تازہ ترین

جنگجوئوں کو کورپٹ افراد کو مارڈالنے کی صلاح کا ریمارک رشوت کیخلاف غصے کا اظہار تھا: گورنر ملک

سرینگر/ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے سوموار کواپنے اُس ریمارک پر افسوس کا اظہار کیا جس میں اُنہوں نے جنگجوئوں کو کورپٹ افراد کو مارنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا بیان اصل میں رشوت کیخلاف اُن کے غصے کا اظہار تھا۔ گورنر ملک نے تاہم اس بات کا اعتراف کیا کہ اُنہیں ریاست کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ یاد رہے کہ گورنر ملک نے گذشتہ روز جنگجوئوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ''بے گناہوں'' کو مارنے کے بجائے اُن افراد کو ماریں جنہوں نے کشمیر کو ''لوٹا'' ہے۔ گورنر ملک کے اس بیان کو سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبد اللہ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے گورنرملک کے مذکورہ بیان کیخلاف ایک زور دار ٹویٹ کیا تھا۔ گورنر ملک نے عمر کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہیں ''سیاسی طفل

’ولر کنزرویشن اینڈ مانیٹرنگ اتھارٹی‘ سے جواب طلبی کون کرے؟ | جھیل ولر کروڑپتی بننے کیلئے سب سے بڑی سونے کی کان ثابت

سرینگر //مرکزی سرکار کی جانب سے کروڑوں روپے کا بجٹ مختص کرنے کے باوجود بھی’ولر کنزرویشن اینڈ مانیٹرنگ اتھارٹی‘ مکمل طور ناکام ہو چکی ہے۔کاغذات میں کروڑوں روپے صرف کئے گئے لیکن عملی طور پر کہیں کچھ بدلا نہیں۔ولر اب بھی اپنی ویرانی پر رو رہا ہے، کہاں روپے خرچ کئے گئے، کس کو فائدہ دیا گیا، کہاں ناجائز تعمیرات منہدم کی گئیں،کہاں ڈریجنگ کی گئی، کس مد میں کتنے پیسے نکالے گئے ، کسی کو کچھ نہیں معلوم ہے۔بس مفت مال کو لوٹا گیا جس نے جس طرح چاہا۔13 ویںمالی کمیشن کے تحت مرکزی حکومت کی طرف سے جھیل ولر کیلئے60 کروڑ روپے دستیاب کئے گئے جن میں سے اب تک45.94 کروڑ روپے صرف کئے جاچکے ہیں۔اتنا ہی نہیں بلکہ مرکزی سرکار نے حال ہی میں اتھارٹی کیلئے 2سو کروڑ کی اضافی رقم بھی منظور کی،یہ رقم ولر میں درختوں کو کاٹنے اور دلر میں ڈریجنگ کے بعد ملبہ ہٹانے کی مد پر خرچ کرنے ہیں لیکن نہ کہیں ملبہ ہٹایا

ووٹ کے بدلے نوٹ کی پالیسی اختیار

سرینگر // نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاستی عوام خبردار رہیں کیونکہ دشمن پوری ریاست کے عوام کو تقسیم کرنے میںلگے ہوئے ہیں اور فرقہ پرست طاقتیں ووٹ کے بدلے نوٹ کی پالیسی اختیار رکھے ہوئے ہیں ۔ سابق پی ڈی پی ضلع صدر پلوامہ محمد خلیل بند کی پارٹی میں شمولیت کے موقعہ پر ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر فاروق نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ فرقہ پرست اور مسلمانوںکے دشمن پوری طرح پھوٹ ڈالنے، ہماری حق و صداقت کی آواز بے وزن کرنے کے لئے دھونس دباؤ پر ڈٹے ہیں ۔بدقسمتی سے ان طاقتوںکو ریاست میں قدم جمانے کی راہ ہموار کرنے والے وہ لوگ ہے جنہوںنے لوگوںسے مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کر کے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ پی ڈی پی ان کو ریاست میں داخل نہ ہونے کی صلاحت رکھتی ہے جو بعد میں سب سے بڑی فراڈ اور دھوکہ ثابت ہوا۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ آج ہماری پریس پلیٹ فارم کی آزادی پر قدغن لگا

سوپور، شوپیان اوررام بن میں دلدوز سڑک حادثات | 5افراد لقمۂ اجل

سوپور +رام بن //شوپیان ، سوپور اوررام بن ضلع میں دلدو ز سڑک حادثات میں 5افراد لقمہ اجل بن گئے ۔55 سالہ غلام محمدوارولدغلام قادر ساکن وارپورہ سوپور سڑک کنارے چل رہاتھاکہ ایک تیز رفتارموٹرسائیکل نے اسکو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ۔ خون میں لت پت غلام محمدوارکوفوری طورپرسب ڈسٹرکٹ اسپتا ل سوپورمنتقل کیاگیاتاہم یہاں موجود ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعدہی اُسے مردہ قراردے دیا۔اس دوران شوپیان میں ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان اپنی زندگی کھوبیٹھا۔معلوم ہواکہ 18سالہ نوجوان مونس شبیر ولدشبیراحمدساکن گابرپورہ ہال شوپیان اسکوٹی پرکہیں جارہاتھاکہ سندئوشرمال شوپیان کے نزدیک ایک تیزرفتارتیل ٹینکرنے اسکوٹی کوٹکرماردی،جسکے نتیجے میں  18سالہ مونس شبیرکی موت واقع ہوئی۔ میت کوآبائی گھرواقع گابرپورہ پہنچایا گیا تووہاں کہرام مچ گیا۔ ادھر بٹوت میں ٹاٹا موبائل کا ڈرائیور اور ساتھی دو ٹرکوں کے درمیان آ

کشمیر کے مین سٹریم لیڈران 10فیصد ووٹ سے منتخب ہوتے ہیں: جتیندرسنگھ

نئی دہلی //مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کشمیری لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ صرف 10 فیصد ووٹو ں سے منتخب ہوکر آتے ہیں اورپھر اسمبلی و لوک سبھا میں مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر اور چند کنبوں و چند لوگوں کیلئے سیاسی برتری دکھاتے ہیں۔ راجیہ سبھا ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ کشمیری لیڈران کے ساتھ حادثہ یہ ہے کہ وہ آج بھی ماضی میں گھوم رہے ہیں ،اگرآج آزادانہ ماحول میں اچھی شرح کے ساتھ انتخابات ہوتے ہیں تو لوگ ان سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے جو دہائیوں سے کم شرح ووٹ پڑنے کی وجہ سے کامیاب ہوتے آئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں آج کوئی بھی ملی ٹینسی نہیں چاہتاماسوائے چند سیاستدانوں کے، جو اسی طرح کے ماحول میں الیکشن لڑتے اور جیتتے ہیں تاہم لوگ اب ان کی خودغرض کوششوں کو سمجھ چکے ہیں اور ان سے نجات چاہتے ہیں۔  

۔608 عازمین کا 18واں قافلہ سعودی عرب کیلئے روانہ

 بڈگام//608عازمین پر مشتمل 18 واں قافلہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چار سپائس جٹ اُڑانوں میں سفر محمود پر روانہ ہوا ۔ ان میں 330مرد اور 278 خواتین عازمین حج شامل ہیں۔ضلع اِنتظامیہ بڈگام کے علاوہ حج کمیٹی کے آفیسران اور دیگر سینئر آفیسران نے ہوائی اڈے پر عازمین کرام کو رخصت کیا۔ادھرکشتواڑ کے 60 عازمین حج کا دوسرا قافلہ سرینگر کیلئے روانہ ہوا۔اُنہیں 23؍جولائی کو بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔ادھررام بن کے 79عازمین حج کا قافلہ سری نگر کی طرف روانہ ہوا۔  عازمین 22؍ جولائی کو جدّہ شریف کی طرف روانہ ہوں گے ۔  

لشکر اور جیش کیخلاف کارروائی ہو

واشنگٹن// پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو واشنگٹن پہنچنے کے بعد امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ اگر اسلام آباد اپنی کچھ پالیسیوں میں تبدیلی کرتا ہے تو اس کو دی جانے والی دفاعی امداد پر لگی روک کو ہٹانے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے ۔ صحافیوں سے بات چیت میں امریکی افسر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کے لئے خان کو دعوت دے کر امریکہ نے اسلام آباد کو ایک پیغام بھیجا ہے کہ رشتوں کو بہتر بنانے اور مستقل تعاون کی تعمیر کے لئے دروازہ کھلا ہے ۔افسر نے کہا‘‘سیکورٹی ا مداد اب بھی ملتوی ہے ’’۔ افسر کا کہنا ہے ‘‘پاکستان کو دہشت گردی اور علاقائی امن کے تئیں اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہوگا’’۔افسر نے بتایا‘‘اگر پاکستان افغانستان میں ہماری سیکورٹی خدشات پر کام کرتا ہے اور لشکر طیبہ اور جیش محم

یاتراکا 21واں دن 12,115 یاتریوں کی حاضری

 سر ینگر// امر ناتھ  یاترا کے21 ویں روز اتوار کو12,115 یاتریوں نے  گپھا پر حاضری دی۔اس طرح سے  اب تک کُل 2,72,004  یاتریوں نے  شو لنگم کے درشن کئے ہیں۔ اس دوران 22 یاتری مختلف واقعات کے دوران فوت ہوئے ہیں۔جن میں 2فورسز اہلکار اور 2رضاکار بھی شامل ہیں جو یاترا پر گئے ہوئے تھے۔  

خدشات دور ہوگئے،یاترا کو کوئی خطرہ نہیں: پولیس سربراہ

سرینگر // پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ امر ناتھ کی سالانہ یاترا کے سلسلے میں جو خدشات ظاہر کئے جارہے تھے وہ دور ہوگئے ہیں اور یاترا کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امر ناتھ ناتھ کی حفاطت کیلئے پولیس اور سی آر پی ایف کے 40ہزار جوان تعینات کئے گئے ہیں۔46روز کے دوران ادہمپور سے بانہال تک عام ٹریفک کے چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔پولیس سربراہ نے کہا ہے ’’ جب یاترا شروع ہوئی تو کچھ خدشات تھے،لیکن سب کچھ ٹھیک طرح چل رہا ہے،لوگ درشن کررہے ہیں اور خوشی خوشی واپس بھی جارہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کیساتھ ساتھ مقامی لوگ یاترا کو کامیاب بنا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یاتریوںکی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔امسال ریڈیو فریکونسی کے ذریعہ یاترا گاڑیوں کی شناخت کرنے کا سستم رائج کیا گیا ہے جس سے یاتریوں کو تحفظ محسوس ہو

جنگجو اپنے لوگوں کومارنا بند کردیں ،کرپٹ لوگوں کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں | 3سابق وزراء کیخلاف کارروائی ہوگی

کرگل// جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے ’کرپشن‘کو ریاست کی سب سے بڑی بیماری قرار دیتے ہوئے کشمیری جنگجوئوں سے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کو مارنے کے بجائے ان لوگوں کو مارے، جنہوں نے پورے کشمیر کی دولت لوٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو میں تمام کرپٹ افراد کو جیل بھیج کر ان کی جائیدادیں ضبط کرلیتا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بالخصوص سرینگر کے ڈاون ٹاون میں ناقابل بیان غربت ہے وہاں اسی سرینگر میں افسروں کے پندرہ سے بیس کمروں والے مکانات اور ان میں کروڑوں روپے مالیت کے قالین بچھے ہوئے ہیں۔کر گل لداخ ٹورازم فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر موصوف نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو تین ماہ کے دوران دو سے تین بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا’’کس کس سے لڑوں،میں لڑ لڑ کے کیجری وال ہوجائوں گا، میں اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی دبائ