تازہ ترین

کورونا وائرس کا قہر جاری

 اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 9134 پہنچ گئی، 86 ہزار498  کے ٹیسٹ مثبت   بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی //دنیاکے بیشتر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس کووڈ 19' رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 26 ہزار934 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 5لاکھ90ہزار899 افراد اس وبا ء کی زد میں ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس سے متاثرین کی تعداد 834 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک کل 19 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔اس عالمی وباء کے مرکز چین میں 81 ہزار 934 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تقریبا 3 ہزار295 افراد اس وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کا سب سے زیادہ اثر اٹلی ہی میں نظر آرہا ہے ۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9134 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک 86 ہزار498 مریض متاثر ہو چکے ہیں۔امر

کورونا وائرس کا قہر جاری

 اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 9134 پہنچ گئی، 86 ہزار498  کے ٹیسٹ مثبت   بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی //دنیاکے بیشتر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس کووڈ 19' رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 26 ہزار934 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 5لاکھ90ہزار899 افراد اس وبا ء کی زد میں ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس سے متاثرین کی تعداد 834 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک کل 19 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔اس عالمی وباء کے مرکز چین میں 81 ہزار 934 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تقریبا 3 ہزار295 افراد اس وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کا سب سے زیادہ اثر اٹلی ہی میں نظر آرہا ہے ۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9134 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک 86 ہزار498 مریض متاثر ہو چکے ہیں۔امر

طالبان سے مذاکرات :افغان حکومتی وفد میں 5خواتین بھی شامل

کابل //حکومت افغانستان نے طالبان سے بین فغان مذاکرات کے لئے 5 خواتین سمیت 21 رکنی وفد کو حتمی شکل دی ہے ۔مذاکراتی ٹیم کی قیادت سابق انٹلیجنس چیف معصوم استانک زئی کریں گے جو ایک پشتون کی حیثیت سے طالبان کے ساتھ قبائلی شناخت رکھتے ہیں۔اگرچہ فوری طور پر ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ سابق چیف ایگزیکٹیوعبداللہ نے اس وفد کی تائید کی ہے یا نہیں تاہم اس وفد میں باتور دوستم بھی شامل ہیں جن کے والد سابق جنگجو عبدالرشید دوستم، عبداللہ عبداللہ کے حلیف تھے ۔دوسری جانب افغانستان کی وزارت امن نے کہا کہ‘ ‘افغانستان صدر اشرف غنی نے وفد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان پر زور دیا کہ بات چیت کے تمام مراحل میں ملک کے بہترین مفاد، افغان عوام کی مشترکہ اقدار اور متحدہ افغانستان کے اصولی موقف کو مطمح نظر رکھیں۔وفد میں شامل 5 خواتین میں حکومت کی اعلیٰ امن کونسل کی نائب رہنما حبیبہ سرابی بھ

ماسک بنانے کیلئے 150ملازمین فیکٹری میں ازخود لاک ڈاون

پیرس //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے اور مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان مسیحاوں کیلئے لوگ مختلف طریقے بھی اپنا رہے ہیں۔افریقی ملک تیونسیا کی ایک فیکٹری میں 150 ملازمین نے خود کو لاک ڈائون کر لیا تا کہ مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں کیلئے زیادہ سے زیادہ ماسک بنائے جاسکیں۔ ان میں ملازمین میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں ملازمین نے خود کو ایک ماہ کے لئے لاک ڈائون کیا ہے اور یہ افراد ایک دن میں 50 ہزار ماسک اور دیگر حفاظتی سامان تیار کر رہے ہیں۔فیکٹری میں کام کرنے والے منیجر کا کہنا ہے کہ ایسا اقدام حب الوطنی کے تحت کیا کیونکہ ملک میں کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے ۔تیونسیا میں گزشتہ اتوار سے لاک ڈائون جاری ہے جبکہ یہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 227 اور مرنے والوں کی تعداد 6 ہے ۔(یواین آئ

برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث ملتوی

  سرینگر// کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پیش نظربرطانوی پارلیمنٹ میںکشمیر کے حوالے سے قائم’ کل جماعتی پارلیمانی گروپ‘ کی طرف سے کشمیر پر بحث ملتوی کر دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ نے گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہم کی طرف سے پیش کی گئی تحریک منظور کرتے ہوئے اس پر بحث کیلئے 26مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔پارلیمنٹری کشمیر گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراہم اور جموں و کشمیر بین الاقوامی تحریک حق خود ارادیت کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے ’ساوتھ ایشین وائر ‘کو بتایا کہ برطانوی پارلیمنٹ کورونا وائرس کے باعث21اپریل تک بند کر دیا گیا ہے جس وجہ سے یہ بحث بھی ملتوی ہو گئی ہے۔برطانوی پارلیمنٹ میں اس سے قبل بھی تین مرتبہ کشمیر کے حوالے سے بحث ہو چکی ہے جن میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے پر زور دیا گیا۔  

ایک دن میں 50 ہزار نئے مریض

 لندن //کرونا وائرس کے مریضوں اور اموات کی تعداد برق رفتاری سے بڑھ رہی ہے اور شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کے باوجود صورت حال میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں پہلی بار نئے کیسز کی تعداد 54 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ مسلسل تیسرے دن دو ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں مریضوں کی تعداد 82 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے۔ برطانیہ میں پہلی بار ایک دن میں سو سے زیادہ اور فرانس میں پہلی بار تین سو زیادہ اموات ہوئی ہیں۔جان پاکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق جمعرات کو اٹلی میں 712 افراد ہلاک ہوئے اور 6203 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 8 ہزار اور مجموعی کیسز 80 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں۔سپین میں 498 افراد ہلاک ہوئے اور 6682 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 4145 اور مجموعی کیسز 56 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ فرانس میں 365

جی 20 ممالک عالمی معیشت بچانے کیلئے5,000 ارب ڈالر دیں گے

ریاض// گزشتہ روز دنیا کے امیر ترین ممالک پر مشتمل گروپ ’’جی 20‘‘ کے ویڈیو اجلاس میں عالمی معیشت بچانے کیلیے 5,000 ارب ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی سربراہی میں 90 منٹ جاری رہنے والے اس اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ ’’کووِڈ 19‘‘ کی عالمی وبا سے نبرد آزما ہونے کیلیے وہ سب کچھ کیا جائے جو ممکن ہے۔اجلاس کے بعد جی 20 کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم طبّی ساز و سامان اور دواؤں کی بروقت اور بلاتعطل دستیابی کے علاوہ عالمی معیشت کو حالیہ بحران سے نکالنے میں استعمال کی جائے گی۔مشترکہ اعلان میں عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کیلیے اپنا موجودہ امدادی فنڈ 50 ارب ڈالر سے بڑھا کر دگنا کردیں۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، 2008 میں شروع ہونے والے عالمی معاشی بحران کے بعد یہ دو

برطانوی وزیراعظم وائرس کی زدمیں

لندن //برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن دنیابھر میں پھیل چکے مہلک کورونا وائرس ‘کووڈ۔19’سے متاثر پائے گئے ہیں ۔مسٹر بورس جانسن نے جمعہ کواپنے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل پر ایک ویڈیوجاری کرکے کہا،‘‘گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مجھے کھانسی ،ہلکا بخار جیسے کورونا وائرس کی کچھ معمولی علامات محسوس ہورہی تھیں جس کے بعد میڈیکل افسر کی صلاح کے بعد میں نے اپنی جانچ کرائی جس میں کورونا سے متاثر پایاگیا۔’’انھوں نے کہا،‘‘ میں نے خود کو الگ تھلگ کرلیاہے لیکن ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں حکومت کی قیادت کرتارہاہوں گا۔ ’’وزیراعظم نے کہاکہ کورونا وائرس سے جلد نجات مل جائیگی ۔انھوں نے کہاکہ وہ اس وائرس کے خلاف دن رات کام کررہے صفائی ملازمین ،ڈاکٹرز اور نرسوں کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔  

کورونا وائرس سے دنیا دہشت زدہ

 بیجنگ،جنیوا//دنیا کے 185 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس(کووڈ-19)کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔اب تک اس خطرناک وائرس سے 21116 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً465163 اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ابھی تک اس سے شدید طور پر متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گذشتہ 3روز سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد معاملے 60 سال سے زیادہ عمر والے افراد کے تھے ۔چین میں 81285 افراد اس متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 3287 کی موت ہو چکی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تعلق سے سنگین صورت حال اٹلی سے سامنے آئی ہے ۔عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے اب تک 7503 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔اٹلی میں کورونا کے 5210 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر74386 ہو گ

اقوام متحدہ کا 2 ارب ڈالر کے امدادی منصوبے کا آغاز

نیویارک//آج پوری انسانیت کو کورونا وائرس شدید خطرہ لاحق ہے جس کے تناظر میں اقوام متحدہ نے دنیا کے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے لیے 2 ارب ڈالر کے عطیہ کی اپیل کردی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ عالمی سطح پر اقدامات اور یکجہتی انتہائی اہم ہے ، ملک کے انفرادی ردعمل کافی نہیں ہوں گے ۔سکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منصوبہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت پیدا اور انتہائی کمزور لوگوں خاص طور پر خواتین اور بچوں، بوڑھے افراد اور معذور یا دائمی بیماری میں مبتلا افراد کی ضروریات کو حل کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مکمل مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے تو اس سے بہت ساری جانیں بچ جائیں گی۔سکریٹری جنرل نے کہا کہ متعلقہ این جی اوز کے ذریعہ طبی ساز وسامان اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی فراہمی ممکن ہوگی۔اقوام متحدہ کا من

کورونا وائرس :ہلاکتیں 20ہزار ہوگئیں

 بیجنگ/جینیوا/نئی دہلی//مہلک وبا کورونا وائرس (کوویڈ19)اب تک تقریباً 200ملکوں میں پھیل چکا ہے ،اور اب اس خطرناک وائرس سے لگ بھگ 20ہزار افراد کی موت ہوچکی ہے ساڑھے 4لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔کورونا کے مرکز چین میں 81,218لوگوں کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً تین ہزار 281لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے ۔چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں پچھلے تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔چین کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی ہے جہاں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہزار 820ہوگئی ہے جو چین کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے ۔اٹلی میں اب تک 69,176لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹلی کے شہری سکیورتی محکمے کی سربراہ اینجیلا بوریلی نے منگل کو بتایا کہ پچھلے 24گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 743لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اٹلی میں کورو

سعودی عرب میں دوسری موت

ریاض//سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے بدھ کو کرونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض کی موت کی تصدیق کی ہے۔اس طرح مملکت میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے اور اس کا شکار افراد کی تعداد 900 سے متجاوز ہوگئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے فوت ہونے والی شخص کی عمر 46 سال تھی۔انھوں نے مزید 133 متاثرین کی تصدیق کی ہے۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 18 افراد نے حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا تھا اور انھیں سعودی عرب میں واپسی پر قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان نے منگل کو کرونا وائرس سیایک غیرملکی کی موت کی تصدیق کی تھی۔اس کو مدینہ منورہ میں ایک اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا جہاں اس کی حالت تیزی سے بگڑ گئی اور وہ سوموار کی شب جان کی بازی ہار گیا تھا۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کی مہلک وبا کو مملکت م

کورونا وائرس کے پھیلائو میں مزید تیزی آگئی

 متاثرین تعداد 4لاکھ جاپہنچی ،اٹلی کے بعد سپین نیا مرکز  بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی//دنیا کے بیشترممالک میں پھیل چکے کوروناوائرس۔کووڈ 19 کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 16 ہزار462 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 3 لاکھ 75 ہزار643 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گزشتہ تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہیتاہم ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 78کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 74بیرون ممالک سے واپس لوٹے ۔چین میں 81,093 افرادکورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اورتقریباتین ہزار دوسو ستّرافراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہو چکی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اسپین کی ہے ۔اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر2311 ہو گئی ہے

ملکہ برطانیہ وشہزادہ چارلس قرنطینہ میں

لندن//ملکہ برطانیہ اور ان کے بیٹے شہزادہ چارلس کورونا وائرس کی وباسے بچنے کیلئے شاہی محل چھوڑ کر محفوظ جگہ منتقلی کے باعث قوی امکان ہے کہ جلد ہی شہزادہ ولیم عارضی طورپربادشاہت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ چوں کہ برطانوی وزارت صحت نے پہلے سے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ جن افراد کی عمر 70سال سے زائد ہے وہ کورونا وائرس کاشکارنہ ہونے کے باوجود خودکوقرنطینہ کردیں۔ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس قرنطینہ رہتے ہیں تو شہزادہ ولیم ہی آخری امید ہوں گے اور انہیں عارضی طور بادشاہ کی ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔

جنگ چھوڑکر بیماری کا مقابلہ کریں

نیویارک//اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کورونا وائرس کی وبا کا دنیا کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ جنگ و جدل کو چھوڑیں اور بیماری کا مقابلہ کریں گے جس سے ہماری دنیا گزر رہی ہے۔انتونیو گوئٹرس نے کہا کہ دنیا بھر میں لڑائیاں بند کی جائیں، بنی نوع انسان کو امن کی اب کہیں زیادہ ضرورت ہے، کورونا وائرس کا غصہ جنگ کی حماقت کو بیان کر رہا ہے، کورونا وائرس قومیت یا نسل، گروہ یا عقیدہ نہیں دیکھتا، یہ بلا مبالغہ سب پر حملہ آور ہے۔

سارک کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کاتذکرہ

اسلام آباد//پاکستان نے کروناوائرس کی عالمی وباء پر سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر اُٹھانے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے اِ س دعویٰ ،کہ اسلام آبادنے اِس انسانی مسئلہ کوسیاسی رنگت دینے کی کوشش کی ،کو ’’گمراہ کن‘‘قراردیا۔پاکستان کے وزیرمملکت برائے صحت ظفرمرزا نے ایک کانفرنس کے دوران اتوار کو کشمیرمیں تمام ’’پابندیوں ‘‘کوفوری طور ہٹانے کا مطالبہ کیاتاکہ وائرس سے بچائو کے اقدامات کئے جائیں۔بھارت کے دعویٰ پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مرزا نے کروناوائرس کے پیش نظر کشمیرمیں صحت ایمرجنسی کی طرف توجہ دلائی اورمواصلات پر عائد بندشیں ہٹانے اورمیڈیکل سپلائی تک رسائی کو ممکن بنانے کی ضرورت اُجاگر کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہی اس کیخلاف آوازبلند نہیں کی ،بلکہ کشمیر ،بھارت اور دنیا

حج2020

جدہ//سعودی عرب میں بھارتی کونسلیٹ جنرل نے اطلاع دی ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پھیلنے کے حوالے سے قبل از وقت احتیاطی تدابیر کی ہدایت کے بعد حج2020کیلئے جاری کئے جانے والے ٹینڈروں کو فی الحال روک دیا گیاہے۔کونسلیٹ جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام اگلے احکامات تک نافذ رہے گا جس کے مطابق مدینہ منورہ میں عمارتوں کو کرایہ پر لینے ،چھاتوں کی فراہمی،پلاسٹک چیزوں کی فراہمی،عزیزیہ ٹرانسپورٹ کی خدمات اور سم کارڈوں کی فراہمی کیلئے ٹینڈر وں پر فی الحال روک لگائی گئی ہے۔  

نمازِ باجماعت صرف حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں: سعودی علماء کونسل

جدہ // سعودی عرب کے سینئر مذہبی سکالروں نے  اس بات پر اتفاق کرلیا ہے کہ سعودی عرب میںخانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کے بغیر سبھی مساجد میں جمعہ اور دیگر باجماعت نمازوں کی ادائیگی نہ کرنے پر فتویٰ جاری کیا جائیگا۔سینئر سکالروں کی کونسل کی ایک میٹنگ منگل 17مارچ کو منعقد ہوئی جس میں کرونا وائرس کے پھیلتی صورتحال کے پیش نظر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں جمعہ اجتماعات اور دیگر نمازیں باجماعت ادا نہ کی جائیں اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر فتویٰ صادر کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ البتہ یہ کہا گیا کہ صرف خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں با جماعت نماز ادا کی جاسکتی ہے۔    

امریکا میں الیکشن سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے فوجی انخلا کے خواہاں

واشنگٹن//  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کو 2020 کے انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج کی تعداد میں کمی کے احکامات دے دیے۔ رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے اکنامک کلب آف واشنگٹن میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے سوال کے جواب میں بتایا کہ 'مجھے یہ احکامات صدر سے خود ملے ہیں، وہ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی انخلا کر رہے ہیں'۔ ان کی یہ رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد سامنے آئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان سے فوجی انخلا کے لیے ماحول پیدا کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ 'واشنگٹن کا تمام افغان شہریوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنا ملک واپس لیں'۔ انہوں نے کہا کہ فوجی انخلا کے بارے میں ڈ

طالبان سے زیادہ افغان اور نیٹو فورسز کے حملوں میں شہری ہلاک ہوئے

نیویارک// اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں طالبان اور دیگر مسلح تنظیموں سے زیادہ افغان اور نیٹو فورسز کے حملوں میں شہری ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ تر شہریوں کی ہلاکت باغیوں کے خلاف افغان اور نیٹو فورسز کے آپریشن، جیسے فضائی حملے اور رات کے وقت مسلح تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہوئیں۔ واضح رہے کہ باغی زیادہ تر شہری علاقوں کو چھپنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 413 اور عالمی فورسز نے 314 شہریوں کو ہلاک کیا جس کی کل تعداد 717 ہے، اس کے بر عکس طالبان، داعش اور دیگر مسلح تنظیموں نے اتنے ہی عرصے کے دوران 531 شہری ہلاک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 300 سے زائد افراد کو طالبان نے براہ راست نشانہ بنایا تھا، ط