تازہ ترین

شمالی کشمیر میں مٹی کے تودے کی زد میں آکر دو لڑکیاں جاں بحق، ایک زخمی

سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں بدھ کو مٹی کے ایک بھاری تودے کی زد میں آکر دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ سوپور کے ہردہ شیوہ علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تین لڑکیاں ریشی پورہ،ہردہ شیوہ علاقے میں مٹی کے تودے کی زد میں آگئیں اور وہ زخمی ہوگئیں۔ زخمی لڑکیوں کو نزدیکی سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں دو لڑکیوں کو مردہ اور تیسری کا علاج شروع کیا گیا۔ خبررساں ایجنسی جی این ایس نے اسپتالی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا جبکہ تیسری زخمی لڑکی کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ مذکورہ اسپتالی ذرائع نے جاں بحق لڑکیوں کی شناخت شوقی دختر محمد اشرف وگے ساکنہ وڈورہ اور شائستہ فاروق عرف انشاء دختر فاروق احمد راتھر ساکنہ ہردہ شیوہ کے طور کی ہے۔  

سرینگر میں منشیات فروش گرفتار:پولیس

 سرینگر/ایک پولیس بیان کے مطابق سرینگر پولیس نے بدھ کو محسن بشیر بٹ ولد بشیر احمد ساکنہ اتھواجن کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے کچھ مقدار میں ہیروین برآمد کرکے ضبط کی۔  پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 30/2019کے تحت رام منشی باغ تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔  

بانڈی پورہ میں خشخاش کی فصل ضائع : پولیس

 سرینگر/پولیس کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ بانڈی پورہ پولیس نے حاجن علاقے میں اگائی گئی خشخاش کی فصل کو ضائع کیا ۔ بیان کے مطابق ایس ایچ او پولیس اسٹیشن حاجن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ایکسائز محکمہ سے وابستہ ملازمین کے ہمراہ مدھون اور اس کے آس پاس علاقوں میں کاشت کی گئی خشخاش کی فصل کو تباہ کیا۔ بیان کے مطابق عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہا ہے۔  

برزلہ سرینگر میں سڑک حادثہ،نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

سرینگر/سرینگر کے برزلہ علاقے میں بدھ کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ دن کے دو بجے ایک سکوٹر برزلہ برج کے نزدیک سڑک سے لڑھک گیا جس پر سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ دونوں کو صدر اسپتال پہنچایا گیا جہاں فید بشیر نامی زخمی نوجوان دم توڑ بیٹھا۔ اسپتالی ذرئع کے مطابق اُن کے ہاں پہنچائے گئے دو زخمی نوجوانوں میں سے ایک نٹی پورہ کا رہنے والا تھا جو جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت بہتر ہے۔  

ریاستی گورنر انتظامیہ صدر راج کے فوری خاتمے کے حق میں

سرینگر/جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو کہا کہ اُن  کی  انتظامیہ ریاست کے اندر جاری صدر راج کے فوری خاتمے کے حق میں ہے لیکن ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہی لینا ہے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ اُن کی انتظامیہ منتخب حکومت کو اقتدار سونپنے کے حق میں نہیں ہے تو اُنہوں نے صاف انکار کیا۔ گورنر ملک نے سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کو بتایا''ہم صدر راج کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں لیکن اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہی لینا ہے''۔  واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو ہی لینا ہے تاہم اُنہوں نے اشارہ دیاتھا کہ اس ضمن میں لوک سبھا انتخابات کے بعد کوئی ح

کولگام معرکہ میں جاں بحق دو مقامی جنگجوئوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا

سرینگر/حکام نے بدھ کو کہا کہ فورسز کارروائی کے دوران جنوبی ضلع کولگام کے گوپالپورہ علاقے میں جو دو جنگجو جاں بحق ہوگئے، اُن کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ تھا۔ حکام نے دونوں کی شناخت زاہد احمد مانتو ولد بشیر احمد مانتو ساکنہ فیری پورہ شوپیان اور عرفان منظور ولد منظور احمد بٹ ساکنہ پونیواہ کولگام کے طور کی۔ یاد رہے کہ آج صبح فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے تحت گوپالپورہ گائوںکو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران چھپے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہو ا،اور طرفین میں معرکہ آرائی شروع ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ کچھ وقت کی آپسی فائرنگ کے بعد وہاں دو جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔  

پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بارودی دھماکہ، 8فوجی اہلکارزخمی

سرینگر/ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بدھ کو ایک بارودی دھماکے کی زد میں آکر 8فوجی اہلکار  زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے  پہلے  ایک  رپورٹ میں  کہا  تھا  کہ  اس  دھماکے  میں  ایک  فوجی  اہلکار  ہلاک  اور  سات  زخمی  ہوگئے۔ تاہم  فوجی  ذرایع  نے  بعد  میں  وضاحت  کی  کہ اس حادثاتی  دھماکے  میں  کچھ  اہلکار  زخمی  ہوگئے۔  

سمبل سانحہ کے ملزم کیخلاف چارج شیٹ عنقریب: پولیس

سرینگر/شمالی ضلع بانڈی پورہ میںپولیس نے بدھ کو کہا کہ سمبل سانحہ کے ملزم کیخلاف چارج شیٹ عنقریب پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ8مئی کو سمبل میں ایک تین سالہ معصوم بچی کی مبینہ  طور عصمت ریزی  ہوئی تھی جس کیخلاف وادی بھر میں شدید غم و غصہ کی لہر اُٹھی تھی۔ پولیس کے  ایک  ترجمان نے کہا''یہ بات صحیح ہے کہ تین سالہ بچی کی عصمت ریزی ہوئی ہے ۔ہم ملزم کیخلاف بہت جلد عدالت کے سامنے چارج شیٹ پیش کرنے والے ہیں''۔ انہوں نے لوگوں نے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا''لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ ہم افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائیں گے''۔ گذشتہ روز ضلع لیگل سروس اتھارٹی ،بانڈی پورہ نے معصوم متاثرہ بچی کے حق میں ایک لاکھ روپے معاوضہ کے طور ادا کرنے کی سفارش کی تھی۔  

جہانگیر چوک۔رامباغ فلائی اُوور کا دوسرا حصہ ٹریفک کیلئے کھل گیا

سرینگر/ریاست کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو جہانگیر چوک۔رامباغ فلائی اُوور کے دوسرے حصے کا افتتاح کرکے اس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔اس موقع پر کئی اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ حکام کے مطابق مذکورہ فلائی اُوور کا پہلا حصہ ایک سال قبل شروع ہوا تھاتاہم اس کا دوسرا حصہ آج ٹریفک کیلئے کھولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اُوور کے تیسرے اور آخری حصے کو ماہ جون میں ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا۔ اس فلائی اُوور کی تعمیر کا آغاز اکتوبر2013کو ہوا تھا اور یوں پانچ سال میں سرینگرمیں اپنی نوعیت کا اب تک کا یہ سب سے بڑا پروجیکٹ کم و بیش مکمل ہوگیا ہے۔ آج جس حصے کا افتتاح ہوا، وہ رامباغ سے آلوچی باغ تک1.04کلومیٹر پر مشتمل ہے اور اس پر37.5کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ حکام کے مطابق فلائی اُوور کا یہ حصہ شروع ہونے سے گاڑیوں کیلئے 15منٹ کا سفر محض ایک منٹ م

جنوبی ضلع کولگام میں معرکہ آرائی ، دو جنگجو جاں بحق

سرینگر/فورسز نے ایک کارروائی کے دوران بدھ کی صبح جنوبی ضلع کولگام کے گوپالپورہ علاقے میں دو جنگجوئوں کو جاں بحق کردیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران   گوپالپورہ گائوں  کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران چھپے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہو ا،اور طرفین میں معرکہ آرائی شروع ہوئی۔ پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے کہا کہ کچھ وقت کی آپسی فائرنگ کے بعد وہاں دو جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گائوں میں تلاشی کارروائی جاری ہے اور جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی تھی۔ اس دوران حکام نے ضلع کے اندر انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔  

تازہ ترین