تازہ ترین

سانحہ سمبل کیخلاف کشمیر میں شدید احتجاج،درجن بھر زخمی، ایک کی حالت نازک

سرینگر/وادی کشمیر میں سوموار کو سمبل سانحہ کیخلاف عوامی سطح پر شدید احتجاج بھڑک اُٹھا جبکہ مظاہرین کیخلاف فورسز کارروائی میں کم سے کم بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ بارہمولہ کے پٹن علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں ایک درجن افراد زخمی ہوگئے جب فورسز نے سنگباری کررہے مظاہرین کیخلاف ٹیر گیس کا استعمال کیا۔ اطلاعات کے مطابق فورسز نے چھینہ بل پٹن میں مظاہرین کیخلاف ٹیر گیس کے گولے داغے جن سے کئی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں ارشد احمد ڈار نامی شہری بھی شامل ہے ،جس کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ سمبل میں 8مئی کو پیش آئے واقعہ کیخلاف پوری وادی میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہنے والا ہے۔  پولیس نے اُس سکولی پرنسپل کو بھی دھر لیا ہے جس نے مبینہ طور ملزم کے حق میں نابالغ ہو

سمبل سانحہ انسانیت کیخلاف جرم:حریت، مسلکی منافرت پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کی تلقین

سرینگر/ حریت کانفرنس (ع) نے سمبل علاقے میں ایک معصوم اور کمسن تین سالہ بچی کے ساتھ پیش آئے المناک اور دلخراش سانحہ پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اس شرمناک واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں حریت (ع) نے کہا کہ اس سے قبل بھی خطہ جموں میں گزشتہ سال ایک کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنا کر اسے بے دردی سے قتل کیا گیا اور اب کے سمبل علاقے میں ایک اور کمسن بچی کے ساتھ پیش آیا یہ غیر انسانی واقعہ سماج میں پھیلی ہوئی شیطانی خباثت اور بے راہ روی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو ظاہر کرتی ہے جو کشمیری سماج کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ بیان میں اس سانحہ کی غیر جانبدارانہ اور فاسٹ ٹریک بنیاد پر تحقیقات کرکے ملوث مجرم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ فرقہ وارانہ اور مسلکی ہم آہنگی کے ماحول کو ہر قیمت پر برقرار رکھتے ہوئے مو

رامبن میں جنوبی کشمیر کے دوشہری گرفتار

سرینگر/ضلع رامبن میں سوموار کو جنوبی کشمیر کے دو شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شوکت احمد ساکنہ اونتی پورہ اور توصیف احمد ساکنہ کولگام کو گول علاقے میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔  

سمبل عصمت دری کیس کی فاسٹ ٹریک تحقیقات :صوبائی کمشنر، امن کی اپیل

سرینگر/صوبائی کمشنر، کشمیر بصیر احمد خان نے سوموار کو یقین دلایا کہ سمبل عصمت ریزی کیس کی تحقیقات فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ہورہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔ صوبائی کمشنر نے کہا''ہمیں گورنر سے احکامات ملے ہیں کہ سمبل واقعہ کی ٹائم بائونڈ تحقیقات ہونی چاہئے اور میں خود اس کیس کی مانیٹرنگ کر رہاہوں۔'' متاثرہ بچی کے حق میں انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے خان نے کہا کہ ملزم کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا''لوگوں کو حکومت پر اعتماد رکھنا چاہئے۔ہم جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔اگر لوگوں کو کسی قسم کی کوئی شکایت ہے تو مجھ سے رابطہ کریں یا ضلع انتظامیہ کو بتائیں''۔ واضح رہے کہ سمبل میں پیش آئے واقعہ کیخلاف پوری وادی میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جو ملک پ

سانحہ سمبل کیخلاف سرینگر میں پُرتشدد مظاہرے اور ہڑتال

سرینگر/سرینگر کے کئی علاقوں میں سوموار کو سمبل سانحہ کیخلاف پُر تشدد مظاہرے ہوئے۔  اطلاعات کے مطابق سرینگر کے سعدہ کدل،گائو کدل، علمگری بازار اور شالیمار علاقوں میں اس سانحہ کیخلاف مظاہرے ہوئے۔ اس دوران شہر میں سکول اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔ واضح رہے کہ سمبل میں پیش آئے واقعہ کیخلاف پوری وادی میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہنے والا ہے۔  

سمبل سانحہ: دانشگاہ کشمیر میں طالب علموں کا احتجاج

سرینگر/دانشگاہ کشمیر کے طالب علموں نے سوموار کو یونیورسٹی احاطے میں سمبل سانحہ کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے مظاہرہ کیا۔ بیسیوں طالب علموں نے جمع ہوکر اس سنگین جرم میں ملوث مجرم کیخلاف قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ملزم کے حق میں مبینہ طورنابالغ ہونے کی سند جاری کرنے والے سکول پرنسپل کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یونیورسٹی احاطے میں آخری اطلاعات ملنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔  

بارہمولہ اور سوپور میں سمبل سانحہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے

سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور سوپور علاقوں میں سوموار کو سمبل سانحہ کیخلاف احتجاج بھڑک اُٹھا جبکہ علاقے میں احتجاج کے طور سبھی دکان اور کاروباری ادارے بند رہے۔ ملزم کیخلاف سخت ترین سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے ہائیگام ،بارہمولہ میں سرینگر۔بارہمولہ شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے دھرنا دیا۔ مظاہرین اُس سکولی پرنسپل کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے جس نے مبینہ طورملزم کے حق میں نابالغ ہونے کی سند جاری کی تھی۔ مظاہروں کی اطلاعات بوہری پورہ اور بس اسٹینڈ سوپور سے بھی ملی ہیں۔ واضح رہے کہ سمبل میں پیش آئے واقعہ کیخلاف پوری وادی میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہنے والا ہے۔  

آئی یو ایس ٹی اسٹاف، طالب علم سمبل سانحہ کیخلاف سراپا احتجاج

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(آئی یو ایس ٹی) سے وابستہ اسٹاف ممبران اور طالب علموں نے سوموار کو یونیورسٹی احاطے میں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل علاقے میں ایک کمسن بچی کی آبرو ریزی کے سانحہ کیخلاف احتجاج کیا۔  اس پر امن احتجاجی مظاہرے میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرہ کرنے والے طالب علموں اور فیکلٹی ممبران نے مجرم کیخلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ سمبل میں پیش آئے واقعہ کیخلاف پوری وادی میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہنے والا ہے۔