تازہ ترین

مسلمانوں سے بدسلوکی نہیں بلکہ ان کی تربیت کی جارہی ہے: چین

جینیوا// چینی حکام کا کہنا ہے کہ چینی صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جارہی بلکہ انتہاپسندی کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے یورپ کے برعکس کچھ لوگوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے، جو اس مسئلے سے نمٹنے میں ناکام ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مغربی صوبے میں یوغروں اور دیگر مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اطلاعات سے عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔امریکی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں مبینہ طور پر ملوث چینی کمپنیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔مذکورہ معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے چینی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن کے بیورو برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر آف پبلسٹی لی زیاؤ جن کا کہنا تھا کہ ’یہ بدسلوکی نہیں بلکہ چین پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز اور تعلیمی ادارے قائم کر رہا ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ &rsquo

یمن میں شہریوں کی ہلاکتیں روکنے کیلئے اقدامات کررہا ہے سعودی عرب: امریکہ

واشنگٹن//یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والی سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج ایسے اقدامات کر رہی ہیں جس سے لڑائی کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتیں اور انہیں ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے ۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیتھر نوارٹ نے جمعرات کے روز اس بات کی معلومات دیتے ہوئے کہاکہ "امریکی حکومت اور اس کی انتظامیہ کے خیال میں وہ صحیح سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں۔ ہم انہیں ایسے کچھ قدم اٹھاتے دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن کیا یہ قدم کافی ہیں، فی الحال ، ایسا بالکل نہیں ہے ، مگر کیا ہم انہیں ایسے قدم اٹھاتے دیکھ سکتے ہیں جس سے عام شہریوں کی ہلاکتیں اور ان کو ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے ۔ بالکل، ہم انہیں ایسا کرتے دیکھ سکتے ہیں"۔ وزارت خارجہ کی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اس سے ایک دن پہلے ہی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی کانگریس کو بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ

بوسٹن میں گیس پائپ لائن میں آتشزدگی، 70 مقامات پردھماکے، 10 لوگ زخمی

اینڈوور//امریکی ریاست میسا چوسٹس کے بوسٹن شہر کے نزدیک  ایک قدرتی گیس پائپ لائن ٹوٹنے کے بعد درجنوں دھماکے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ہوئے ان دھماکوں میں 10 لوگ زخمی ہوگئے ہیں اور سینکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ میسا چوسٹس پولیس نے بتایا کہ انہیں اب تک 70 مقامات پر آتشزدگی اور دھماکوں کی رپورٹ ملی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق لارینس، اینڈوور اور شمالی اینڈوور میں دھماکے ہونے کے فوراً بعد وہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں اور راحتی بچاو کا کام شروع کیا۔ علاقے میں مزید دھماکے نہ ہوں، اس کیلئے بجلی کاٹ دی گئی اور گیس سروس روک دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی علاقوں کو خالی کرالیا گیا۔اینڈوور میں ایک فائربریگیڈ ملازم سمیت 3 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں لارینس کے جنرل اسپتال کے ترجمان جل میک ڈانلڈس ہیلسی نے بتایا کہ 10 لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔ بوسٹن کے مقامی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لارین

طیب اردگان کا جائیداد کی خرید و فروخت

 انقرہ// ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جائیداد کی خرید و فروخت کو ملکی کرنسی لیرا میں کرنے کا حکم جاری کردیا۔خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی حکم نامے میں غیر ملکی کرنسیوں میں ہونے والے تمام پراپرٹی معاہدوں کو لیرا میں منتقل کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے۔حکم نامے میں ریئل اسٹیٹ اور پراپرٹی ڈیلروں کو پابند کیا گیا ہے کہ جائیداد کی خرید وفروخت کے ساتھ ساتھ مکانات یا اپارٹمنٹس کے کرائے بھی ترک کرنسی میں طے کیے جائیں اور ان معاہدوں میں شامل تمام غیر ملکیوں کو بھی ترک لیرا کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عمومی طور ترکی میں ریئل اسٹیٹ کی خریدوفروخت اور کرائے کے معاہدے غیر ملکی کرنسیوں میں  کیے جاتے ہیں بالخصوص ریٹیل شعبے میں یہ رجحان زیادہ ہے۔  

فلپائن کو اپنی تاریخ کے ایک اور بدترین طوفان کا سامنا

منیلا//فلپائن میں 40 لاکھ سے زائد افراد براہِ راست مینگکھٹ نامی شدید ترین طوفان کی زد میں ہیں جس کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جبکہ ہنگامی صورتحال نافذ کرتیہوئے فوج کو تعینات کردیا گیا۔طوفان کی شدت درجہ 5 کے ہریکین کے برابر بتائی جارہی ہے جس کے ساتھ ایک اور طوفان بریجت بھی آرہا ہے، ان دونوں طوفانوں کے سبب مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلپائن میں آنے والا مینگکھٹ نامی طوفان امریکا کے ہریکین فلورینس سے بھی کہیں زیادہ شدید ہے اور ہفتے کو فلپائنی جزیرے لوزون سے ٹکرائے گا جس میں ہوا کی رفتار 255 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مینگکھٹ طوفان بحرہ اوقیانوس میں ’گوام‘ اور ’مارشل آئی لینڈ‘ کو ٹکرا چکا ہے جس سے ان جزیروں میں سیلاب آگیا اور بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔م