چلاکر محاصرہ توڑنے کی کوشش کی تو طرفین کے مابین باضابطہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس کا سلسلہ دو جنگجوئوں کی ہلاکت پر رک گیا۔   &nb

ڈوڈہ ضلع میں مسافر بس اُلٹنے سے25افراد زخمی

سرینگر/ضلع ڈوڈہ کے گاتسو علاقے میں جمعہ کی صبح کم سے کم25مسافر اُس وقت زخمی ہوگئے جب وہ بس جس میں وہ سوار تھے اچانک اُلٹ گئی۔ اس حادثے زخمی ہونے والے پانچ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق 35مسافروں کو لیجارہی ایک بس بٹوٹ۔کشتوار روڑ پر اُلٹ گی جس کے نتیجے میں 25افراد زخمی ہوگئے۔  یہ بس ضلع کے گندوہ سے جموں کی طرف محو سفر تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ گاڑی کا بریک فیل ہونے سے ہوا ہے جس کے نتیجے میں یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے مذکورہ بس دریائے چناب کی طرف نہیں اُلٹی ہے جس کے ہلاکت خیز نتائج بر آمد ہوسکتے تھے۔  

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم

سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے برائو بنڈنہ گائوں میں جمعہ کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم کا آغاز ہوا۔ یہ تصادم گائوں میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران شروع ہوا۔ پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ یہ آپریشن گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق چھپے جنگجوئوں نے جونہی فورسز پارٹی پر گولیاں چلاکر محاصرہ توڑنے کی کوشش کی تو طرفین کے مابین باضابطہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو  آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔