کولگام جھڑپ : جاں بحق جنگجوئوں میں معروف کمانڈر زینت الاسلام بھی شامل

سرینگر/جنوبی کشمیر کے کولگام میں سنیچر کی شام فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران البدر نامی عسکری گروہ کا کمانڈر زینت الاسلام ،ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا۔چلی پورہ ، شوپیان کے رہنے والے زینت الاسلام کا شمار اعلیٰ جنگجو کمانڈروں میں ہوتا تھا ،جو پہلے حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھا اور بعد میں البدر میں شامل ہوگیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق دوسرے جاں بحق جنگجو کی پہچان شکیل احمد ڈار عرف فیصل کے طور کی گئی ہے۔ شکیل بھی چلی پورہ، شوپیان کا ہی رہنے والا تھا۔ اس سے قبل کولگام ضلع کے کاٹہ پورہ ، یاری پورہ علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔ ذرائع نے کہا کہ معرکہ آرائی کے آس پاس مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق معرکہ آرائی کے بیچ ہی نوجوان سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے لگے۔ انہوں نے فورسز پر سنگباری کی جنہوں نے جواب م

شاہ فیصل آفیسر کی حیثیت سے بہتر خدمات انجام دے سکتے تھے: گورنر ملک

جموں/سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل کے حالیہ استعفیٰ پر جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے سنیچر کوکہا کہ شاہ فیصل ایک قابل اور بااعتماد آفیسر تھے جنہوں  نے ریاست کے لوگوں کی بہبودی کے لئے اپنی خدمات انتہائی لگن اور تن دہی سے انجام دی۔ گورنر نے مزید کہاکہ شاہ فیصل نے سماج کے کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بہبودی کے لئے بھی انتھک کوششیں کیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈاکٹر شاہ فیصل اپنی سرکاری خدمات جاری رکھتے وہ سماج کی بہتری کے لئے اور زیادہ اہم اقدامات انجام دیتے۔جہاں تک سابق آئی اے ایس آفیسر کے کشمیری قوم کے ساتھ اُن کے جذبات و احساسات کا تعلق ہے ، اس سلسلے میں انہیں خطے میں تعینات کر کے نادار اور غریب لوگوں کی اقتصادی و معاشی حالت کو بہتر بنانے اور وادی کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع معرض وجود میں لانے کے بھی اقدامات ممکن بنا ئے جاسکتے تھے تاکہ ریاست کے

جنوبی کشمیر کے کولگام میں فورسز کے ہاتھوں دو جنگجوجاں بحق

سرینگر/جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں سنیچر کی شام فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ یہ معرکہ آرائی ضلع کولگام کے یاری پورہ، کاٹہ پورہ علاقے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی جاسکی ہے۔ دریں اثناء معرکہ آرائی کے آس پاس مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں شروع ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق معرکہ آرائی کے بیچ ہی نوجوان سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے لگے۔ انہوں نے فورسز پر سنگباری کی جنہوں نے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس سے قبل فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے کاٹہ پورہ، یاری پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔ مقامی ذرائع نے کہا کہ حکام نے کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں انٹر نیٹ سروس معطل ک

وسطی کشمیر میں26سرکاری ملازم غیر حاضر رہنے کی پاداش میں معطل

سرینگر/ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، بڈگام خورشید احمد ثنائی نے سنیچر کو وسطی کشمیر میں26سرکاری ملازموں کو غیر حاضر رہنے کی پاداش میں نوکری سے معطل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پائورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے اچانک معائینے کے دوران21جبکہ آر اینڈ بی محکمہ کے5ملازمین کو بلا اجازت غیر حاضر پایا گیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، بڈگام نے موقع پر ہی مذکورہ ملازمین کی معطلی کے احکامات صادر کئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملازمین کی غیر حاضری کے بارے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔  

حکومت ملے تو 'سچ اور مصالحتی کمیشن' کے ذریعے ہلاکتوں کی تحقیقات کرائیں گے: فاروق عبد اللہ

سرینگر/نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے سنیچر کو کہا کہ اگر اُن کی پارٹی کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملی تو وہ ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے ''سچ اور مصالحتی کمیشن'' کا قیام عمل میں لائیں گے۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں ایک پارٹی تقریب کے حاشیوں پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا کہ اُن کے بیٹا اور پارٹی کے نائب صدر، عمر عبد اللہ نے پہلے ہی 'سچ اور مصالحتی کمیشن' کی بات کی ہے۔ فاروق نے کہا''اللہ کرے کہ ہماری پارٹی کو اکثریت حاصل ہو اورہمیں کسی سہارے کی ضرورت نہ پڑے۔ ہم حکومت سنبھالنے کے پہلے ہی دن ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے 'سچ اور مصالحتی کمیشن' کا اعلان کرکے سچائی کو صرف جموں کشمیر کے لوگوں کے نہیں، بلکہ ساری دنیا کے سامنے لائیں گے''۔ فاروق عبد اللہ کشمیر کے اندر 2016میں ہوئی ہلاکتوں کے بار

جنوبی کشمیر میں فوجی اہلکارنے سروس رائفل سے خود کی جان لی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر  اپنی جان لے لی۔ یہ واقعہ حکام کے مطابق گذشتہ رات بہی باغ نامی گائوں میں قائم ایک فوجی کیمپ میں پیش آیا جہاں34آر آر سے وابستہ ابھیشیک رائے کمار نے سروس رائفل سے اپنا کام تمام کیا۔ حکام نے کہا کہ ابھیشیک موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلوم کیا جانا باقی ہے کہ ابھیشیک نے یہ انتہائی اقدام کیوں اٹھایا۔ یہ واقعہ راجیہ سبھا میں اس سرکاری اعتراف کے ایک ہفتے بعد پیش آیا کہ فورسز اہلکاروں کی خود کشی کے واقعات میں گذشتہ تین برس سے اضافہ ہوا ہے۔  

برفباری سے سرینگر ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک متاثر

سرینگر/وادی کشمیر میں برفباری کے نتیجے میں سنیچر کو سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک میں خلل پڑا۔ حکام نے کہا کہ برفباری کے نتیجے میں ہوائی اڈے پر روشنی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے فضائی ٹریفک متاثر ہوا۔ حکام کے مطابق آج صبح سے سرینگر ہوائی اڈے پر تین پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ کئی میں تاخیر ہوئی۔ آج صبح سے وادی کشمیر میں تازہ برفباری جاری ہے تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔    

تازہ برفباری کے بعد کشمیر شاہراہ پر ٹریفک معطل

سرینگر/تازہ برفباری کے بعد سنیچر کو سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کی گئی۔ حکام نے کہا کہ کہ مذکورہ شاہراہ پر جواہر ٹنل کے آر پار بھاری برفباری کے بعد گاڑیوں کی نقل و حرکت روک دی گئی۔ ٹریفک پولیس نے کشمیر شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بھاری برفباری کی وجہ سے کیا گیا۔ آج صبح سے وادی کے اطراف و اکناف میں برفباری ہورہی ہے تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اتوار سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔  

وادی کشمیر میں تازہ برفباری

سرینگر/سنیچر کی صبح وادی کشمیر میں تازہ برفباری شروع ہوگئی تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8ڈگری سیلشیس جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت باالترتیب منفی0.9اورمنفی2.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔  لداخ خطے کے لیہہ قصبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.9ڈگری سیلشیس جبکہ کرگل اور دراس میں باالترتیب منفی16.8اورمنفی10.3ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔  

تازہ ترین