تازہ ترین

پاک بھارت آبی تنازعہ ، مذاکرات 3 ڈیموں پر :پاکستان

اسلام آباد//بھارت اور پاکستان کے درمیان پانی کی تقسیم سے متعلق تنازعات پر دوروزہ بات چیت پیر کو اسلام آباد میں شروع ہوئی۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین رتلے پن بجلی پروجیکٹ کے معاملے پر بات چیت اگلے ماہ کی12تاریخ کو واشنگٹن میں ہوگی۔وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات میں 3 متنازع ڈیموں کی تعمیر اور سیلابی پانی کا ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے بات ہو گی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات 2015 سے تعطل کا شکار تھے، حکومتی کوششوں سے سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا، ہم نے عالمی ثالثی عدالت اور امریکا کی مدد سے تعطل کا شکار مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز مذاکرات میں بھارت میں زیر تعمیر 3 متنازع ڈیموں پکل دل، لوئر کلنائی ا

تہمینہ جنجوعہ نے سیکریٹری خارجہ پاکستان کا عہدہ سنبھالا

 اسلام آباد// تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی نئی سیکریٹری خارجہ کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ وہ اس عہدے کو سنبھالنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ جینوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔تہمینہ جنجوعہ گزشتہ روز جینوا سے اسلام آباد پہنچیں اور دفتر خارجہ میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالا۔تہمینہ جنجوعہ کے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد فرخ عالم کو جینوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کردیا گیا ۔وہ دسمبر 2011 سے اکتوبر 2015 تک روم میں پاکستان کی سفیر کے عہدے پر تعینات رہیں، اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ میں بھی کئی اہم عہدوں پر فائز رہیں۔