تازہ ترین

صورہ میں فورسز اور مشتعل نوجوانوں کے مابین شدید جھڑپیں

سرینگر//صورہ میں کل شام اس وقت حالات کشیدہ ہوئے جب فورسز اور مشتعل نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے دوران چھاپڑی فروشوں کے4ریڈے جل گئے ۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ فورسز نے ریڈے جلائے ۔شہری ہلاکتوں کے خلاف ہڑتال کے دوران بدھ کو صورہ میں سبزی مارکیٹ کے قریب پولیس اور احتجاجی نوجوانوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس دوران فورسز نے خشت باری کررہے نوجوانوں کو تتر بتر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا ۔بعد میں شام دیر گئے مشتعل نوجوانوں نے پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہوکر نعرہ بازی کی اور پتھرائو کیا جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گولے داغے جس کے ساتھ ہی علاقہ طرفین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں اور اسی اثناء میں یہاں چھاپڑی فروشوں کے 4ریڈے جل گئے ۔آگ لگنے کے بعد علاقہ میں افرا تفری پھیل گئی ۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ فورسز نے خشت باری کررہے نوجوانوں کا تعاقب کیا اور ریڈوں کو آگ لگا ئی جس کی وج

بیگم عبداللہ کی 18ویں برسی پر نسیم باغ میں تقریب

سرینگر // شیخ محمد عبداللہ کی اہلیہ بیگم اکبر جہاں کی 18ویں برسی پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے نسیم باغ میں واقع مزار پر حاضری دی اور اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ نسیم باغ میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام بیگم اکبر جہاں کی 18برسی کے اہتمام کیا گیا اس موقعہ پر موصوفہ ، جنہیں عرف عام میں مادرِ مہربان کے نام سے جانا جاتا ہے کی مرقد پر گلباری کی گئی اور ایصال ثواب کیلئے کلمات ادا کئے گئے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ مادر مہربان میں سماج میں عورتوں کو بااختیار بنانے میں اہم رول دا کیااور وہ بے زبانوں کی آواز تھیں ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی طرف سے مہردمہربان کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ایمانداری اور سنجیدگی کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا ۔اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈران نے بھی مادرمہربان کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔اس دوران شیر کشمیر

شام ہوتے ہی شہر میں مسافر گاڑیاں غائب

سرینگر//محکمہ ٹرانسپورٹ کے ہدایات کے باوجود شہر سرینگر اور شہر سے دوسرے علاقوں کی طرف جانی والی مسافر گاڑیاں شام ہوتے ہی غائب ہوجاتی ہیں جس کے باعث لوگوں کو اپنے منزل مقصود تک پہنچنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔عام لوگوں نے اس بات پر زبر دست حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹر اپنی من مانیوں سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ہدایات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ان احکامات کی عملی صورت سرے سے نظر نہیں آرہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے احکامات سراب ثابت ہوہے ہیں اور ایسے احکامات صرف اعلانات تک محدود ہیں ۔لوگوں کی شکایت ہے کہ شام ہوتے ہی ان کو اپنے علاقوں تک جانے کیلئے ٹرانسپورٹ سروس کی زبردست قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے لوگوں کو شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ شام ہوتے ہی شہر سرینگر کے اکثر بس اسٹاپوں پر لوگوں کی

برزلہ کے نوجوان کی نعش جلد ہی لوٹائی جائے گی

سرینگر//ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر عبدالرشید نے کل یہاں سول سیکرٹریٹ میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ایم ایل اے گورنر کو اپنے حلقہ انتخاب اور دیگر ملحقہ علاقوں کو درپیش ترقیاتی مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے اپنے علاقہ کے سڑک رابطوں کو فروغ دینے اور صحت و تعلیمی سہولیات میں مزید بہتری لانے کی استدعا کی۔گورنر نے عبدالرشید کی لوگوں کے تئیں اُن کے جذبات کی سراہنا کی۔ انہوں نے ایم ایل اے پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کے مفاد پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اُن کی بہبودی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔دریں اثناء عوامی اتحاد پارٹی کے بیان کے مطابق کپوارہ میںجھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے برزلہ کے ایک نوجوان کے جسد خاکی کو انکے لواحقین کو سپرد نہ کئے جانے کو لیکر سرکاری انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کے بعد عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے گورنر این این ووہرا سے ملاقات کرکے انسے ذاتی

فاضل کشمیری کی14ویں برسی، مقبول عام شاعر کو خراج عقیدت

سرینگر///کشمیری زبان کے سرکردہ شاعر، قلمکار اور خوشنویس الحاج غلام احمد فاضل کشمیری کو اُن کی چودھویں برسی پر شایانِ شان خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں سمینار ہال کلچرل اکیڈیمی میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجسکی صدارت پروفیسر فاروق فیاض نے کی جبکہ ایوانِ صدارت میں رفیق راز، ڈاکٹر عزیز حاجنی اور فاضل کشمیری کے فرزند سید ذی الشان فاضل موجود تھے۔ اکیڈیمی کے سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی نے فاضل کشمیری کے ادبی قدوقامت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ فاضل کشمیری پر ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ رفیق راز نے فاضل کشمیری کے کلام میں ثقافتی شعور کے عنوان سے توسیعی خطبہ پیش کیا اور انہیں بیسویں صدی کا ایک عظیم شاعر قرار دیا جنہوں نے کشمیری زبان کا دائرہ کافی وسیع کیا۔ تقریب میں فاضل میموریل کمیٹی کی طرف سے سلطان الحق شہیدی، غلام نبی آتش اور ڈاکٹر نذیر آزاد کو فاضل میموریل ایوراڈ پیش دئے گئے۔

مارد مہربان نرسنگ انسٹی چیوٹ کا سالانہ دن

سرینگر//مادر مہربان انسٹی چیوٹ آف نرسنگ سائنس اینڈ ریسرچ سکمز نے کل اپنا 5واںسالانہ دن منایا ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر سکمز کے ڈائریکٹرڈاکٹر عمر جاوید شاہ مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کالج کی کامیابیوں کی سراہنا کی اورنرسنگ سائنس میں تحقیق اور مخصوص نصاب کیلئے زور دیا ۔انہوں نے میرٹ حاصل کرنے والی طالبات کو انعام سے نوازا۔اس موقعہ پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر محمودہ ریگو ،وائس پرنسپل داکٹر دلشادہ وانی ،چیرمین اور آرگنائززنگ سیکرٹری ظریفہ صوفی نے بھی خطاب کیا ۔    

کشمیری طلباء کافی ذہین : فضل الحسیب

سرینگر// آئی اے ایس امتحانات کے نتائج میں 36 ویں پوزیشن حاصل کرنے والے فضل الحسیب نے کل سول سروسز امتحانات کی تیاری کررہے امیدواروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء کافی ذہین ہوتے ہیں اور بروقت رہنمائی اور ایک اچھی گائڈ لائین سے آئی اے ایس امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ایس این داس کالج اقبال پارک سرینگر میں کل ایک روزہ سمینار جس میں سول سروسز امتحانات میں شریک ہونے والے طلباء موجود تھے ،اسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کشمیری طلباء کو ایک اچھی اور بروقت رہنمائی ملے تو بہت سارے امیدوار سول سروسز امتحان میں کامیاب ہونگے ۔اس موقعہ پر انہوں نے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ سول سروسز کی تیاری میں د ئیے گئے سیلبس کیمطابق پڑھائی کرنے  کے ساتھ ساتھ آئی اے ایس میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے اشخاص سے بھی مل کر ان کے تجربات کو بھی اس امتحان ک