وادی میں حالیہ غیر متوقع برفباری، آفت قرار دینے کا فیصلہ

 ریاستی و مرکزی آفات سماوی ریلیف فنڈ کے زمرے میں لانے کی تیاری   سرینگر// وادی میں گزشتہ ہفتہ کی برفباری کے دوران میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد سرکار اس برفباری کو آفت قرار دینے کی تیاری کر رہی ہے،تاکہ متاثرہ باغ مالکان کے معاوضے میں اضافہ کرنے کیلئے راہ ہموار کی جائے۔ ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے بتایا کہ2یا3دنوں میں ممکنہ طور پر اس سلسلے میں با ضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔مذکورہ افسر کے مطابق اس منصوبے کے تحت سیب کو موسمی فصل کے زمرے کے تحت لایا جائے گا،تاکہ مالکان باغات کو خصوصی معاوضہ کے دائرے میں لایا جائے،اور غیر متوقع برفباری کو خصوصی آفت قرار دیا جائے گا،اور اس کے تحت متاثرہ باغ مالکان کو معاوضہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا،اس منصوبے کے تحت’’ ہر ایک متاثرہ باغ میں30فیصد تک کے نقصان  کے تحت36ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے‘،جبکہ موجود

شاہراہ پر پیش آئے حادثہ کا معمہ: باپ بیٹے سمیت 3افراد ہزاروں ٹن ملبہ کے نیچے دفن

 بانہال // سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں بیٹری چشمہ کے نزدیک 5نومبر سوموار کو ایک بھاری پسی کے نیچے 14پہیوں والاایک میوہ ٹرک دب گیا جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میں سوار باپ بیٹا سمیت 3افراد زندہ دب گئے ہیں۔3دن سے بچائو کارروائیوں کے بعد بھی جمعرات کی شام تک نہ ٹرک کا کوئی نام و نشان پایا گیا اور نہ کوئی لاش بر آمد کی جاسکی ہے۔ واقعہ کیسے ہوا؟ 5نومبر قریب دوپہر کے وقت بیٹری چشمہ رام بن کے نزدیک ایک بھاری پسی گر آئی جس نے ہزاروں ٹن ملبہ اپنے ساتھ لایا۔جب پسی گر آئی اور اپنے ساتھ ملبہ لیکر قریب 600فٹ نیچے بشلری نالہ تک پہنچی تو فوری طور پر پسی ہٹانے کیلئے مشینری لائی گئی۔لیکن سڑک کو قابل آمد و رفت بنانے سے قبل ہی یہاں سیب کی کچھ پیٹیاں، رسیاں، ترپال اور لکڑی کے چند پٹھے دیکھے گئے جس کے ساتھ ہی رضا کاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہاں پسی کے نیچے کوئی میوہ ٹرک آی

۔8روز بعدمغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام مکمل

 شوپیان+راجوری//وادی کشمیر کو خطہ پیر پنچال سے ملانے والا متبادل راستے مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اسے ٹریفک کی آمد رفت کیلئے جلد ہی کھول دیا جائے گا۔ ایگزیکٹو انجینئر مغل روڈ پروجیکٹ مقبول حسین نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ بفلیاز سے پیر گلی تک کے حصے سے گزشتہ شام برف صاف کردی گئی جبکہ پیر گلی سے شوپیاں کی طرف آدھے کلو میٹر سے برف جمعرات کی صبح صاف کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کردیاگیا۔انہوںنے بتایاکہ شاہراہ پر سات میٹر کی چوڑائی تک برف صاف کی گئی ہے ۔ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ ریاض احمد نے بتایاکہ حکام کی پہلی ترجیح ان گاڑیوں کو نکال کر اپنی اپنی منزل پرپہنچاناہے جو ایک ہفتے سے درماندہ ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ 104گاڑیاں درماندہ تھیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آٹھ رو ز قبل بھاری برفبار ی ہونے پر خطہ پیرپنچال کو وادی کشمیر سے ملانے والی تاریخی مغل شاہراہ بند ہ

رنگ روڑ تعمیر:4730کنال زرعی اراضی ختم ہوگی

سرینگر//پانپورگاندربل رنگ روڑمیں4730کنال زرعی اراضی زیر استعمال لائی جائیگی ۔ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ  زرعی اراضی کو غیر زرعی مقاصد کیلئے استعمال میں لانے سے کشمیری چاول بھی ناپید ہوتا جارہا ہے، جس سے وادی کی 80فیصد کیلئے راشن کی فراہمی یقینی بنتی تھی۔گالندرپانپورسے گاندربل تک رنگ روڑرکیلئے زرعی اراضی کا بڑا رقبہ منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع بڈگام میں3ہزار661کنال زرعی اراضی رنگ روڑ میںآنے سے 6ہزار294 کسان متاثر ہونگے۔ ضلع پلوامہ میں379کنال زرعی اراضی کے نتیجے میں 449کاشتکار متاثر ہونگے اور ضلع سرینگر میں202کنال زرعی ارضی منتقل ہونے کی وجہ سے200 کسان متاثر ہونگے۔مزید اعدادو شمار کے مطابق ضلع بارہمولہ میں150کنال زرعی اراضی نیم دائرہ نما سڑک کو منتقل کی جانی ہے،جس کے نتیجے میں 172،جبکہ ضلع بانڈی پورہ میں160کنال اراضی منتقل ہونے سے سب سے کم 73کسان اور ضلع گاندربل میں176کنال

شرما نے گورنر کے مشیر کا عہدہ سنبھالا

جموں//دلی اور گوا کے چیف سیکرٹری رہ چکے کیول کرشن شرما نے گورنر ستیہ پال ملک کے چوتھے مشیر کا عہدہ سنبھالا ۔ کے کے شرما 1983بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور ان کا تعلق کٹھوعہ ضلع کے بلاور قصبے سے ہے ۔ کے کے شرما نے 30سال کے دوران کئی عہدوں پر کام کیا ہے ۔وہ 2009 ء میں تعمیرات عامہ کے مرکزی سیکرٹری رہے ۔ بعد میں ان کو ترقی دے کر پرنسپل سیکرٹری بنایا گیا۔ انہوں نے انسانی وسائل کی  مرکزی وزارت میں بھی سیکرٹری کے عہدے پر کام کیا ہے۔ شرمانے گوا کے چیف سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے چندی گڈھ اِنتظامیہ میں صلاح کار کے طور کام کیا ۔ شرما نے دلی میں تعلیم اور صحت شعبوں میں فلیگ شپ سکیموں کی عمل آوری میں اہم رول ادا کیا ۔  

میر واعظبرصغیر کی 5بااثر مسلم شخصیات میں شامل

سرینگر //حریت (ع)چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل پانچویں سال دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات اور برصغیر کے 5افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت سے نامزد کیا گیاہے۔رائل اسلامک سینٹر اردن کی جانب سے’دی مسلم 500‘ کی 2019 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کو انکی ، تعلیم ، سیاست، ملی اور سماجی میدانوں میں جو بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام دی ہیں ان کے اعتراف میں اس عالمی اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق میرواعظ نے اپنے نامور والد گرامی ممتاز دینی و سیاسی رہنما شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق  کی1990ء میں ناگہانی شہادت کے فوراً بعد کشمیری عوام کی شدید خواہش اور اصرار پر صرف 17 سال کی عمر میںمیرواعظ کشمیر کا منصب سنبھالا اور اس دوران اپنی تعلیمی اور منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ 1993ء میں کشمیری عوام کی حق خو

حد متارکہ پر پاکستانی فوجی ہلاک، بھارتی فوجی زخمی

راولپنڈی+راجوری+کپوارہ/اشرف چراغ/ دیوالی کے موقعہ پرمٹھائیاں تقسیم کرنے کے دوسرے روز حد متارکہ پر آر پار فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کا ایک فوجی اہلکار مارا گیاجبکہ بھارت کا ایک فوجی زخمی ہوا۔ ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ راجوری نے کہا کہ پاکستان نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوشہرہ سیکٹر میں 33آر آر کی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نائک سبھاش چندر شدید زخمی طور پر زخمی ہوا جسے اُدھمپور فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ انہوں نے اس کے بعد پاکستان نے گولہ باری جس کا جواب دیا جارہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے تھب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے سپاہی ظہیر احمد جاں بحق ہوگیا۔ سپاہی ظہیر احمد کا تعلق ضلع بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا اور ان کے پسماندگان میں ان کی بیوہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بلااشتعال ف

آری ہل پلوامہ کا محاصرہ، فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں

 پلوامہ// ضلع پلوامہ کے آری ہل گائوں میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران مظاہرین اور فورسز میں جم کر جھڑپیں ہوئیں، جن میں کئی افراد مضروب ہوئے۔ادھر شوپیان میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ سے اسلحہ بر آمد کیا گیا جبکہ بانڈی پورہ میں تلاشیاں لی گئیں۔آری ہل گائوں کا فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جمعرات کی صبح ساڑھے 5بجے کے قریب محاصرہ کیا ۔44آر آر ،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر گائوں کے تمام خارجی وداخلی راستوں کو سیل کیا ۔صبح کے وقت جونہی علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا گیا ،تو مختلف اطراف سے نوجوانوں کی ٹولیاں نمودار ہوئیں ،جنہوں نے مشتعل ہو کر فورسز پر پتھرائو کیا ۔جوابی کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس اور پیلٹ شلنگ کی ۔یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں کئی افراد و فورسز اہلکاروں کے مضروب ہونے کی اطلاع ہے ۔ایک نو

کٹھوعہ عصمت دری وقتل کیس

جموں//کرائم برانچ نے کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس میں ایک گواہ کی جانب سے مجسٹریٹ کے سامنے دئے گئے حلفی بیان سے مکرنے پر کاروائی شروع کی ہے ۔اس حوالے سے اجے کمار عرف اجو کے نام سیشن جج پٹھانکوٹ تجویندر سنگھ کی عدالت سے وجہ بتائو نوٹس اجرا ء کی گئی ہے کہ کیونکہ ان کے خلاف دفعہ479-Bجموں وکشمیر کرمنل پروسیجر کوڑ کے تحت کاروائی شروع کی جائے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اجے کمار نے 27فروری2018کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے یہ بیان دیا تھا کہ ملزم پرویش کمار عرف منو نے اقلیتی طبقے سے وابستہ کمسن لڑکی کی عصمت دری اور قتل کا خاکہ کھینچا تھا ۔کمار کے خلاف جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے آپکے خلاف عرضی دائر کی ہے کہ بیان بدلنے کے خلاف آپ کے خلاف کاروائی شروع کی جائے ْ۔عدالت نے مذکورہ گواہ کو 12نومبر کو پیش عدالت ہونے کا حکم دیا ہے۔    

تازہ ترین