تازہ ترین

سرینگر اور اُدھمپور کی پارلیمانی نشستوں کیلئے الیکشن مہم کی مدت ختم

سرینگر/سرینگر اور اُدھمپورکی پارلیمانی نشستوں کیلئے الیکشن مہم چلانے کی مدت منگل کی  شام  کو ختم ہوگئی ۔ سرینگراور اُدھمپور کی سیٹوں کیلئے جمعرات کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سرینگر میں صرف نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبد اللہ ہی مہم چلاتے ہوئے زیادہ نظر آئے جو لوک سبھا میں چوتھی بار پہنچنے کیلئے پارٹی کی ٹکٹ پر چنائو لڑ رہے ہیں اور جنہیں بظاہر کسی سخت مقابلے کا سامنا نہیں ہے۔ فاروق کے مد مقابلہ پی ڈی پی کے آغا محسن،پیپلز کانفرنس کے عرفان انصاری اور بھاجپا کے خالد جہانگیر کو ملاکر نو اُمیدوار ہیں۔ حکام کے مطابق سرینگر ضلع میں کل ملاکر46چناوی ریلیاںمنعقد ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر کی نشست 12,90,318ووٹران پر مشتمل ہے جن کیلئے 1716پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ مائیگرنٹ ووٹران کیلئے جموں، اُدھمپور اور نئی دلی میں 26پولنگ سٹیشن ق

کے ای اے چیئر مین یاسین خان کے نام این آئی اے کی سمن

سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو کشمیر اکونومک الائنس کے چیئر مین محمد یاسین خان کے نام مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں سمن جاری کی۔ سمن میں خان سے کہا گیا ہے کہ وہ این آئی اے کے صدر دفتر واقع نئی دلی میں 18اپریل کو پیش ہوجائیں۔ خان کے نام یہ سمن این آئی اے ،ایس پی ہیڈکوارٹرس، نئی دلی کی طرف سے جاری ہوئی ہے۔  

پونچھ ۔رائو لاکوٹ پوئنٹ سے کراس ایل او سی ٹریڈ بحال،70ٹرکوں کا آر پار سفر

سرینگر/پونچھ۔رائولاکوٹ پوئنٹ سے کنٹرول لائن کے آر پار تجارت منگل کو بحال ہوگئی ۔ حکام نے کہا کہ یہ تجارت آج دو ہفتے بعد بحال ہوئی اور دونوں طرف کی70مال بردار گاڑیوں نے کنٹرول لائن پار کی۔ تجارتی کی بحالی سے تاجر برادری نے اطمینان کی سانس لی ہے۔ کنٹرول لائن پر تجارت بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولیوں اور مارٹر شیلنگ کے تبادلے کے بعد یکم اپریل کو بند ہوئی تھی۔ اس کراس ایل او سی فائرنگ میں ایک لڑکی،ایک خاتون اور بی ایس ایف اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت24دیگر زخمی ہوئے تھے۔ پونچھ پوئنٹ (چکندا باغ)سے گذشتہ روز مسافر بس سروس بحال ہوئی تھی جبکہ آج آر پار تجارت بحال ہوگئی۔  

ترال گرینیڈدھماکہ : اظہار فکر مندی پر عمر عبد اللہ نے محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کیا

سرینگر/نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے منگل کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی کا اس بات کیلئے شکریہ ادا کیا کہ اُس نے ترال میں نیشنل کانفرنس کی الیکشن تقریب کے نزدیک گرینیڈ دھماکے پر فکر مندی کا اظہار کیا۔  عمر نے اپنی ایک ٹویٹ میں محبوبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ''آپ کا شکریہ۔اللہ کی مہربانی سے پروگرام اختتام پذیر ہوا تھا اور مسعودی صاحب وغیرہ ایک ساتھی کے گھر میں تھے جب گرینیڈ دھماکہ ہوا۔بد قسمتی سے اشرف اور اُس کے گھروالوں کو کئی برس سے ایسے حملے جھیلنے پڑے ہیں''۔ اس سے قبل محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں ترال گرینیڈ حملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے تاہم اس بات کو لیکر اطمینان کا اظہار کیا تھا کہ اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ محبوبہ نے سب کی حفاظت کی دعا بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ جنگجوئوں نے آج جنوبی کشمیر کے ترال میں

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں فوج کے ہاتھوں ایس ڈی ایم ڈورو کی مبینہ مارپیٹ

سرینگر/فوج نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایس ڈی ایم ڈورو کی مبینہ طور مارپیٹ کی اور اُن کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ یہ واقعہ جنوبی کشمیر میں اننت ناگ کے اُجرو علاقے میں پیش آیا جب فوج کے ایک آفیسر اور ایس ڈی ایم ڈورو کے مابین کسی بات کو لیکر تکرار ہوئی۔  اطلاعات کے مطابق ایس ڈی ایم ڈورو،غلام رسول وانی کو فوج کے آفیسر کے ساتھ اُس وقت تکرار ہوئی جب اہلکاروں نے ایس ڈی ایم کی گاڑی کو قاضی گنڈ جاتے ہوئے روکا۔ ذرائع کے مطابق ایس ڈی ایم کو فوجی اہلکاروں نے مارا پیٹا جس کے بعد ضلع کمشنر اننت ناگ جائے واردات پر پہنچ گئے۔ فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق وہ معاملے کی تفاصیل حاصل کررہے ہیں۔  

ترال میں نیشنل کانفرنس کی الیکشن تقریب کے نزدیک جنگجوئوں کا گرینیڈ دھماکہ

سرینگر/جنگجوئوں نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ترال میں نیشنل کانفرنس کی الیکشن تقریب کے نزدیک گرینیڈ دھماکہ کیا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی الیکشن تقریب پارٹی کے مقامی لیڈر محمد اشرف بٹ کے گھر پر ہورہی تھی جس کے دوران گھر کے نزدیک گرینیڈ دھماکہ ہوا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ گرینیڈ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا لیکن اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ علاقے کو دھماکے کے فوراً بعد محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔  

شمالی کشمیر میں الیکشن ریلی کے دوران زخمی پیپلزکانفرنس کارکن چل بسا

سرینگر/پیپلز کانفرنس کارکن، جو شمالی کشمیر میں ایک الیکشن ریلی کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوا تھا، منگل کو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔ مشتاق احمد میر ولد غلام محمد میر ساکنہ بھون وٹسر، راجوار کپوارہ ضلع کے ہندوارہ علاقے میں پیپلز کانفرنس کی ایک ریلی کے دوران 9اپریل کوگاڑی سے گر کر زخمی ہوا تھا۔ پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون نے اپنی پارٹی کے کارکن مشتاق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ لون نے ایک ٹویٹ میں مشتاق کو خراج عقیدت پیش کیا۔    

کشتوار میں دن کا کرفیو ہٹا، دفعہ144کے تحت پابندیوں کا سلسلہ جاری

سرینگر/کم و بیش ایک ہفتے تک نافذ رہنے والاکرفیو منگل کو کشتوار قصبہ سے ہٹایا گیا۔ یہ کرفیو گذشتہ ہفتے اُس وقت عائد کیا گیا تھا جب وہاں ہندو شدت پسند تنظیم آر ایس ایس کے ایک مقامی لیڈر، چندر کانت کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اس حملے میں چندر کانت کا ایک محافظ بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔  سرکاری حکام کے مطابق حالات میں بہتری کے پیش نظر اگر چہ دن کا کرفیو پوری طرح ہٹایا گیا ہے تاہم رات کا کرفیو مسلسل جاری رہے گا اور دن میں بھی دفعہ144کے تحت چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عاید رہے گی۔ ذرائع نے کہا کہ قصبہ سے فوج کو بھی ہٹایا گیا ہے جس کو چندرکانت کی ہلاکت کے بعد حالات پرقابو پانے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ ادھر پولیس ذرائع کے مطابق چندر کانت کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن سے پوچھ ہورہی ہے۔