انتخابات میں شکست: ڈونالڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کو فارغ کردیا

 واشنگٹن//  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے دوران ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے چند گھنٹون بعد ہی اٹارنی جنرل جیف سیشن کو عہدے سے ہٹا دیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جیف سیشنز گزشتہ ایک سال سے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات سے علیحدگی اختیار کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا نشانہ تھے جس کے لیے انہوں نے خصوصی عہدیدار ’رابرٹ ملر‘ کا تقرر کیا تھا۔ رابرٹ ملر کی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم اور روسی مداخلت کے باہمی تعلق کی تحقیقات کے نتیجے میں ٹرمپ کے متعدد اتحادیوں کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات سامنے آئے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جیف سیشنز کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کو ارسال کیے گئے استعفیٰ میں انہوں نے واضح طور پر لکھا کہ وہ صدر کی درخواست پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جیف سیسشنز وہ پہ

جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سیکیورٹی کیمروں سے’چھیڑ چھاڑ‘ کی کوشش : ترک اخبار

استنبول// ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کو چھپانیکے لیے سعودی عرب کے قونصل خانے کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کیمروں کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ترک حکومت کی حمایتی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو اکتوبر کو جس دن جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا، اس دن قونصل خانے کے اسٹاف نے کیمروں کو بند کرنے کی کوشش کی ، نیوز ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قونصل خانے نے باہر قائم پولیس چیک پوسٹ کے کیمرے کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چھ اکتوبر کو قونصل خانے کا ایک اسٹاف ممبر سیکیورٹی چیک پوسٹ میں گیا اور اس نے ویڈیو سسٹم تک رسائی حاصل اور ڈیجیٹل لاک کوڈ سسٹم میں ڈالا، تاہم اس سے کیمروں نے اپنا کام بند نہیں کیے بلکہ ویڈیو دیکھنے تک بھی رسائی بند کردی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے تاہم ابھی تک ان کی لاش کے حوال

عالمی ادارہ صحت کا یمن میں صحت کی سہولیات دیتے رہنے کا فیصلہ

صنعا//عالمی ادارہ صحت یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں عمومی صحت خدمات کی سہولیات فراہم کروانے کیلئے کام کرتا رہے گا۔یمن میں گزشتہ ساڑھے تین سال کی جنگ اور جدوجہد کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور آدھی صحت خدمات کے بند کر دیئے جانے سے لاکھوں افراد عدم علا ج کے شکار ہیں۔ یمنیوں کیلئے بنیادی خدمات کو بہت محدود کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں کے حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ صنعا کے عازل ضلع میں عازل صحت مرکز، عالمی ادارہ صحت کی حمایت سے علاقے میں ضروری ادویات، طبی فراہمی اور صحت ملازمین کو انعامی رقم دے کراس پروگرام کی حمایت کر رہا ہے ۔ مرکز مختلف عمر کے ہیضہ کے مریضوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔ ان مریضوں کو اس صحت کی سہولت مراکز تک پہنچنے کے لئے گھنٹوں تک سفر کرنا پڑتاتھا،لیکن عازل صحت مرکز کے ملازمین کی مدد سے ان کو مناسب سہولیات فراہم کرارہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے یمن میں قائم 176 صحت ک

تازہ ترین