تازہ ترین

بتہ مول صاحب ؒکا عرس، روح پرور مجالس اور روایتی گہما گہمی شروع

سرینگر// بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ داوودؒالمعروف بتہ مول صاحب ،کا عرس نہایت ہی عقیدت اورجوش و خروش سے شروع ہوا۔ جمعرات کوعرس کے دوسرے روز بھی عقیدت مندوںکی ایک بڑی تعداد نے بٹہ مالو میں حضرت شیخ داود ؒکے آستان پر حاضری دی۔ نماز عصر سے نماز مغرب تک ختمات امعظمات کی مجلس منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔سنیچر کو یہاں عرس مبارک منایا جارہا ہے اورصبح سے ہی زیارت گاہ میں دن بھر خصوصی مجالس کاانعقاد ہوگا۔ یہ عرس ہمیشہ کی طرح علاقے میں ایک تہوار کی طرح منایا جاتا ہے اور اس دن مقامی شہری اپنے رشتہ داروں کو بھی اس میں شرکت کے لئے مد عو کرتے ہیں۔ حضرت شیخ داوود جوبٹہ مالو صاحب کے نام سے مشہور و معروف ہیں ایک نہایت ہی پرہیز گار اور دین پرست آدمی تھے۔حضرت شیخ دائود(رح) صبرو قناعت کے دلدادہ تھے، آپ حصول معاش کیلئے کھیتی باڈی کرتے تھے اور خود ہل چلاتے تھے اور صرف سبزیاں نوش فرماتے تھ

تاریں زمین پر……!

سرینگر // شہرمیں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے سرکاری دعویٰ کی کلی اُس وقت کھل کر سامنے آتی ہے جب شہر خاص کے محلہ ڈلی پورہ (کاوڈارہ)میں مسجد بُلہ کاک‘ کے نزدیک نصب بجلی ٹرانسفارمر پر نظر دوڑائی جاتی ہے۔ یہ بجلی ٹرانسفامر مقامی لوگوں اور راہگیروں کیلئے وبال جان بن چکا ہے کیونکہ اس بجلی ٹرانسفارمر کی ترسیلی لائنیں انتہائی خستہ اور ڈھیلی ہو کر زمین پر گر رہی ہیںجس سے کاوڈارہ چوک سے نرورہ چوک (احد زرگر روڑ)تک جانے والی اہم سڑک پر راہگیروں اور موٹرسائیکلوں کے علاوہ چھوٹی بڑی گاڑیوں کیلئے خطرہ ہے۔ مقامی لوگوںنے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ ٹرانسفامر کی تما م ترسیلی لائنیںاور کیبل نہ صرف خستہ حال ہیں بلکہ شکستگی کی حالت میں کافی ڈھیلی بھی پڑچکی ہیں،جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے کیونکہ بجلی ٹرانسفارمر کی لائنیںبار بار جل جانے کے نتیجے میں سڑک پر گر آتی ہیں ۔مقامی ل

عبداللہ برج راستے کیلئے نیا ٹریفک پلان

 سرینگر// شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری اورمسافروںکی سہولت کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عبداللہ برج سے جانے والی گاڑیوں کیلئے راستوں کا انتخاب کیا ہے ۔ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے جاری کی گئی نئی ایڈوائزری کے مطابق عبداللہ برج سے آنے والی گاڑیوں کو راجباغ میں بائیں جانب نیو ایر سکول کی طرف رخ کریں گی اور کسی بھی گاڑی کو جہلم بنڈ کانوونٹ کا راستہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ان روٹوں پر ٹریفک یکہ طرفہ چلے گا اور کسی بھی گاڑی کو مخالف سمت سے چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔لل دید ہسپتال اور جواہر نگر سے آنے والی گاڑیاں لال منڈی سے ہوتے ہوئے کانونٹ بنڈ کا راستہ اختیار کرکے عبداللہ برج پر پہنچ سکتی ہیں اور اس راستے پر بھی مخالف سمت سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔  

النور کالونی وانہ بل کے لوگوں کا احتجاج

سرینگر//النور کالونی وانہ بل میں نکاسی آب کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جمعرات کے روز اولڈ ائرپورٹ کی سڑک پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے کالونی کے لوگوں نے الزام لگایا کہ گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں مہلک بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق ہے ۔کالونی کے لوگوں نے بتایا کہ یہاں رہائشی مکانات سے نکلنے والے گندے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی معقول ڈرینیج سسٹم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا یہ معاملہ متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا لیکن اس کی طرف توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس کی طرف توجہ دینے کی پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کے ساتھ حیوانوں جیسا سلوک زمانہ قدیم کا طرز عمل رہا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائیگا ۔ '

غلام نبی ہمدانیؒ کا یوم وصال، خانقاہ معلی میں تقریب آج

 سرینگر// ریاست کے سرکردہ عالم دین و تحریک حریت کشمیر کے اولین ممتاز دینی شخصیت مرحوم میر واعظ غلام نبی ہمدانیؒ کا 58واں یوم وصال پوری ریاست میں ۲۳ ماہ رجب مطابق 21اپریل عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اِس سلسلے میں جمعیت ہمدانیہ کی جانب سے تاریخی خانقاہ معلی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہورہا ہے۔آج نمازِ جمعہ کے بعد مرحوم کے مقبرہ درصحن پاک خانقاہ معلی میں اجتماعی فاتحہ خوانی ، گلباری ہوگی اور مقررین حضرات مرحوم کی تاریخ ساز اسلامی خدمات ، واعظ تبلیغ اور تحریک کوئٹ کشمیر میں مرحوم کے رول پر علماء کرام ، پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔   

پروفیسر امیتابھ مٹو نے ایس پی ایس میوزم کا دورہ کیا

 سرینگر// وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے کل لال منڈی سرینگر میں ایس پی ایس عجائب گھر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں مختلف گیلریوں کا مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے چیزوں کے بہتر رکھ رکھاؤ کے لئے محکمہ کی سراہنا کی۔میوزیم کے کیوریٹر نے مشیر موصوف کو میوزیم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہیں بتایا گیا کہ عجائب گھر میں سونے، چاندی اور کانسے کے70 ہزار سے زیادہ سکے موجود ہیں۔پروفیسر امیتابھ مٹو نے حکام کو یقین دلایا کہ حکومت التواء میں پڑے کاموں کو مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن مدد دے گی اور وزیر اعلیٰ کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔  

رحیم باغ کالونی کے باشندگان کی پمپ سٹیشن کی مانگ

 سرینگر//رام باغ بنڈ کے عقب میں واقع مہجور نگر کی رحیم باغ کالونی میں پمپ سٹیشن کی عدم موجودگی میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ علاقے میںمذکورہ سٹیشن کے لئے تعمیر شدہ ڈرینیج سسٹم بے کار پڑا ہوا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سٹی ڈرینیج سیول ڈویژن نے کئی سال قبل لاکھوں روپے خرچ کرکے علاقے میں پانی کی نکاسی کے لئے ڈرینیج سسٹم تعمیر کیا جو پمپ سٹیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے بے کاپڑا ہے۔ کالونی کی ویلفیئر ایکشن کمیٹی کے صدر عبد العزیز بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ مذکورہ محکمہ علاقے کے کئی مسائل حل کرنے کے حوالے سے گذشتہ برسوں سے ناکام ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ مزکورہ کام سرکاری غفلت شعاری،بد عنوانی اورغیر مقامی سیاسی کارکنوں کی بے جا سیاسی مداخلت کی بد ترین مثال بن چکا ہے ۔مقامی لوگوں نے وزیرتعلیم و ممبر اسمبلی سید محمد الطاف بخاری سے