تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا قوی امکان

 واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس نے میکسکو کے ساتھ ملحقہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کیے تو وہ ہنگامی صورتحال نافذ کر کے اس مقصد کے لیے فنڈز حاصل کرلیں گے۔ خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ’میرے پاس قومی ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کے لیے کْلی اختیارات موجود ہیں، اور دیگر صدور نے بھی ماضی میں انہیں استعمال کیا ہے تاہم میں نے اب تک نہیں کیا لیکن میں کرسکتا ہوں‘۔ اس موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ اب تک انہوں نے اختیارات کا استعمال کیوں نہیں کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتا تھا کہ کانگریس کے ذریعے یہ معاملات عمل میں لائے جائیں کیونکہ ایسا کانگریس کے ذریعے زیادہ بہتر ہے‘۔ انہوں نے کہا اب اس کا سادہ سا حل یہ کہ قومی ہنگامی حالت کا اعلان کردیا

ایمنسٹی کا اقوام متحدہ سے خاشقجی قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

انقرہ //  برطانیہ کی غیر سرکاری انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے 100 روز مکمل ہونے پر آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں گمشدگی اور قتل سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ترکی میں سعودی سفارت خانے کے باہر مقتول صحافی کے قتل کے 100 روز مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل ترکی کے نمائندہ گوکسو اوزاہشالی نے سفارت خانے کے باہر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ سے جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔ میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جس صحافی نے سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے کا محاز کھولا تھا ہم اسے انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہیں&lsqu

ایران کے شام چھوڑنے تک تعمیر نو میں مدد نہیں کی جائیگی:پومپیو

واشنگٹن//امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کی فوج کے شام چھوڑنے تک وہ صدر بشار الاسد کے کنٹرول والے علاقوں کو تعمیر نو میں مدد فراہم نہیں کرے گا۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع امریکی یونیورسٹی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ‘‘ایران اور اس کی اتحادی افواج کے شام چھوڑنے اور مستحکم سیاسی حل دکھائی دینے تک امریکہ شام میں صدر بشار الاسد کے کنٹرول والے علاقوں میں تعمیر نو میں مدد فراہم نہیں کرے گا۔مسٹر پومپیو نے کہا کہ شام سے ایران کی فوج کے مکمل طورپر انخلا تک امریکہ شام میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران جب تک اپنے موجودہ راستے پر چلتا رہے گا اس وقت تک مغربی ایشیا کے ممالک کو کبھی بھی امن و سلامتی نصیب نہیں ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ نے عراق، یمن اور لبنان سمیت پورے مغربی ایشیا میں ایران ک

ایران کا خلاء میں 2 سیٹیلائٹ بھیجنے کا اعلان

تہران// ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی خدشات کے باجود جلد ہی ایران میں تیار کیے گئے راکٹ کی مدد سیخلا میں 2 نئے سیٹیلائٹ بھیجے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کو خطرہ ہے کہ یہ سیٹیلائٹ بھیجنے سے ایران کو بیلسٹک میزائل کی تیاری میں مزید مدد ملے گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی برسی کی تقریب سے خطاب میں راکٹ بھیجنے کی توثیق کی۔ حسن روحانی نے کہا کہ’ آئندہ ہفتوں میں جلد ہی ہم مقامی سطح پر تیار کیے گئے راکٹ کے استعمال سے خلا میں 2 سیٹیلائٹ بھیجیں گے‘۔ عموماً ایران اپنی خلائی کامیابیاں فروری میں 1979 کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے دوران منظر عام پر لاتا ہے۔ رواں برس ایران میں اسلامی انقلاب کو 40 برس مکمل ہوجائیں گے، جس میں شاہ محمد رضا پہلوی کی بادشاہت کو اسلامی جمہوریہ ایران میں تبدیل کیا تھا۔ خیال رہے کہ ماضی میں ایران ن

بریکزٹ کے پیش نظربرطانیہ کی زرعی تنظیموں نے دی وارننگ

لندن//برطانیہ کی چار اہم زرعی تنظمیوں نے برطانوی حکومت کو بریکزٹ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں خوردنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور کسانوں کی کاشت اور کاروبار تباہ ہونے کی وارننگ دی ہے ۔برطانیہ کے چارممالک انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کی قیادت کرنے والی زرعی تنظمیوں نیشنل فارمس یونین (این ایف یو)، این ایف یو کریمرو، این ایف یو اسکاٹ لینڈ اور ایلسٹر فارمس یونین نے جمعرات کو برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو خط لکھ کر بریکزٹ معاہدے کے پیش نظر خبردار کیا ہے ۔ ان زرعی تنظمیوں کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ نہ ہونے کا براہ راست اثر برآمدات پر پڑے گا اور اس سے زرعی پیداوار بھی بری طرح متاثر ہوگی۔ ایسا ہونے پر حکومت خوردنی درآمدات کے لئے اپنے بازار کھولے گی جس سے کم معیار کی خوردنی مصنوعات برطانیہ کی مارکیٹ میں آجائے گی۔ ممبران پارلیمنٹ کو تحریر کردہ خط میں ممبران پارلیمنٹ کو لکھے گئے خط میں ای

تازہ ترین