تازہ ترین

پیٹ پیٹ کر قتل معاملے لوک سبھا میں گونجے

 حکومت نے چار برس میں لوک پال کیوں نہیں بنایا : اپوزیشن نئی دہلی// ملک کے کئی حصوں میں لنچنگ (بھیڑ کی طرف سے پیٹ پیٹ کر قتل) کے واقعات اور جھارکھنڈ میں سماجی کارکن سوامی اگنی ویش پر حملے کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھا جس کی حکومت نے بھی سخت مذمت کی۔ لیکن حکومت کے جواب سے غیر مطمئن اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ایوان میں وقفہ صفرکے دوران کانگریس کے کے سی وینو گوپال نے یہ معاملہ اٹھایا اور الزام لگایا کہ ملک میں ایک خاص نظریہ کے لوگ الگ نظریہ رکھنے والوں پرپر تشدد حملے کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر حال ہی میں وزیر خارجہ سشما سوراج کے خلاف اسی طرح سے نازیبا زکلمات کااستعمال کیا گیا اور دو دن پہلے سوامی اگنی ویش پرپر تشدد حملہ ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے رویے کی وجہ سے یہ صورت حال بدتر ہو رہی ہے ۔اس پر ایوان میں موجود وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ا

چمبا میں بس حادثہ، 14 ہلاک 17 زخمی

 دہرہ دون//اتراکھنڈ کے ٹہری میں جمعرات کی صبح اتراکھنڈ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے چودہ افراد ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ چھ زخمیوں کو نازک حالت میں ہیلی کاپٹر سے رشی کیش ایمس منتقل کردیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ٹہری بلاک کے چمبا دھراسو روڈ پر کرگنی گاوں کے نزدیک ہوا۔ ٹہری کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی افسر برجیش بھٹ کے مطابق ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس اترکاشی سے رشی کیش جارہی تھی ۔ بس جیسے ہی چمبا دھراسو روڈ پر کرگنی کے نزدیک پہونچی تو ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر ڈھائی سو میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ بس میں اکتیس افراد سوار تھے ۔ بس کے کھائی میں گرتے ہی تیرہ لوگوں کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئیاور اٹھارہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ ان میں سات کی حالت نازک ہے ۔ جن میں س

جے این یو پینل کے فیصلے کے خلاف عمر خالد نے ہائی کورٹ سے کیا رجوع ، سماعت آج

 نئی دہلی//جے این یو کی اعلی سطحی جانچ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف عمر خالد نے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ ہائی کورٹ نے جے این یو کو نوٹس جاری کر کے معاملے میں 20 جولائی تک کوئی بھی کارروائی کرنے پر پابندی لگادی ہے۔اس سے پہلے کنہیا کمار کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی جے این یو نوٹس جاری کر چکا ہے۔دونوں ہی معاملوں میں سماعت اب  آج ایک ساتھ کی جائے گی۔قابل غور ہے کہ جے این یو کی اعلی سطحی جانچ کمیٹی نے یونیورسٹی احاطے میں نو فروری 2016 کے نعاملے میں عمر خالد کے اخراج اور کنہیا کمار پر لگائے گئے 10،000 روپئے کے جرمانے  کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔جے این یو پینل نے افضل گرو کو پھانسی دینے کے خلاف کامپلیکس میں منعقد ایک پروگرام کے معاملے میں 2016 میں خالد اور دو دیگر طلبا کے اخراج اور طلبا تنظیم کے اس وقت کے صدر کنہیا کمار پر 10،000 روپئے کا جرمانہ لگایا تھا۔اس دن

دانتے واڑ ہ تصادم : 8 نکسلی ہلاک

 دانتے واڑہ// چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ میں آج صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 4 خواتین نکسلیوں سمیت 8نکسلی مارے گئے ۔  مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔ بستر پولیس سپرنٹنڈنٹ وویکا نند سنہا نے یو این آئی کو بتایا کہ آئندہ 25 جولائی دانتے واڑہ ضلع میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے مجوزہ پروگرام کے مدنظر جنوبی بستر علاقہ میں تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں خصوصی دستہ اور ضلع ریزرو پولیس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم بیلاڈیلا کی پہاڑیوں پر گشت کررہی تھی ۔ گشت میں شامل آج جب دانتے واڑہ اور بیجا پور کے سرحدی تمنار جنگل کے پاس پہنچے تو نکسلیوں نے جوانوں کی آہٹ سن کر اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کردیں۔  انہوں نے بتایاکہ دونوں جانب سے تقریباً آدھے گھنٹے تک گولی باری ہوتی رہی جس میں چار خواتین سمیت 8 نکسلی مارے گئے ۔ ان کے پاس سے 8

کوئی ادارہ کسی شخص کو اسلام سے خارج نہیں کرسکتا : دار العلوم دیوبند

 نئی دہلی//کیا کسی مفتی کے ذریعہ جاری کئے گئے فتوی کی بنیاد پر کوئی شخص اسلام سے خارج ہوسکتا ہے ؟ کیا فتوی جاری ہونے کے بعد وہ شخص مسلمان نہیں رہے گا ؟ بریلی کی ندا خان کے معاملہ کے بعد ایسی بحثیں زور پکڑنے لگی ہیں۔ الزام ہے کہ بریلی کے دار الافتا نے ایک فتوی جاری کرکے تین طلاق اور حلالہ کے خلاف آواز بلند کرنے والی ندا خان کو اسلام سے خارج کردیا ہے۔جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ تو پھر ایک فتوی جاری ہونے کے بعد اسلام سے خارج ہونے کی حقیقت کیا ہے۔  دار العلوم ندوہ  العلما لکھنو کے مفتی حسن منصور نے کہا کہ کسی بھی مفتی کا دیا گیا فتوی کسی کو اسلام سے خارج کرنے کا حکم نہیں دیتا ہے۔ جو فتوی اسلام سے خارج ہونے والی اطلاع دے رہا ہے ، وہ یہ بتاتا ہے کہ آپ نے جو کام کیا ہے یا پھر جو بات کہی ہے ، وہ شریعت کے اعتبار سے غلط ہے۔ اس طرح آپ اسلامی قوانین کے مط

لوک سبھا میں مانسون اجلاس

 نئی دہلی//لوک سبھا میں مانسون اجلاس کا آغاز بھی ہنگامہ سے ہوا۔ ایوان میں  وقفہ سوالات تیلگو دیشم پارٹی( ٹی ڈی پی) اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے اراکین کے ہنگامہ کے دوران چلا۔ایوان کی کارروائی گیارہ بجے شروع ہوئے ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے چار نو منتخب اراکین کو رکنیت کا حلف لینے کے لئے بلایا۔اترپردیش کے کیرانہ سے  تبسم بیگم ،مہاراشٹر کے بھنڈارا گوندیا حلقہ سے نو منتخب   مدھوکر راو یشونت راو ککڑے اور پال گھر حلقہ سے   راجندر گاوت دھیڈویا اور ناگالینڈ سے   توکھوہو نے حلف لیا۔اس کے بعد ایوان نے اپنے تین سابق اراکین    بہادر سنگھ( پہلی اور دوسری لوک سبھا)، مس   سنت کمار منڈل(ساتویں سے چودہویں لوک سبھا) اور   کنڈالا سبرامنیم (پہلی لوک سبھا) کے وفات پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایوان ن

مثالی کارنامہ

 نئی دہلی//تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ یہ سچ کرکے دکھایا ہے ممبئی کے50 سالہ ٹیکسی ڈرائیور فاروق شیخ نے۔ فاروق شیخ نے پچاس کی عمر میں اپنے 22 سالہ بیٹے کے ہمراہ کامرس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ممبئی کے ناگپاڑہ علاقہ میں رہنے والے فاروق شیخ نے اسکولی تعلیم چھوڑنے کے 30  برس بعد گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔فاروق نے اپنے 22 سالہ بیٹے حازم شیخ کے ساتھ کامرس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ فاروق شیخ نے مہاراشٹر کی یشونت راو? چوہان یونیورسٹی برائے فاصلاتی تعلیم سے کامرس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ باپ کے اس انوکھے تعلیمی سفر میں ان کے بیٹے نے بھی ان کی کافی مدد کی۔اسکولی تعلیم کی تکمیل کے بعد گھر کیخراب حالات کی بنا پر فاروق کو اعلی تعلیم کے حصول کا موقع نہیں مل پایا۔ پہلے کسی کمپنی میں کلرک کا کام کیا پھر کمپنی کے بند ہونے کیبعد ٹیکسی چلائی۔فاروق علی الصبح ٹیکسی لے کر تل

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

 ڈھاکا//بنگلا دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد اب 2 سو سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق بنگلا دیش میں دو ماہ سے جاری منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت طرز کی کارروائی میں اب تک 2 سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ بنگلا دیشی حکام نے فلپائن کی طرز پر منشیات کے کاروبار اور اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قانون اور عدالتیں ہونے کے باوجود پولیس کی بندوق سے فیصلہ کرنا درست عمل نہیں۔ حکومت کو اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لانا ہوگی۔واضح رہے کہ بنگلا دیش میں اعصابی نظام پر اثر انداز

نواز شریف کا ٹرائل جیل کے بجائے کھلی عدالت میں ہوگا

 اسلام آباد //پاکستان کی نگران حکومت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس مقدمے کی سماعت کھلی عدالت میں ہوگی۔نگران وزیرِ اطلاعات و قانون علی ظفر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ یہ فیصلہ بدھ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اس وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ 13 جولائی کو وطن واپسی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے بعد وفاقی وزارتِ قانون نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل جیل میں ہی کرے گی۔اس فیصلے پر سابق

بی جے پی ملک میں’ہندوطالبان‘کی شروعات کررہی ہے: ششی تھرور

  نئی دہلی//کانگریس کے سینئر لیڈر اورکیرلا کے ترواننت پورم سے ممبرپارلیمنٹ ششی تھرورنے بی جے پی  اورآرایس ایس پر پھرسے حملہ بولا ہے۔ تھرور نے ہندو پاکستان  کے بعد ہندو طالبان کو لے کر بیان دیا۔ کانگریس ممبرپارلیمنٹ نے کہا "ملک میں بی جے پی اورآرایس ایس ہندو طالبان  کی شروعات کررہی ہے ۔تھرور نے کہا "بی جے پی کے لوگ کہہ رہے تھے کہ میں پاکستان چلا جاوں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں ہندو ہوں یا نہیں، یہ طے کرنے کا حق انہیں کس نے دیا؟ میں کہاں رہوں، کہاں نہیں، یہ طے کرنے والے یہ کون ہیں؟ کیا وہ لوگ ہندوتوا کے اندر طالبان کی شروعات نہیں کررہے ہیں؟۔ششی تھرورنے منگل کو ترواننت پورم کے ایک پروگرام میں یہ باتیں کہیں۔ دراصل "ہندو پاکستان" والے بیان کے بعد بی جے پی لیڈروں نے ششی تھرور کو پاکستان جانے کی نصیحت دی تھی، جس کے بعد تھرور نے بی جے پی آرایس ایس ک

اقتدار کے نشہ میں بی جے پی اشتعال پھیلا رہی ہے :راہل

 نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کی بھیڑ کی طرف سے کئے جا رہے مبینہ حملوں پر آج طنز کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور پارٹی اشتعال پھیلا رہی ہے ۔   گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پہیلی کے ذریعے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا''میں اقتدار کی قطار میں سب سے آگے کھڑے طاقتور شخص کے سامنے خندہ زن ہوں۔میرے لئے ایک شخص کی طاقت اور اقتدار سب سے زیادہ اہم ہے ۔ میں اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے نفرت اور خوف کا استعمال کرتا ہوں اور جو سب سے کمزور ہے انہیں باہر کا راستہ دکھاتا ہوں اور انہیں کچل دیتا ھوں۔ میں اپنے لئے لوگوں کی اہلیت و قابلیت کی بنیاد پر ان کے استعمال کو توجہ دیتا ہوں، میں کون ہوں؟''انہوں نے سماجی کارکن سوامی اگنی ویش پر کل جھارکھنڈ کے پاکوڑ میں بھیڑ کے ذریعہ کئے گئے وحشیانہ حملے کی سخت الف

گئورکشا کے نام پر تشدد روکنے کیلئے مرکز کوقانون بنانے کاسپریم کورٹ کاحکم

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے گئورکشا کے نام پر ہونے والے پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لئے الگ سے قانون بنانے کا مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے ۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے منگل کو گئورکشا کے نام پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شہری اپنے ہاتھ میں قانون نہیں لے سکتا۔کورٹ نے خود ساختہ گئورکشکو ں کو روکنے اور متعلقہ واقعات کی روک تھام کے لئے کچھ ہدایات بھی جاری کئے اور ان پر عمل کرنے کے لئے چار ہفتے کا وقت دیاہے ۔عدالت نے اپنی سفارش میں کہا کہ مرکزی حکومت گئو رکشا سے متعلق تشدد کے واقعات کو روک تھام کیلئے الگ سے قانون بنائے ۔بنچ نے کہا کہ 'بھیڑ نظام ' پر قدغن لگانا اور نظم ونسق نافذ کرنا سرکار کا کام ہے ۔بنچ کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس مشرا نے کہا '' خوف و ہراس اور بد نظمی کے حالات میں سرکار کو مثبت قدم اٹھانا ہوتا ہے ۔تشدد کی اجازت ک

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس

  اسلام آباد//ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کی اپیلوں کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا اور تفتیشی افسر کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔دوران سماعت نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ہے، احتساب عدالت کے فیصلہ میں اثاثہ جات کی قدر و قیمت نہیں بتائی گئی، جب اثاثہ جات کی حقیقی قیمت کا علم نہ ہو تو کیسے زائد اثاثہ جات کا الزام ثابت ہو سکتا ہے، ہم نے پاناما جے آئی ٹی کے سربر

’میرے لئے ذات اورمذہب کی کوئی اہمیت نہیں‘

 نئی  دہلی//کانگریس کو "مسلمانوں کی پارٹی" بتانے والے مبینہ بیان کو لے کرجاری سیاسی گھمسان کے درمیان پارٹی صدرراہل گاندھی نے بدھ کو اس معاملے پر ٹوئٹ کرکے پہلی باراپنا رخ واضح کیا۔ راہل گاندھی کے اس ٹوئٹ کو اس پورے تنازعہ پر ان کے جواب کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔رہال گاندھی نے اپنے اس ٹوئٹ میں کہا کہ کانگریس ہمیشہ ہی معاشرے کے پسماندہ طبقات اور جن لوگوں کا استحصال کیا گیا اورقطارمیں سب سے آخری شخص کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے لئے ذات یا مذہب یا استھا کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے۔ کانگریس پوری انسانیت سے محبت کرتی ہے۔کانگریس صدرنے منگل کو ٹوئٹ کیا "میں قطارمیں سب سے آخری شخص کے ساتھ ہوں۔ مظلوم، حاشیے پر پہنچا دیئے گئے اوراستحصال شدہ لوگوں کے ساتھ۔ ان کا مذہب، ان کی ذات یا آستھا میرے لئے خاص اہمیت نہیں رکھتی ہے۔ درد میں جی رہے لوگوں کومیں گلے لگانا چاہتا ہوں۔ میں نفرت

راہل ملک کو آگے نہیں بڑھنے دے گا:بی جے پی

 نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے 'میں کانگریس ہوں' والے ٹوئٹ کو کانگریس کے مسلم پرست پارٹی ہونے سے متعلق ان کے مبینہ بیان کا اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جناح جیسی سوچ کو ملک آگے نہیں بڑھنے دے گا۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ تین دنوں سے ملک کے عوام  گاندھی سے ان کے مبینہ مسلم دانشوروں کے ساتھ میٹنگ اور ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے مسلمانوں کی پارٹی ہونے کے بیان کے بعد کچھ سوال پوچھ رہی تھی کہ کیا کانگریس ملک کو تقسیم کرنے والی اور خوشامد کی سیاست کررہی ہے ۔ یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا آپ نے یہ کہا تھا کہ کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے یا نہیں کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک دن چپ رہتی ہے اور دوسرے دن کانگریس اقلیتی سیل کے رہنما ندیم جاوید کہتے ہیں کہ نہ تو   گاندھی نے کچھ غلط کہ

عام آدمی پارٹی کو جھٹکا

 نئی دہلی//عام آدمی پارٹی کوالیکشن کمیشن سے جھٹکا لگا ہے۔ کمیشن نے 20  عآپ  ممبران اسمبلی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ ممبران اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں عرضی داخل کرکے کراس ایگزامنیشن کا مطالبہ کیا تھا۔تاہم الیکشن کمیشن نے اب اس معاملے کوآخری بحث کے لئے طے کردیا ہے۔ اس معاملے میں آخری سماعت 23 جولائی کو ہوگی۔  واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی کو نااہل ٹھہرانے کی سفارش کی تھی۔کمیشن نے صدرجمہوریہ کواپنا مشورہ وکیل پرشانت پٹیل کی شکایت پردیا تھا۔ ہندو لیگل سیل کے رکن پرشانت پٹیل نے جون 2015 میں پارلیمانی سکریٹریوں کی تقری کو غیرقانونی بتاتے ہوئے اس وقت کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے سامنے عرضی داخل کی تھی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے عام آدمی پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی کے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد  دہلی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دی

طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر امریکی آمادگی کی خبروں کی تردید

 واشنگٹن //افغانستان میں امریکہ کے ریزولیوٹ سپورٹ مشن نیان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے کہ ان کے کمانڈر نے پیر کے روز 16 جولائی کو افغان صوبائی اور سرکاری نمائندوں کے ساتھ قندھار کے ایک دورے میں یہ کہا تھا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ریزولیوٹ سپورٹ کے کمانڈر اور امریکی فوج کے جنرل جان نکولسن نے کہا ہے کہ امریکہ افغان عوام یا افغان حکومت کا متبادل نہیں ہے۔ میری جانب سیوزیر خارجہ پومپیو کے اس بیان کے اعادے کو، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امن مذاکرات میں بین الاقوامی فورسز کی ایک گفتگو شامل ہوگی اور یہ کہ پائیدار امن کی خاطر امریکہ طالبان، افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے، غلط اور گمراہ کن طور پر پیش کیا گیا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان حکومت کے صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کے ساتھ یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان ک

پاکستان میں بس اور ٹریلر کی ٹکر، 18 ہلاک ، 13 زخمی

 حیدر آباد//پاکستان میں حیدرآباد کے متیری کے پاس قومی شاہراہ پر باراتیوں کو لے کر جارہی ایک بس مخالف سمت سے آرہے تیز رفتار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے متیری میں اتوار کی رات  حادثہ قومی شاہراہ کے پاس ہوا جب بس سکرند سے باراتیوں کو لے کر حیدرآباد آرہی تھی۔ پولیس اور بچاؤ کارکنا ن نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔یو این آئی 

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل منظور

 اسلام آباد //سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کی اپیلوں کی ابتدائی سماعت کرے گا۔نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرائی گئی اپیلوں میں احتساب عدالت کے جج اور نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔اپیلوں کے متن میں کہا گیا تھا کہ احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنائی۔ اس لئے قید، جرمانے، نااہلی اور جائیداد قرقی کا عدالتی حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بری کیا جائے۔اپیلوں میں درخواست کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کی جانب سے فیصلہ آنے تک ان کی سزا کو معطل کیا جائے اور انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔اسلام آباد

ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں بنگال بدترین دور میں

 کلکتہ//مغربی بنگال کی مدنی پور میں ''کسان ریلی '' کے ذریعہ 2019میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں ہندؤں کو پوجا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے بنگال کے عوام سے تری پورہ کی طرح یہاں بھی تبدیلی لانے کی اپیل کی ۔ وزیر اعظم کی ریلی کے مقام پر جگہ جگہ ممتا بنرجی کی ہورڈنگ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی ہمارے استقبال یہاں موجود ہے اور یہ اس لیے ہے کہ ہم نے کسانوں کیلئے تاریخی اقدامات کیے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد کمیونسٹوں نے بنگال کو جس حالت میں پہنچایا تھا آج ممتا کے دور اقتدار میں اس سے بھی خراب حالات ہوچکے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ممتا دیدی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے استقبال کیلئے جگہ جگہ اپنے بینر لگائ