تازہ ترین

پائین شہرکی بدحال سڑکیں

سرینگر // پائین شہر میں خستہ حال سڑکیں مقامی آبادی کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہیں سڑکوں پر جگہ جگہ کھڈے پیدا ہو چکے ہیں جبکہ بارشوںکے دوران یہ سڑکیں تالابوںکی شکل اختیار کرتی ہیں۔خانیار ،بابہ ڈیمب ،نائو پورہ ،گوجوارہ اور پائین شہر کے دیگر علاقوں میں سڑکیں انتہائی خستہ حالت میں ہیں ۔مقامی شہری فاروق احمد نے بتایا کہ سڑکیں پہلے سے ہی خراب حالت میں تھیں اور اب حالیہ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے علاقہ میںسڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہوئی ہے۔خانیار میں غوثیہ ہسپتال کے سامنے سڑک کھنڈرات بن چکی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک ہر گہرے کھڈ ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل کے ساتھ ساتھ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔بلال احمد نامی شہری نے بتایا کہ پائین شہر ایک ایسا علاقہ ہے جہاں حکومت یہاں کی سڑکوں کی تعمیر و تجدید کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔کئی میٹا ڈ

دریائے جہلم کی ڈریجنگ ،صوبائی کمشنر کا جائزہ

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایک میٹنگ کے دوران دریائے جہلم میںجاری ڈریجنگ کے کام کا جائز ہ لیا۔چیف انجینئر اری گیشن وفلڈ کنٹرول ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اورریچ ڈریجنگ لمیٹیڈ کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی میٹنگ میںشرکت کی۔اس موقعہ پر چیف انجینئر اریگیشن وفلڈ کنٹرول نے بتایا کہ جہلم کی ڈریجنگ کے کام کاٹھیکہ ریچ ڈریجنگ لمیٹیڈ کمپنی کو دیا گیا ہے اور آج تک پنزی نارہ سے کریشہ بل تک 67000کیوبک میٹر مٹی کی ڈریجنگ کی گئی ہے۔جب کہ شیوپور ہ سے زیروبرج تک 65000کیوبک میٹر کی ڈریجنگ کی گئی۔میٹنگ کے دوران ڈریجنگ سے متعلق دیگر امور بشمول پنزی نارہ کے کناروں پر درختوں کو ہٹانے اورمٹی جمع سے کرنے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے ریچ ڈریجنگ لمیٹیڈ کمپنی کو کام میں سرعت لانے کے لئے اضافی مشینری اورافرادی قوت کو بروئے کار لانے پر زوردیا ۔انہوںنے کام

الیکشن بائیکاٹ مہم، آبی گذر سے جلوس برآمد کرنے کی کوشش

سرینگر//الیکشن با ئیکا ٹ اور نظر بندوں کی رہا ئی کے حق میںماس مونٹ کے یو این او چلو پروگرام کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے تنظیم کی سربراہ فرید ہ بہن جی کو کئی کارکنوںکے ہمراہ  حراست میں لے لیا ۔ ماس مونٹ کی سربراہ فرید ہ بہن جی کی قیادت میں آ بی گذ رسے ایک جلوس برآ مد ہوا ۔ جلوس میں شا مل شرکاء الیکشن بائیکا ٹ اور عرصہ دراز سے بند پڑے سیا سی قید یوں کی رہا ئی کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے۔  جونہی یہ جلوس آ بی گذ ر سے ریذ یڈ نسی روڈ کی طرف مارچ کرنے لگا تو پولیس نے جلوس کو آ گے جانے سے روک دیا۔کا رکنوں نے آ گے جانے کیلئے مزاحمت کی تاہم پولیس نے ماس مونٹ کی سربراہ فرید ہ بہن جی، چیئر مین بشیر مولوی ، فردوسہ اختر، محمودہ باجی، افروزہ اور زاہد اختر سمیت ایک درجن کا رکنوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ی سے قبل فرید ہ بہن جی نے کہا کہ وسط ایشیا کی ریاست یوکرین میں کرئمیا کے عوام

سمی رنگ روڈ کی تعمیر

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایک میٹنگ کے دوران سرینگر شہر کے اردگرد سمی رنگ روڈ کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر،چیف انجینئر آر اینڈ بی ،پروجیکٹ ڈائریکٹر پروجیکٹ ایمپلمنٹیشن یونٹ آف نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اورڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی جب کہ پلوامہ ،بڈگام،بارہمولہ،بانڈی پورہ اورگاندربل اضلع کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران پروجیکٹ کے مختلف پہلوئوں کے علاوہ پروجیکٹ میںحائل رکائوٹوں کو ہٹانے کے سلسلے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ آفیسران پرپروجیکٹ میں حائل رکائوٹوں کو دور کرنے کے لئے ترجیحی طور اقدامات کرنے پر زوردیا تاکہ اس اہم پروجیکٹ کی مقررہ وقت میںتکمیل یقینی بن سکے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے

وادی میں کھاد کی کمی

سرینگر//جموں و کشمیر کسان سبھا سے جڑے کسانوں نے وادی میں بلعموم اور شمالی کشمیر میں بلخصوص کھاد کی کمی پر سرینگر میں احتجاج کیا ۔سوموار کو وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کسانوں نے پریس کالونی میں احتجاج کیا اور کھاد کو دستیاب رکھنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل کسانوں نے  بتایا کہ مارچ کے مہینے میں باغات اورکھیتوں میں کھاد لگا کرزمین اور باغات کو تیار کیا جاتا ہے مگر اسی موسم میں کشمیر میں مختلف اقسام کی کھادیں نابود ہوگئیںہیں۔ کسانوں نے بتایا کہ ادھپور میں لاکھوں روپے کی کھاد سڑ رہی ہے ۔ کسانوں نے بتایا کہ ریلوے نے کشمیر میں کھاد سپلائی کرنے کا ٹھیکہ ایک ایجنسی کو دے رکھا ہے تاہم اس کے باوجود یہاں کھاد ستیاب نہیں ہے۔ کسانوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت جو کھادیں و غیر ہ  بیرون ریاستوں سے برآمد کرتی ہیں وہ تمام کھادیں فصلوں کیلئے زہر ثابت ہورہی ہیں۔ کسانوں نے بتایا &