تازہ ترین

لیبیا میں اقتدار کی جنگ | جھڑپوں میں اب تک 121 افراد ہلاک

طرابلس// لیبیا میں دارالحکومت طرابلس پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی اور عسکری گروپ ہفتر کی جانب سے حکومت کے خلاف شروع کی گئی جارحانہ کارروائیوں اور جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 121 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہفتر کی فورسز اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومتی افواج کے درمیان جھڑپوں میں دونوں فریقین نے پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے لیکن حالیہ دنوں میں دونوں میں سے کسی کی بھی فورسز زیادہ آگے نہیں بڑھ سکیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 4 اپریل سے شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں اب تک 121 افراد ہلاک اور 560 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور وہ طبی امداد کے لیے مزید عملہ اور ادویات بھیج رہے ہیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ اس کے عملے اور گاڑیوں پر حملے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنے کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ ہفتے کو طبی عملے کے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ب

صدر ٹرمپ کی مسلم خاتون رکن پارلیمنٹ کو ہراساں کرنے کی کوشش

واشنگٹن// صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر امریکی مسلمان رکن پارلیمنٹ الہان عمر کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کی ڈیمو کریٹ مسلم رکن کانگریس الہان عمر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے متنازع ٹویٹ سے ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔اسپیکر نینسی پلوسی سمیت متعدد کانگریس اراکین نے صدرٹرمپ کی ٹویٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسلمان رکن کانگریس کے خلاف لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش قرار دیا جب کہ پولیس نے بھی الہان عمر  پر ممکنہ حملے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ کی امریکن اسلامک کونسل میں 11 ستمبر کے حملوں سے متعلق تقریرکا وہ حصہ شیئر کیا جس میں الہان عمر حملے کا تذکرہ کر رہی ہیں۔ امریکی صدر نے ویڈیو کو انتہائی معنی خیز&nb

سوڈان میں عوامی ایجیٹیشن، اسلامی کانفرنس کی حمائت

دبئی//اسلامی تعاون تنظیم'او آئی سی' نے سوڈان میں جاری سیاسی بحران میں سوڈانی قوم کے مطالبات کی حمایت کااعلان کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'او آئی سی' کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ سوڈانی قوم نے اپنے مستقبل کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے اس کی ہرسطح پر حمایت کی جانی چاہیے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے سوڈان میں عسکری کونسل کی طرف سے قوم کے مفاد میں کیے فیصلوں اور اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ او آئی سی سوڈان کے ریاستی اداروں کے تحفظ پر زور دیتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سوڈانی قوم کے جائز مطالبات اور ان کی امنگوں کی ترجمانی وقت کی ضرورت ہے۔او آئی سی نے سوڈان کی تمام سیاسی قوتوں پر تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سوڈان میں پرانتقال اقتدار کا عمل پرامن طریقے سے آگے بڑھایا جائے اور سوڈان کے استحکام اور خوش حالی کو پی

جوہری تنازع: شمالی کوریا کی امریکا کو فیصلے کیلئے سال کے آخر تک کی مہلت

پیانگ یانک// شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اْن نے کہا ہے کہ امریکا کو جرات مندانہ اقدام کے لیے سال کے ا?خر تک کی مہلت دے رہا ہوں جس کے بعد اپنے فیصلے میں ا?زاد ہوں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اْن نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مناسب رویہ اختیار کرے تو وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تیسری ملاقات کے لیے تیار ہیں۔شمالی کوریا کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے  مسائل کے حل کے حامی ہیں مگر امریکا کے یکطرفہ مطالبات مان لینا ہمارے لیے ممکن نہیں اور امریکا نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہمارے لیے ان مذاکرات میں کوئی دلچسپی برقرار نہیں رہے گی۔کم جونگ اْن نے واضح کیا کہ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے اور اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسری ملاقات کے خواہاں ہیں تو انہیں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہ