تازہ ترین

اروناچل کے نام تبدیل کرنے کا معاملہ

 نئی دہلی //بھارت نے چین کے اس فیصلے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ چین کے اس فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اروناچل پردیش بھارت کی ریاست ہے چین کی نہیں۔ مرکزی وزیرونکیا نائیڈو نے کہا کہ اروناچل پردیش کی ایک ایک انچ بھارت کی ہے،بھلے ہی چین نام تبدیل کرے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انکا کہنا تھا کہ یہ اس طرح ہے کہ آپ ہمسائیہ کا نام بدل دیں۔واضح رہے کہ چین نے اپنی جنوبی سرحد پر ارونا چل پردیش کے کئی علاقوں کے نام تبدیل کر دیئے ہیں۔ منگل کوکیا گیا یہ اعلان بظاہر تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کے ان علاقوں میں دورہ کرنے کے ردِعمل میں کیا گیا ہے۔رواں ماہ 81 سالہ دلائی لاما نے بھارت کے شمال مشرقی دور افتادہ علاقے اروناچل پردیش کا دورہ کیا تھا۔چین کا کہنا ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثر پڑا ہے اور انہوں نے بھارت کو چینی مفادات کو نقصان پ

کشمیری طالب علموںکے ساتھ اظہار یکجہتی

سرینگر// کشمیری طالب علموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی طلاب نے حید ر آباد میں احتجاجی ریلی نکالی ۔احتجاجی ریلی میں شامل طلباءنے کشمیری طلباءپر ہورہے ظلم و تشدد کی مذمت کی ۔یہ احتجاجی مارچ سٹوڈنٹس یونین کے دفتر سے شروع ہوکر یونیورسٹی کے مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوا جہاں یونین کے صدر اور سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے عوام کی خاموشی کشمیر میں نسل کشی کی ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعلیمی اداروں کو جنگی صورتحال پیدا کرکے طلاب پر تشدد ڈھانا بھارتی جمہوریت کیلئے ایک سیاہ داغ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانوں کو ڈھال بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔  

شہری ہلاکتیں اور طلاب کے خلاف فورسز کی کارروائیاں

 مظفرآباد//وادی میںشہری ہلاکتوں اور طالب علموں پرتشدد ڈھانے کی کارروائیوں کے خلاف پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں طلاب سڑکوں پر نکل آئے اور برہان مظفر وانی چوک میں احتجاج کیا ۔احتجاج میں طالب علموں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی ممبران ، وکلاءاور تاجروں نے بھی شرکت کی۔احتجاجی طلاب نے ہاتھوں میں علامتی طور پر زنجیریں اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ لی تھیں۔ مرکزی ایوان صحافت سے اقوام متحدہ کے مبصرکے دفتر تک مارچ کیاگیا۔موصولہ بیان کے مطابق پاسبان حریت اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام برہان وانی چوک میں ہزاروں طلبہ و طالبات اور سول سوسائٹی نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ احتجاجی مظاہرے میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام،